بغداد سے وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ عراق کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ممالک کی سلامتی، استحکام اور خود مختاری کی حمایت میں اپنے مضبوط مؤقف کی تصدیق کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کویت اور عراق نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے بیان کی مذمت کی ہے۔ کویتی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کے جائز حقوق کے لیے سعودی عرب اور دیگر ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ دریں اثناء اسرائیلی وزیراعظم کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے بیان پر عراق نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ بغداد سے وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ عراق کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ممالک کی سلامتی، استحکام اور خود مختاری کی حمایت میں اپنے مضبوط مؤقف کی تصدیق کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرتے ہیں

پڑھیں:

پاکستان کی سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت 

 

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کردی۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، سعودی عرب کے فلسطین کاز کے لیے غیر متزلزل عزم کو غلط رنگ دینا افسوسناک ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطینی عوام کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد ریاست کا حق مسلمہ ہے، القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہے اور رہے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی بےدخلی کی کوئی بھی تجویز عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، پاکستان اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرتا ہے، عالمی برادری اسرائیل کو امن عمل کو نقصان پہنچانے کی مسلسل کوششوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان غزہ کی صورتحال اور انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے مسئلہ فلسطین پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے عوام کے حق میں اور مصرکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتا ہے، پاکستان اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس کے انعقاد کی بھی حمایت کرتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے 2 ریاستی حل کو مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز دی تھی۔
دورہ امریکا کے دوران اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ سعودی فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بناسکتے ہیں، سعودیوں کے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت
  • صحافیوں کو بیروزگار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹر سعدیہ
  • پاکستان کی نیتن یاہو کے حالیہ اشتعال انگیز بیان کی شدید الفاظ میں مذمت
  • اسرائیلی وزیراعظم کا سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کا بیان، پاکستان  کی بھی مذمت
  • پاکستان کی سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت 
  • پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم کا بیان غیرذمہ دارانہ قرار دیدیا ،شدید ردعمل
  • نیتین یاہو کا سعودیہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کا بیان، سعودی عرب کا سخت ردعمل
  • سعودی عرب کا مضبوط بیان: عرب ممالک کے ردعمل کی تحسین، نتنیاہو کے بیانات کی شدید مذمت
  • ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ کی ٹرمپ بیان کی شدید مذمت