محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے جیل حکام سے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کی مختلف جیلوں میں قید افغان باشندوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، افغان قیدیوں کے مقدمات، شہریت، دستاویزات سمیت پورا ریکارڈ جمع کیا جائے۔
مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث افغان قیدیوں کی تفصیلات الگ فراہم کی جائیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کےعلاوہ دیگرصوبوں سے بھی افغان قیدیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افغان قیدیوں
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی اجلاس، ’بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں سے متعلق کنونشن (عمل درآمد) بل 2025‘ منظور
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ’بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں سے متعلق کنونشن (عمل درآمد) بل 2025‘ پاس کردیا گیا۔
اس موقع پر کمیٹی کی رکن شیری رحمان نے کہا کہ اس بل کے تحت ایک سنٹرل اتھارٹی قائم کی جائے گی، اگر اتھارٹی پر اعتراض آتا ہے تو حل کیا ہوگا؟ سنیٹرل اتھارٹی میں صوبائی نمائندگی کا ذکر نہیں۔
یہ بھی پڑھیے: جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کیا ہوا؟ قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں
انہوں نے کہا ہے کہ کسی صوبے کو اس پر اعتراض نہیں ہوگا۔
قائمہ کمیٹی نے وزارت خارجہ سے 30 دن میں قانون کے تحت بننے والے رولز کی تفصیلات مانگ لیں۔
بعدازاں اجلاس میں ’بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں سے متعلق کنونشن (عمل درآمد) بل 2025‘ منظور کرلیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ اور افغان سرزمین کا استعمال پر بھی بریفنگ دی گئی۔
پاک افغان تعلقات سے متعلق ایجنڈے پر بریفنگ کو ان کمیرہ کردیا گیا۔ نمائندہ خصوصی برائے افغان امور صادق خان قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سینیٹ اجلاس سینیٹ قائمہ کمیٹی شیری رحمان