کوئٹہ: غیر آباد علاقے سے 60 کلو چرس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
کوئٹہ کے کچلاک بائی پاس روڈ کے قریب غیر آباد علاقے میں اے این ایف نے کارروائی کر کے 60 کلو چرس بر آمد کر لی۔
کراچی کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے ایک...
ترجمان اینٹی نارکاٹکس فورس کے مطابق کارروائی میں 20 کلو ہیروئن بھی بر آمد کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشتگرد گرفتار
—فائل فوٹوپنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور جہلم میں کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔
محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔