ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 رزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 رزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اعلامیے کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ائیربیس پر ترکیے کے صدر کا استقبال کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سمیت وفاقی وزرا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
رجب طیب اردوار کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
صدر رجب طیب اردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ روایتی لباس میں ملبوس اسکول کے بچوں نے ترک صدر کو خوش آمدید کہا۔
اس کے علاوہ ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں ترک صدر کا استقبال کیا جبکہ پاکستان کی فضائی حدود میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضائی استقبال کیا۔ اعلامیے کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیارے ترک صدر کے جہاز کو اپنی حصار میں اسلام آباد لائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صدر رجب طیب اردوان استقبال کیا کے صدر
پڑھیں:
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025ء کو ہوئے۔ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025ء کو ہوئے۔ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو 4 سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔