ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب چھوڑ دے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب چھوڑ دے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ،ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران امریکا سے معاہدہ چاہتا ہے لیکن کیسے کرنا ہے یہ اُسے معلوم نہیں، ایران کے مسئلے کو ہمیشہ کیلئے حل کروں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ ہفتے مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی تصدیق کر دی، فریقین اور ثالث عمان نے روم کو میزبانی کیلئے تجویز کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جوہری ہتھیاروں
پڑھیں:
ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیرف کا اعلان جلد کریں گے لیکن اس میں تھوڑی لچک ہو گی۔
امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر ٹیرف پر کچھ کمپنیوں کے لیے لچک ہو گی لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز پر ٹیرف کی شرح کا اعلان اگلے ہفتے کریں گے۔
Post Views: 3