وزیراعظم شہبازشریف نے پاک ترکیہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ترکیہ 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے لیے پرعزم ہیں. ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کے لیے سہولیات دی جائیں گی. دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مکمل حمایت کردی اور کہا کہ اسلام آباد، تہران اوراستنبول کے درمیان تجارت کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔اسلام آباد میں پاکستان ترکیہ بزنس فورم کا انعقاد ہوا.

جس میں وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بردرانہ تعلقات قائم ہیں، آج کا دن بہت اہم ہے. پاک ترک تعلقات سے متعلق متعدد میٹنگز کیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے. رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے. رجب طیب اردوان مسلم امہ کی آواز ہیں. ترک صدر نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر آواز اٹھائی۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے لیے پرعزم ہیں، ترکیے اور پاکستان نے آج مختلف شعبوں میں معاہدے کیے. آج کا ترکیے ٹیکنالوجی کے لحاظ سے تبدیل ہوچکا ہے.ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کے لیے سہولیات دی جائیں گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے. ترکیے کی معیشت جدید تقاضوں پر استوار ہے.پاکستان ترک صدر رجب طیب اردوان کا دوسرا گھر ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ترک صدر رجب طیب اردوان پاک ترک اور ترک کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

ترک صدر طیب اردوان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ترکیہ کے صدر جب طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان پر پہنچے ہیں۔ 

ترکیہ کے صدر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔ وفد میں وزراء، اعلیٰ حکام اور کارپوریٹ رہنما شامل ہیں۔ 

اپنے دورے کے دوران صدر اردوان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

‎وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وہ پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیز اور کاروباری افراد شریک ہوں گے۔

‎ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) دونوں ممالک کے درمیان فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5ارب ڈالر کے تجارتی حجم کیلئے پُرعزم ہیں، وزیراعظم
  • پاکستان اور ترکیہ 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • سیکٹر ایف 9 انٹرچینج ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے منسوب
  • پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے، وزیراعظم
  • پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا دل سے استقبال کرتی ہے ، وزیراعظم شہبازشریف
  • صدر اردوان کا نور خان ائیربیس پر شاندار استقبال
  • ترک صدر طیب اردوان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • ترکیہ کے صدر آج رات پاکستان آئیں گے، ایڈوانس ٹیم پہنچ گئی
  • رجب طیب اردوان کا پاکستان دورہ، دو روزہ دورے میں اہم تجارتی اور سیاسی معاہدے متوقع