ترکیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیاحت یا کاروبار کی غرض سے ترکیہ جانے والے پاکستانیوں کو اب ویزا فیس کی مد میں جو رقم ادا کرنا ہوگی اس کی تفصیلات درج ذیل ہے۔
پاکستان سے ترکیہ کا سفر کرنے والے حضرات کو وہاں جانے کےلیے مسافروں درست اور قابل میعاد پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ 60 ڈالر سے 190 ڈالرز تک فیس ادا کرنا ہوگی، تاہم درخواست گزاروں کو پاکستانی روپے میں ترکیہ کی ویزا فیس ادا کرنا ہوگی۔
8 فروری 2025 تک امریکی ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 279.
ترکیہ میں سنگل انٹری ویزا فیس کی مد میں 60 ڈالرز وصول کیے جائیں گے جبکی ملٹی پل ویزا انٹری کے لیے ویزا فیس 190 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
ترکیہ کا ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟
یہ ویزا فیس آج کی تاریخ میں پاکستانی روپوں میں بالترتیب 16743 اور 53019 روپے بنتی ہے، اپنی ویزا کیٹیگری کے مطابق درخواست گزار یہ فیس ادا کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اناتولیا ویزا اپلیکیشن سینٹر سروس فیس بھی چارج کرتا ہے جو اس بات پر منحصر ہے کہ آپ نے ویزا کے لیے کونسی کیٹیگری کا انتخاب کیا ہے۔
سروس چارجز 65 ڈالر نارمل درخواست (18138 پاکستانی روپے) سے لے کر 80 ڈالرز وی آئی پی درخواست (22324 پاکستانی روپے) تک وصول کیے جاسکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، گھی مزید مہنگا ہوگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستانی روپے ادا کرنا ہوگی ویزا فیس فیس ادا
پڑھیں:
ڈرکنس اور دیگر پروسیسڈ فوڈز میں ایڈیٹیوز کس سنگین مرض کا باعث بن سکتے ہیں؟
ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ عام طور پر ڈائیٹ ڈرنکس، سوپ، ڈیری ڈیزرٹس اور چٹنیوں میں پائے جانے والے فوڈ ایڈیٹوز مکسچر ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو قدرے بڑھا سکتے ہیں۔
محققین نے جریدے پی ایل او ایس میڈیسن میں رپورٹ کیا کہ عام طور پر مصنوعی میٹھے والے مشروبات میں پائے جانے والے ایڈیٹیوز سے تقریباً 110,000 افراد کے گروپ میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ 13 فیصد بڑھتا پایا گیا ہے۔
نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ اسی طرح اسٹاک فوڈز اور ساس جیسے الٹرا پروسیسڈ فوڈز میں بھی شامل ایڈیٹیوز ذیابیطس کے خطرے کو 8 فیصد تک بڑھا سکتے ہیں۔
فرانس میں ایک طبی تحقیقی تنظیم INSERM میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ اور سرکردہ محقق میری پیین ڈی لا گانڈری نے کہا، "نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سی مصنوعات میں موجود کئی اضافی چیزیں اکثر ایک ساتھ کھائی جاتی ہیں اور یہ کہ کچھ مرکبات اس ٹائپ 2 ذیابیطس کے زیادہ خطرے سے منسلک ہوتے ہیں۔