2025-04-15@12:03:22 GMT
تلاش کی گنتی: 18243

«ترک صدر رجب طیب اردوان»:

     سعید احمد :بلیوایئرلائن نےعازمین کی حجازمقدس روانگی بارےشیڈول مرتب کرلیاایئربلیولاہور سمیت دیگر ایئرپورٹس سے کل 68پروازیں آپریٹ کرے گیم68پروازوں کے ذریعے کل 10ہزار 140عازمین کو سفری سہولیات فراہم کی جائیگی،38پروازیں جدہ اور 30پروازیں مدینہ کے لیے آپریٹ ہوں گیایئربلیوحج آپریشن 2025 میں لاہور ایئرپورٹ سے کل 41 پروازیں آپریٹ کریگی،ایئربلیو41پروازوں کے ذریعے 6ہزار سے زائد عازمین کو سفری سہولیات فراہم کریگی،ایئربلیوقبل از حج 20پروازیں آپریٹ کرے گا16پروازوں کے ذریعے سرکاری ،4پروازوں سے پرائیویٹ کوٹے کے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائےگی،20پروازوں کے ذریعے 2ہزار 940 عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی،ایئربلیوپہلی پرواز 2مئی کو لاہور سے آپریٹ کرےگی،ایئربلیوکا بعداز حج فلائٹ آپریشن 10جون سے شروع ہو گا،ایئربلیوبعداز حج آپریشن میں کل 21پروازویں آپریٹ کرے گی21پروازوں کے ذریعے 3ہزار 90عازمین کو وطن...
    حکومت پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )حکومت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان کردیا۔۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ نہ آٹا مہنگا ہو، نہ کسان کو نقصان ہو۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں مریم نواز نے کسان کا نقصان نہ ہونے اور مفادات کے تحفظ کے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے گندم کٹائی کے موقع پر وعدہ پورا کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے کسان پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ...
    کراچی: کورنگی چمڑا چورنگی پنکچر کی دکان میں ٹائر میں ہوا بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی سیکٹر 24 چمڑا چورنگی سوزوکی اسٹاپ کے قریب پنکچر کی دکان میں ٹائر میں ہوا بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک  شخص جاں بحق ہوگیا۔ لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ شکیل احمد کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
    وقاص عظیم : ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر  سامنے آگئی ،  عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بی کر دی  ،فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طویل المدت غیر ملکی کرنسی کے اجراء کی ریٹنگ کو مستحکم کیا گیا ،پاکستان میں معاشی استحکام نظر آ رہا ہے،پاکستان بجٹ خسارے کو کم کرنے میں کامیاب دکھائی دے رہا ہے،رواں سال بجٹ خسارہ 6 فیصد تک رہ سکتا ہے ،رواں سال پرائمری سر پلس جی ڈی پی کا دو فیصد ہو سکتا ہے،رواں سال ایف بی آر کو ٹیکس شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،پاکستان معاشی اصلاحات ایجنڈے پر گامزن نظر آ رہا ہے...
    — جنگ فوٹو یورپین پارلیمنٹ میں موجود ساؤتھ ایشیاء ڈیلیگیشن کا ایک وفد پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان بین الپارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کے ساؤتھ ایشیاء ڈیلیگیشن کا ایک 3 رکنی وفد پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان 14 ویں بین الپارلیمانی اجلاس کے لیے پاکستان آ چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وفد کے ارکان کا اپنے انتخاب کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہے جس کے لیے انہوں نے پاکستان کا انتخاب کیا۔وفد کی قیادت سربن ڈی سٹرزدا ایم ای پی کر رہے ہیں۔وفد کے باقی ارکان میں ایم ای پی میکنمارا اور رتھ فیرمینخ شامل ہیں۔اپنے...
    — فائل فوٹو ایف آئی اے نے سوات میں کارروائی کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے نے 4 بڑے اسکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کردیاایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق گرفتار ملزمان حوالہ اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ حکام نے ملزمان کے قبضے سے 6 کروڑ روپے سے زائد رقم بر آمد کی ہے۔
    ---فائل فوٹو عدالت نے بانیٔ تحریکِ انصاف کی بچوں سے فون پر بات چیت اور طبی معائنے کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانیٔ پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لیں۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ رواں اور گزشتہ سال جیل حکام کو بانیٔ پی ٹی آئی کی ہفتہ وار بچوں سے وٹس ایپ پر بات کروانے کا حکم دیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئیفہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی، بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل...
    ---فائل فوٹو رواں سال پہلے 3 ماہ میں 1 لاکھ 72 ہزار  144پاکستانی ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے۔بیورو آف امیگریشن کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 99 ہزار 139 پاکستانی مزدور بیرون ملک گئے، ایک ہزار 859 مستری، 38 ہزار 274 ڈرائیورز اور ایک ہزار 689 باورچی بیرون ملک چلے گئے۔رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 849 ڈاکٹرز ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے، ایک ہزار  479 انجینئرز  نے بیرون ملک ملازمت کے لیے رخ کیا، 390 نرسز نے بھی بیرون ملک ملازمت حاصل کی، 3474 ٹیکنیشن اور 1058ویلڈرز بھی بیرون ملک گئے، 2130 الیکٹریشن اور 436 ٹیچرز نے بھی ملازمت کی غرض سے ملک چھوڑا۔ ایک سال میں ساڑھے 8 لاکھ...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمہ میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کردی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزمہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیدیا۔ مزید پڑھیں: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط، 26 نومبر واقعہ کی تحقیقات اور جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پی ٹی آئی کے وکلاء نے بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اسپیشل پبلک...
    چین اور ملائیشیا کو اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانا چاہئے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ کا ایک مضمون ملائیشیا کے میڈیا میں شائع ہوا، جس کا عنوان  ہے  “چین ملائیشیا دوستی کے جہاز کی بہتر مستقبل کی جانب رہنمائی”۔منگل کے روز اس مضمون میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ملائشیا   کے درمیان ایک ایسا ہم نصیب معاشرہ قائم ہے جو  مشترکہ طور پر  ہر دکھ سکھ  میں شریک  ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ملائیشیا کو اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانا چاہئے ، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانا چاہئے ، مشترکہ طور پر “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کے...
    چینی صدر اور  ویتنام کی اعلی قیادت  کی چین-ویتنام عوامی گالا کے نمائندوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صدر  شی جن پھنگ نے   ویتنام کی  کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے    جنرل سیکریٹری تولام اور   ویتنام کے صدر لونگ کونگ کے ساتھ   ہنوی انٹرنیشنل کانفرنس سنٹر میں  چین-ویتنام عوامی گالا کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔شی جن پھنگ نے “اچھی ہمسائیگی اور دوستی کی ترقی اور مشترکہ مستقبل کا ایک نیا باب” کے عنوان سے ایک تقریر کی۔  شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ویتنام کی دوستی دونوں عوام کے درمیان یکجہتی اور تعاون سے پھل پھول رہی ہے۔ دونوں فریق  ...
    چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہنوئی کے صدارتی محل میں ویتنام کے صدر لونگ  کونگ سے ملاقات کی۔ منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور “چین اور ویتنام کے درمیان عوامی تبادلوں کا سال”  بھی ہے۔ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کر چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے،  قریبی یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور  اتحاد پر قائم رہتے ہوئے سوشلسٹ ممالک کے درمیان  فائدہ مند تعاون اور...
    بغیر ایف آئی آر گرفتاری ہو سکتی ہے نہ بغیر مجسٹریٹ آرڈر حراست میں رکھا جا سکتا ہے، جج آئینی بینچ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایف آئی آر کے بغیر نہ گرفتاری ہو سکتی ہے نہ ہی مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر کسی کو حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر...
    سندھ حکومت کے تحت جمعہ کو سکھر میں خواجہ سراؤں کے درمیان کرکٹ، میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوگا۔ صوبائی حکومت کے محکمہ کھیل کے زیر اہتمام ہونے والے ان مقابلوں میں سکھر اور خیرپور ڈویژن کے 35 خواجہ سرا ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سیکریٹری اسپورٹس عبد العلیم لاشاری کے مطابق میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں خواجہ سرا صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی کرکٹ ٹیمیں شام 7 بجے فلڈ لائٹ کرکٹ میچ میں مد مقابل ہوں گی۔ اگلے روز ہفتے کو خواجہ سراؤں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوگا، جس کیلئے سوٹ اور یومیہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔
    فیروز آباد، اترپردیش: بھارت میں پولیس کی ایک سنگین غلطی نے سب کو حیران کر دیا، جب چوری کے ایک مقدمے میں اصل ملزم کی جگہ عدالت کے جج کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، ریاست اترپردیش کے شہر فیروزآباد میں ایک چوری کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم راج کمار کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم پولیس کی جانب سے تیار کردہ وارنٹ میں غلطی سے جج نغمہ خان کا نام شامل کر دیا گیا۔ جب جج نے اپنا نام وارنٹ میں دیکھا تو فوری طور پر متعلقہ پولیس اہلکار کو معطل کر دیا اور اس سنگین غفلت پر انکوائری کا حکم بھی جاری...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کسانوں سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا۔ گندم کٹائی کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے وعدہ پورا کرتے ہوئے کسان پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکاروں کے لیے یہ پیکیج پنجاب کی تاریخ کا منفرد، بہترین اور بے مثال ثابت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پاسکو کا ممکنہ خاتمہ: کیا یہ کسانوں کے لیے ایک بری خبر ہے؟ انہوں نے کہا کہ انشااللہ، گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا، ایسے اقدامات کریں گے کہ آٹا بھی مہنگا نہ ہو اور کسان کو بھی نقصان...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )چین اور بھارت نے براہ راست پروازیں بحال کرنے پر بات چیت شروع کردی ہے تاہم ابھی تک اس کے دوبارہ آغاز سے متعلق کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق پڑوسی ممالک نے جنوری میں تجارتی اور اقتصادی اختلافات کو حل کرنے پر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا، اس اقدام سے ان کے ہوابازی کے شعبوں کو فروغ ملے گا. نئی دہلی میں انڈین چیمبر آف کامرس کی طرف سے منعقدہ ایک کانفرنس میں شہری ہوابازی کے سیکرٹری ووملنمانگ ووالنم نے کہا کہ ہوا بازی کی وزارت اور چین میں ہمارے ہم منصب نے ایک اجلاس میں تبادلہ خیال کیا.(جاری ہے) انہوں نے بتایا کہ...
    ضلع وہاڑی کے نواحی علاقے رتہ ٹبہ کے قریب پاک آرمی کا ایک تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہو کر محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مقامی شہریوں کے مطابق طیارہ ایک آئل ڈپو کے قریب گرا، تاہم کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے سے بچ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ میں ہیلی کاپٹر اسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، 4 افراد جاں بحق ذرائع کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی...
    سینیٹ میں خالی نشست پر الیکشن کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینٹ اور الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر الیکشن نہ کروانا غیر آئینی ہے۔ شبلی فراز نے خط میں کہا کہ ثانیہ نشترِ کی خالی نشست پر الیکشن نہیں کروائے گئے۔ ثانیہ نشترِ کا استعفی 10 مارچ کو منظور ہوا۔ آرٹیکل 224 کے تحت 30 دن میں خالی نشست پر انتخابات کروانا لازم ہے۔ مزید پڑھیں: ثانیہ نشتر کا سینیٹ سے استعفیٰ منظور شبلی فراز نے لکھا کہا کہ ثانیہ نشترِ کی خالی نشست پر انتخاب کی مقررہ مدت گزر چکی ہے۔ خالی نشست پر انتخابات نہ کروانا غیر آئینی ہے۔ اس...
    — فائل فوٹو  گجرات کے تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی شراب اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
      وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2900 ارب روپے تک پی ایس ڈی پی رکھنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تمام ترقیاتی کام مکمل کرنے کے لیے فنڈز تو چاہیے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے آخر تک ترقیاتی بجٹ کا ایک ہزار ارب خرچ ہو جائے گا ۔ شعبۂ سائنس میں ترقی کیلئے ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے: احسن اقبالوفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سائنس کے شعبے میں ترقی کے لیے ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پی ایس ڈی...
    —فائل فوٹو چیف سیکریٹری سندھ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھائے جائیں گے۔ٹریفک قوانین میں اصلاحات سے متعلق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر کی صدارت میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور دیگر شریک ہوئے۔ چیف سیکریٹری نے کراچی کے تمام بچت بازاروں، چارجڈ پارکنگ کی تفصیل طلب کرلیچیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کراچی میں قائم تمام بچت بازاروں اور چارجڈپارکنگ کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ترجمان چیف سیکریٹری نے اجلاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ء میں ترامیم ki منظوری دی گئی ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کا وائٹ پیپر جاری کر دیا۔  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ میں مجوزہ ترمیم سے متعلق غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے، ترمیم میں صوبائی حکومت کا کوئی بھی اختیار کسی کو نہیں دیا جا رہا، لگتا ہے کہ کوئی مافیا اپنے ذاتی مفادات کے لیے اصلاحات کی مخالفت کر رہا ہے۔   سرکاری ذرائع کی جانب سے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کا وائٹ پیپر جاری کر دیا گیا۔ معدنیات کے قوانین کو دیگر صوبوں اور وفاق کے ساتھ ہم آہنگ بنایا جائے گا، بین الاقوامی اور ملکی سطح پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو...
    دبئی: متحدہ عرب امارات نے اپنی قانون سازی، عدالتی نظام، انتظامی ڈھانچے اور عوامی خدمات کو مصنوعی ذہانت (AI) سے مربوط کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ یو اے ای کی وفاقی کابینہ نے ’انٹیلیجنس آفس‘ کے قیام کی منظوری دے دی ہے جو مقامی و وفاقی قوانین کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید مؤثر اور تیز تر بنانے پر کام کرے گا۔ اس نئے انٹیلیجنس آفس کا مقصد قانون سازی کے عمل میں رفتار پیدا کرنا، قوانین کے اثرات کا روزانہ کی بنیاد پر تجزیہ کرنا، تحقیقی و مسودہ سازی کے مراحل کو جدید بنانا اور قوانین کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔ یو اے ای حکام کے مطابق یہ اقدام ملک کو مستقبل کی جدید،...
    سندھ حکومت کا خواجہ سراوں کے حقوق کے لئے بڑا قدم، سندھ حکومت نے 18 اپریل کو سکھر میں خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی محکمۂ کھیل کے مطابق خواجہ سراؤں کے لیے کرکٹ، رسہ کشی کے مقابلے اور بدین میں اسٹریٹ چلڈرن گیمز کرائے جائیں گے۔  اس حوالے سے سیکریٹری کھیل کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ اور رسہ کشی کے مقابلوں میں سکھر اور خیرپور کے 35 خواجہ سرا حصہ لیں گے۔ محکمۂ کھیل سندھ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ٹریک سوٹ اور یومیہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں خواجہ سرا صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی ٹیمیں شام 7 بجے مدِ مقابل...
    پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، ان کا کہنا تھا کہ شعلے اور دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔ طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے، دونوں معمولی زخمی ہوئے، زخمی پائلٹس کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہوگئے، پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں پائلٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیشل جج سینڑل ایف آئی اے اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک کروانے کی درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ اٹھائیس اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دو متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔  بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عثمان ریاض گل اور ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل عثمان گل ریاض نے موقف اپنایا کہ عدالت نے پہلے بھی میڈیکل چیک اپ کے حوالےسے حکم جاری کیا۔ جیل ڈاکٹرز کی موجودگی میں ذاتی معالجین سے...
    ویب ڈیسک:پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔  رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا،دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی،  ان کا کہنا تھا کہ شعلے اور دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔  وہاڑی کے نواحی علاقے رتہ ٹبہ میں ایئر فورس کا  تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو معمولی زخمی ہوئے تاہم دونوں نے بروقت ایجیکٹ ہو کر اپنی جان بچا لی۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2025ء) ایک علیحدہ واقعے میں مسلح افراد نے پولیو کے قطرے پلانے والے دو ورکرز کو اغوا کر لیا۔ پاکستان میں حملے: مارچ گزشتہ ایک دہائی کا مہلک ترین مہینہ جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کا سرغنہ افغانستان میں، پاکستان ایک حکومتی ترجمان شاہد رند کے مطابق پہلا واقعہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پیش آیا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس کا شبہ بلوچ علیحدگی پسندوں پر ہی کیا جا رہا ہے جو اس صوبے میں سکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کو اکثر نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ وزیر اعظم کی طرف سے حملے...
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق حادثے میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر دو موٹر سائیکل سواروں سے جا ٹکرائی، کار کی ٹکر سے دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوئے۔ حادثے میں کار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا، لاہور پولیس نے کہا کہ  لاہور: ویڈیو میں تیز رفتاری کے باعث کار کو سڑک پر بے قابو ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق  حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔  
    عمران خان کی 2 درخواستیں منظور، عدالت کا بچوں سے بات اور میڈیکل چیک کروانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کی ایک عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 2 درخواستیں منظورکرتے ہوئے ان کی اپنے بچوں سے بات کرانے اور ان کا میڈیکل چیک کروانے کا حکم دے دیا۔ اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک کروانے کا حکم دے دیا، اس کے علاوہ عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی...
    —فائل فوٹو وہاڑی کے نواحی علاقے رتہ ٹبہ میں ایئر فورس کا ایک تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹ سوار تھے جو معمولی زخمی ہوئے، تاہم دونوں نے بروقت ایجیکٹ ہو کر اپنی جان بچا لی۔طیارے کے گرنے کی زوردار آواز سن کر اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔  یہ بھی پڑھیے بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ میکسیکو: طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک مقامی لوگوں کے مطابق طیارہ ایک آئل ڈپو کے قریب گرا، مگر خوش قسمتی سے کوئی بڑا سانحہ رونما نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی شہری یا املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔واقعے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی گانگریس کے وفد نے ملاقات کی ہے۔کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن، پولیٹیکل افسر نکہل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر گفتگو کی گئی، پاک امریکا تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لیے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا، پنجاب میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا گیا۔ پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ...
    — فائل فوٹو کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھانے کی تجاویز سامنے آ گئیں۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت ٹریفک قوانین میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ء میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر بائیک سے لے کر ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے بھاری جرمانے کی تجویز ہے، فیس لیس ٹکٹس سسٹم کی تجویز بھی ہے جو خودکار نمبر پلیٹ کی شناخت اور اسپیڈ کیمروں سے جرمانے جاری کرے گا۔ وزیراعلیٰ...
    — فائل فوٹو  ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کی غزہ کے بپٹسٹ اسپتال پر بم باری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ غزہ میں طبی سہولتوں کو نشانہ بنانے کے مسلسل عمل کا حصّہ ہے، اسپتال پر حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے مظالم کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔ غزہ: اسپتال پر اسرائیلی میزائل حملہاسرائیل افواج کی جانب سے غزہ میں الاھلہ عرب اسپتال پر 2 میزائل داغے گئے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں میں خواتین، بچوں سمیت نہتے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، غزہ کا نظام صحت مفلوج...
    بہاولپور (نیوز ڈیسک)سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بہاولپور کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ محمد علی درانی مہراب والا میں خالد شہید اور چکی موڑ پر جمشید شہید کے گھروں پر گئے، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے ورثا کو فی کس کم از کم ایک کروڑ روپے مالی امداد دی جائے۔ انہوں نے کہا، “جان کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی، لیکن پاکستان کے غریب...
    وہاڑی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب رہے۔ چھوٹا طیارہ وہاڑی کے علاقے رتہ ٹبہ کے قریب گر کر تباہ ہوا تاہم واقعے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس حکام کا بتانا ہےکہ دونوں پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعےطیار سے بحفاظت اتر گئے تھے۔پولیس کے مطابق طیارے کے گرنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔
    اسلام آباد کی ایک عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 2 درخواستیں منظورکرتے ہوئے ان کی اپنے بچوں سے بات کرانے اور ان کا میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا۔ اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا، اس کے علاوہ عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی۔  
    لاہور: پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر دی۔ پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو کے لیے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر خشک اور گرم موسم کا سلسلہ جاری ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں تک موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بارش کے امکانات نہیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ افغانستان جائیں گے۔ "جنگ " نےمصدقہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ افغانستان جائیں گے ،انکے ہمراہ وزارت خارجہ کے حکام سمیت دیگر افسران بھی شامل ہونگے۔ وفد کے سربراہ کی حیثیت سے اسحاق ڈار کابل میں طالبان حکومت کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے جن میں افغان مہاجرین کے حوالے سے بھی بات ہو گی ۔ مزید :
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے تمام کیسز پر ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا ایک ہی مرتبہ آرڈر جاری کریں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے9 مئی مقدمات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیلوں پر سماعت کی۔ عدالت نے سینیٹر اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔ دریں اثنا پی ٹی آئی کے حافظ فرحت عباس اور امتیاز شیخ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی، سپریم کورٹ نے حافظ فرحت عباس کو جمعرات تک گرفتار کرنے سے روک...
    لاہور( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، ای سی او کے معزز مہمانوں کی موجودگی ہمارے لئے باعثِ اعزاز ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے 25 رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد میں تاجکستان، ازبکستان، ترکیہ، ایران اور پاکستان کے سی ایم او میں مستقل مندوب شامل تھے، وفد کی سربراہی ای سی او کے سیکرٹری جنرل اسد مجید خان نے کی۔ مریم نواز نے وفد کی لاہور آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا، سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے شرکاء کو بریفنگ دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کو ای سی او کیپٹل قرار دینے میں معاونت پر ترکمانستان کا شکریہ ادا...
    ویب ڈیسک:پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے مسیحی ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔   ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں طبی سہولیات کے مراکز کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔  ترجمان کے مطابق یہ افسوسناک حملہ مسیحی برادری کے اہم مذہبی تہوار "پام سنڈے" کے موقع پر کیا گیا جو انسانیت کے حوالے سے سنگین بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ  دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی بربریت کی روک تھام کا مطالبہ کرتا ہے، ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے...
    وہاڑی(نیوز ڈیسک)عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز اور بلند شعلے، دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا،طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز اور بلند شعلے، دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔ 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز پشاور:(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔درخواست گزار کے وکیل عالم خان ادینزی ایڈوکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج اسلام آباد میں موجود ہیں، اسی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔سماعت کے دوران عدالت نے مختلف اداروں سے رپورٹس طلب کیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب...
    ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس میں ملزمان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہوگئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم عامر محمود کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کی جانب سے وکیل سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔ فیصل جاوید خان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ  جج نے ملزم عامر کیانی سے استفسار کیا کہ دو دفعہ آپ کے...
    خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کے جائرے کی غرض سے پی ٹی آئی کی جانب سے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ پارٹی اعلامیے کے مطابق کمیٹی کے چئیرمین مرکزی جنرل سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان ہوں گے، ‏کمیٹی میں شامل دیگر اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان اور ارباب شیر علی خان ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل پر پی ٹی آئی حکومت مشکل میں، اپنے ہی ارکان کی مخالفت مذکورہ کمیٹی قانون کا جامع جائزہ لینے کے لیے کےلیے تشکیل دی ہے، جو تفصیلی جائزے کے بعد اس میں موجود اہم سقم یا ابہامات کی نشاندہی کرے گی۔ ’کمیٹی شفافیت کے فروغ، صوبائی خودمختاری کے تحفظ، عوامی حقوق...
    پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ  ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا،طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز اور بلند شعلے، دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل عالم خان ادینزی ایڈوکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج اسلام آباد میں موجود ہیں، اسی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ سماعت کے دوران عدالت نے مختلف اداروں سے رپورٹس طلب کیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب کے پاس صرف ایک انکوائری ہے جبکہ ایف آئی اے میں کوئی انکوائری موجود نہیں۔ ڈپٹی اٹارنی...
    لاہور کے علاقے ہڈیارہ کے علاقے میں کاسمیٹکس کی دکان پر قتل کی واردات میں  کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق  فائرنگ کرنے والے ملزمان کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی، پولیس  نے بتایا کہ مقتول کی شناخت خالد مجید کے نام سے ہوئی۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق  قتل کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، خاتون کار کے اندر موجود رہی، شلوار قمیض میں ملبوس شخص نے اتر کر گولیاں چلائیں۔  
    اپنے فیصلے میں عدالت نے درخواست گزار کو اپنی شکایت وزارت داخلہ میں پیش کرنیکی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی خاتون رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کی آئینی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت دے دی۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے وکیل کامران مرتضیٰ کے مطابق عدالت عالیہ بلوچستان کے دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر ماہ رنگ کی گرفتاری کے خلاف آئینی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے متعلقہ محکمے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کیس کے دلائل جمعرات کو مکمل ہو گئے تھے، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا۔ جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل دو رکنی...
    جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے انہیں 40 دن کی حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایک مہینے کی ضمانت دیں گے تو دو مہینے مانگے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل عالم خان ادینزی ایڈوکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج اسلام آباد میں موجود ہیں، اسی وجہ سے عدالت...
    بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی ہے۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس محمد عامر رانا پر مشتمل بینچ نے گزشتہ جمعرات کو ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ : ماہرنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے وکیل کامران مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف دائر آئینی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی درے خان کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے خلاف کیس میں وزارت داخلہ کو اپیل پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا اور اس دوران درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔(جاری ہے) جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل چودھری شعیب سلیم نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا والد 1978 سے قبل پاکستانی شہری تھا، وہ پاکستان میں پیدا ہوا، ڈسکہ پریس کلب کا رکن اور ٹیکس دہندہ ہے۔ سول عدالت بھی اسے پاکستانی قرار دے چکی ہے مگر نادرا نے شناختی کارڈ منسوخ کر دیا۔
    —فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے قائم اسپیشل پروٹیکشن فورس میں 492 اہلکاروں کو بھرتی کر لیا گیا ہے۔ ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے  کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس میں پہلے بھرتی کے لیے صرف خیبر پختون خوا کے لوگ اہل تھے، پہلے کی گئی بھرتی کے عمل میں 158 اسامیاں خالی رہ گئی تھیں، جن میں 128 ہیڈ کانسٹیبلز اور 30 کانسٹیبلز کی نشستیں تھیں۔ ٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بندٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔  اب خیبر پختون خوا حکومت نے محکمۂ پولیس کو 158 اہلکار بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے۔ اسپیشل پروٹیکشن...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے گارڈن اور بولٹن مارکیٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز اور 19 ہزار درہم برآمد کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی اور دیگر مجرمانہ شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ملزمان کو برآمد شدہ رقوم سمیت کارپوریٹ کرائم سرکل منتقل کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔یہ کارروائیاں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کیں۔
    دمشق(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )سعودی عرب نے عالمی بینک کو شام کے ذمہ واجب الاداد قرضوں کی ادائیگی کا عندیہ دیا ہے عرب نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی سے تعمیر نو اور ملک کے مفلوج سرکاری شعبے کی مدد کے لیے لاکھوں ڈالر کی گرانٹ کی منظوری کی راہ ہموار ہوگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسلام پسندوں کی جانب سے سابق صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد سعودی عرب کی جانب سے شام کو مالی امداد فراہم کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہوگا.(جاری ہے) یہ اس بات کا بھی اشارہ ہو سکتا ہے کہ شام کے لیے اہم خلیجی عرب امداد امریکی پابندیوں کے...
    پشاور: ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے نے بتایا ہے کہ پختونخوا پولیس کو ایک سال میں 30 ارب روپے سے زائد کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز احمد مغل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے امن وامان کے قیام کے لیے پولیس کو متعدد وسائل فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پولیس کو30 ارب روپے سے زائد مالیت کا سامان فراہم کیا گیا، جس میں 4ہزار ایس ایم جیز کی فراہمی بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں پشاور سیف سٹی پروجیکٹ کا دائرہ کار ٹانک،میران شاہ،لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان  تک...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوچکا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مریم نواز سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والوں میں کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن، پولیٹیکل آفیسر نکھل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز شامل تھے۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لیے مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی وفد...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ورنہ وہ سنگین ردعمل کے لیے تیار رہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ ایران جان بوجھ کر امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے میں تاخیر کر رہا ہے اور اسے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کسی بھی مہم کو ترک کرنا ہوگا یا تہران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ فوجی حملے کا سامنا کرنا پڑے گا.(جاری ہے) صدرٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں وہ ہمیں ساتھ لے کر چل رہے ہیں ایران...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق کارخانے کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے کہ افغانستان کیساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے اعلی سطحی وفود کے تبادلے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے جس سے دوطرفہ روابط میں بہتری متوقع ہے رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے ان کیمرا سیشن کو بریفنگ کے بعد پرجاری ایک بیان میں صادق خان نے کہا کہ ا نہوں نے سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کو افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ روابط کے چیلنجز پر بریفنگ دی ہے جس میں علاقائی صورتحال اور پاک افغان روابط میں ممکنہ پیش رفت پر واضح اور تعمیری بات چیت سیکھنے کیلئے ایک اچھا تجربہ تھا.(جاری ہے) دریں اثنا چیئرمین قائمہ کمیٹی...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر کھلے الفاظ میں دھمکی دے دی ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کی کوشش کی تو اسے سنگین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ورنہ اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ہم سے معاہدہ چاہتا ہے مگر یہ نہیں جانتا کہ اس تک پہنچنا کیسے ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وہ ایرانی مسئلے کو "حل کر دیں گے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کے...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)بھارت نے لیزر پر مبنی جدید ہتھیار ڈائریکٹڈ انرجی ویپن کے کامیاب تجربے کا دعوی کیا ہے، جو فکسڈ وِنگ اور جھنڈ میں اڑنے والے ڈرونز کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ بھارت کے مطابق، وہ امریکہ، چین اور روس کے بعد یہ ٹیکنالوجی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔مذکورہ تجربہ آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں واقع نیشنل اوپن ایئر رینج میں کیا گیا، جہاں Mk-II(A) لیزر-ڈی ڈبلیو نظام کا پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا۔بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے مطابق، یہ ہائی پاور لیزر ہتھیار ڈرونز اور دیگر چھوٹے اہداف کو گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈی آر ڈی...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)گلوکارہ کیٹی پیری سمیت دنیا کی 6 طاقتور ترین خواتین نے تاریخ رقم کردی۔ پہلی بار خلا کی سیر کے بعد کامیاب لینڈنگ کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلیو اوریجن کا خلائی جہاز پہلی مرتبہ صرف خواتین پر مشتمل عملہ لے کر ٹیکساس سے خلا میں روانہ ہوا۔ عملے میں جیف بیزوز کی منگیتر لارین سانچیز، سی بی ایس کی میزبان گیل کنگ، ناسا کی سابق راکٹ سائنسدان عائشہ بو۔ سائنسدان امندا نگوین اور فلم پروڈیوسر کیریان فلین شامل تھیں۔ خلائی مہمانوں نے خلا میں بے وزن ہونے کا لطف اٹھایا اور مناظر کیمرے میں محفوظ کیے۔ گزشتہ 60 برس میں پہلی مرتبہ صرف خواتین پر مشتمل عملہ خلاء کی جانب روانہ ہوا۔ پشاور ہائیکورٹ نے...
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر، مینجر اور سلیکٹر کرنل ریٹائرڈ نوشاد کی نواسی مریم فیصل بھی آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹش پلئیر و پاکستانی نژاد مریم فیصل نے بتایا کہ اپنے نانا کی وجہ سے میں اور میرے جڑواں بھائی نے کرکٹ شروع کی، نانا کو میں پیار سے بابا کہتی تھی، انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ 19 سال کی اسکاٹش پلئیر مریم فیصل 1 ون ڈے اور 6 ٹی20 میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ مزید پڑھیں: 90 کی دہائی کے کرکٹرز سے متعلق بیان؛ شعیب اختر بھی حفیظ پر برہم انہوں نے بتایا کہ بابا دبئی میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ جیل حکام نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی پیشی کی توقع ہے اور عدالتی حکم کے مطابق انہیں پیش کیا جانا ہے۔ پی ٹی آئی سوشل...
    پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی میٹنگ تھی اس لئے وہ پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ تمام کیسز کی رپورٹ آچکی ہے یا نہیں، جس پر وکیل نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی صرف ایک انکوائری وزیر اعلیٰ کے خلاف چل رہی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 66 مختلف مقدمات وزیر اعلیٰ کے خلاف درج ہیں، عدالت...
    —فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل 2025ء کا وائٹ پیپر جاری کر دیا۔خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے مائنز اینڈ منرل بل 2025ء کے حوالے سے جاری ہونے والے وائٹ پیپر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ معدنیات کے قوانین کو دیگر صوبوں اور وفاق کے ساتھ ہم آہنگ بنایا جائے گا۔ متن میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی اور ملکی سطح پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائےگا، اس کے ساتھ ساتھ منرل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایاجائے گا۔ معدنیات بل عمران کی اجازت سے مشروط، ناقدین کے اعتراضات اور حکومتی جواباتپشاورخیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025کو تحریک... وائٹ پیپر...
    سندھ ہائیکورٹ — فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ میں میر پور بٹھورو سے لاپتہ شہری کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ 2 دفعہ تھانے گئے لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔عدالت نے شہری کی گمشدگی کامقدمہ درج نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار 2 مرتبہ مقدمہ درج کروانے گئے لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ گمشدہ شہریوں کی بازیابی کیلئے پولیس حکام سے رپورٹس طلبکراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی... عدالت نے ایس ایچ او سے استفسار کیا کہ لاپتہ شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا؟ایس ایچ او میر پور بٹھورو نے عدالت کو...
    ---فائل فوٹو سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور ٹرانسفر ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترداسلام آباد عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے اسلام... ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا نے کہا کہ ہم ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینا چاہتے ہیں۔خیبر پختوا خوا کی نگراں حکومت نے اسد قیصر کی 9 مئی واقعات میں ضمانت منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔خیبر پختون...
    اپوزیشن لیڈر شبلی فراز — فائل فوٹو  سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سینیٹ میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر انتخابات نہ کروانے کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ شبلی فراز نے خط میں لکھا ہے کہ ثانیہ نشتر کا استعفیٰ 10 مارچ کو منظور ہوا جس کے بعد آرٹیکل (5) 224 کے تحت 30 دن میں انتخابات کروانا لازم ہے۔ بانی پی ٹی آئی چاہیں تو آسانی سے جیل سے باہر آسکتے ہیں، شبلی فراز سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کا نہ ہونا اور وہاں الیکشن نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، خیبر پختونخوا سے 10 سینیٹرز پی ٹی آئی سے آئیں گے۔ خط میں...
    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت ضم شدہ اضلاع پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ضم اضلاع میں تعلیم کا فروغ، صحت کی سہولیات کی فراہمی اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات ڈاکٹر بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، وفاق نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا،...
    امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے ’آل ویمن اسپیس فلائٹ‘ کے ساتھ خلا کی سرحد عبور کرلی۔ معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے پیر کے روز خلا کی ایک مختصر پرواز کی، جس میں صرف خواتین پر مشتمل عملہ شامل تھا۔ یہ پرواز امریکی بزنس مین جیف بیزوس کی خلائی کمپنی ’بلو اوریجن‘ کے ذریعے امریکی ریاست ٹیکساس سے صبح 8:30 بجے روانہ ہوئی اور تقریباً 10 منٹ بعد بحفاظت زمین پر واپس آئی۔ View this post on Instagram A post shared by Blue Origin (@blueorigin) اس مشن میں کیٹی پیری کے ساتھ جیف بیزوس کی منگیتر لورین سانچیز اور مشہور ٹی وی میزبان گیل کنگ سمیت چھ خواتین شامل تھیں۔ View this post on Instagram A...
    لندن: برطانیہ کے علاقے ہرٹفورڈ شائر میں کار پینڈرز پارک کے قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 85 قبروں کے کتبے توڑ دیے گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔ برینٹ کونسل کے لیڈر محمد بٹ نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایک اسلاموفوبیا پر مبنی نفرت انگیز جرم معلوم ہوتا ہے، اور مسلمانوں کی قبروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام قبروں...
    سندھ ہائیکورٹ نے میر پور بٹھورو سے لاپتا شہری کی بازیابی کی درخواست پر درخواست گزار کی مرضی سے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو میر پور بٹھورو سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق  درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایس ایچ او میر پور بٹھورو سے استفسار کیا کہ لاپتا شہری کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی گئی؟عدالت نے لاپتا شہری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔ ایس ایچ او میر پور بٹھورو نے کہا کہ ہمارے پاس مقدمہ درج کروانے کوئی نہیں آیا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ کیا درخواست گزار...
    نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ 18 اپریل کو ملتان اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں بھی یکجہتی غزہ مارچ فقیدالمثال ہونگے اور 22 اپریل کو عالمی حکمرانوں، عالمی اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے اور حکومتِ پاکستان کو مسئلہ فلسطین پر جرات مندانہ کردار ادا کرنے پر مجبور کرنے کیلیے پوری قوم ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عالمِ اسلام کی قیادت عالمِ اسلام میں عوام کے والہانہ اتحادِ اْمت کے جذبوں کی غیرت مند آواز پر کان دھریں، غفلت اور مجرمانہ بزدلی جاری رکھی گئی تو عوام کا رْخ بزدل حکمرانوں کیخلاف ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 18...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے لیگ میں سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں رضوان کی برابری کرلی۔ گزشتہ روز لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل کیریئر کی 20ویں ففٹی اسکور کی، جس کے بعد انہوں نے سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو جوائن کرلیا۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی اب تک 20 پی ایس ایل ففٹیز بنا چکے ہیں۔ لیگ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کے پاس ہے، وہ اب تک 33 مرتبہ 50 کے ہندسے تک پہنچ چکے ہیں، شعیب ملک...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے ایسٹر کے پیش نظر مسیحی برادری کو تنخواہ اور پنشن 20 اپریل کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تمام انتظامی سیکرٹریز اور منسلک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کے نام مراسلہ ارسال کر دیا، وفاقی ٹریژری رولز کے تحت مذہبی تہوار سے پانچ دن پہلے تنخواہ ادا کی جائے گی۔ مراسلے کے مطابق مسیحی برادری میں تنخواہ اور پنشن 20 اپریل کو تقسیم کرنے کے لئے انتظامات کئے جائیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف طبی معائنہ کرانے کے بعد اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ Post Views: 2
    9 مئی واقعات میں محمد فہیم قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیل پر سماعت کے دوران نامزد ملزم کے وکیل بابر اعوان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، انہوں نے بتایا کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکمنامے سے کارکنان کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کوئی چھلیاں بیچنے والا ہے تو کوئی جوتے پالش کرنے والا، جنہیں 200 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑ رہا ہے، ٹرائل سرگودھا کے بجائے میانوالی میں کرنے کی استدعا ہے، میانوالی میں بہترین کچہری ہے وہاں ٹرائل کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی: سپریم کورٹ نے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں نمٹادیں، 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت جس پر چیف...
    واشنگٹن: غزہ اور مغربی کنارے میں بچوں کے قتل عام پر امریکی رکن کانگریس جو ولسن کو انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے بار بار صرف "حماس انسانی ڈھال کے طور پر بچوں کو استعمال کر رہی ہے" کا جواب دہرایا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، ایک انسانی حقوق کارکن نے سوال کیا کہ "غزہ میں روزانہ مرنے والے بچوں کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟"، تو جو ولسن نے جواب دیا، "حماس انسانی ڈھال استعمال کر رہی ہے۔" کارکن نے پھر پوچھا: "کیا آپ کو بچوں سے کوئی ہمدردی ہے؟ ہمیں ڈاکٹروں نے بچوں کے سروں پر اسنائپر کے نشان دکھائے ہیں، کیا یہ بھی حماس کا قصور ہے؟"...
    —فائل فوٹو پولیس نے کوٹ ادو میں تاوان کے لیے اغوا کیے گئے نوجوان کو تاوان کی رقم سمیت بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ ادو میں دریائی چناب کے ساتھ کچے کے علاقے تحصیل چوک سرور شہید سے 18 سالہ مغوی نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔ سندھ، امن و امان کی خراب صورت حال، اغوا برائے تاوان، لمحہ فکریہسکھر سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ،... کارروائی میں پولیس نے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزمان سے تاوان کے لیے ادا کی گئی 20 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی۔
    —فائل فوٹو کراچی میں شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک 2 میں شوہر نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے سے بیوی کو قتل کیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ صائمہ کو اس کے شوہر سرفراز نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کرقتل کیا۔ پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتلپشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ میاں بیوی ایک اسکول کی چھت پر رہائش پزیر تھے اور دونوں اسی اسکول میں ملازمت کرتے تھے۔
    —فائل فوٹو کوئٹہ کے کچلاک بائی پاس روڈ کے قریب غیر آباد علاقے میں اے این ایف نے کارروائی کر کے 60 کلو چرس بر آمد کر لی۔ کراچی، سیب کی پیٹیوں سے145 کلو چرس بر آمدکراچی کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے ایک... ترجمان اینٹی نارکاٹکس فورس کے مطابق کارروائی میں 20 کلو ہیروئن بھی بر آمد کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
    ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب چھوڑ دے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ،ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران امریکا سے معاہدہ چاہتا ہے لیکن کیسے کرنا ہے یہ اُسے معلوم نہیں، ایران کے مسئلے کو ہمیشہ کیلئے حل کروں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔ یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ ہفتے مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی تصدیق...
     کراچی(آئی این پی )  دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش کردی تاہم پی پی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کسی بھی عہدیدار کے زبانی وعدے پر یقین نہیں۔  نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بیک ڈوررابطوں میں وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش کردی ، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے پیغام دیا کینال منصوبہ ایکنک ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں بنایا جائے گا نہ منظوری دی جائے گی جس پر پیپلز پارٹی رہنماں نے جواب دیا کہ ن لیگ کے کسی بھی عہدیدار کے زبانی وعدے پر یقین نہیں ،وزیراعظم یاوفاقی حکومت منصوبہ ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتی تو احتجاج...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اگر جوہری ہتھیار بنانے کا خواب نہیں چھوڑتا تو امریکا فوجی کارروائی سمیت ہر ممکن آپشن استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران بظاہر امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر پیشرفت میں تاخیر کررہا ہے اور اگر اس نے اپنے عزائم ترک نہ کیے تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔ مزید پڑھیں: ایران نے معاہدہ نہ کیا تو ایسی بمباری ہوگی جو اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی، ٹرمپ کی کھلی دھمکی ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار کا خیال چھوڑ دینا ہوگا، انہیں یہ واضح طور پر...
    پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے جیل حکام سے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کی مختلف جیلوں میں قید افغان باشندوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، افغان قیدیوں کے مقدمات، شہریت، دستاویزات سمیت پورا ریکارڈ جمع کیا جائے۔ مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث افغان قیدیوں کی تفصیلات الگ فراہم کی جائیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کےعلاوہ دیگرصوبوں سے بھی افغان قیدیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ Post Views: 1
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن کے 25 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتی  وفد میں تاجکستان، ازبکستان، ترکیہ، قازقستان، ترکمانستان، ایران، آذربائیجان اور پاکستان کے سی ایم او میں مستقل مندوب شامل تھے۔ وفد کی سربراہی ای سی او کے سیکرٹری جنرل اسد مجید خان نے کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا وفد کی لاہور آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیااور  وفد کے ارکان کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب نے ای سی او وفد کے شرکا کو تفصیلی بریفننگ دی۔  وزیراعلی مریم نواز شریف نے اس موقع پر لاہور کو ای سی او کیپٹل قرار دینے میں معاونت پر ترکمانستان کا شکریہ ادا کیا ۔  مریم نواز نے کہا کہ ای...
    وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کی آئینی و قانونی حقوق دیں، یہ ہمارا حق ہے، پن بجلی کے منافع، این ایف سی اور ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق ہمارے سارے مطالبات آئینی اور قانونی ہیں۔ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں وفاقی حکومت سے آئینی و قانونی مالی حقوق کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں پن بجلی کے منافع، نئے این ایف سی ایوارڈ اور ضم اضلاع کے فنڈز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاق کے ذمے صوبے کے 1900 ارب روپے واجب الادا ہیں، جبکہ عبوری طریقہ کار کے تحت مزید 77 ارب روپے کی ادائیگی بھی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہےکہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا۔  نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ امریکی ٹیرف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر اثر پڑے گا مگر تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  شرح سود میں کمی سے حکومت کو ادائیگیوں میں ایک کھرب روپے کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ 30 جون سے پہلے 4 سے 5 ارب ڈالرز آنے کی توقع ہے جب کہ جون کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر...