وہاڑی: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
وہاڑی کے نواحی علاقے رتہ ٹبہ میں ایئر فورس کا ایک تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹ سوار تھے جو معمولی زخمی ہوئے، تاہم دونوں نے بروقت ایجیکٹ ہو کر اپنی جان بچا لی۔
طیارے کے گرنے کی زوردار آواز سن کر اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیے بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ میکسیکو: طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاکمقامی لوگوں کے مطابق طیارہ ایک آئل ڈپو کے قریب گرا، مگر خوش قسمتی سے کوئی بڑا سانحہ رونما نہیں ہوا۔
حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی شہری یا املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
پاک فوج کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی وجہ فنی خرابی ہے، واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گر کر تباہ
پڑھیں:
بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی، مقبوضہ کشمیر میں درجن کے قریب گھر تباہ کردیے
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر اسرائیلی روش اختیار کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے مکانات دھماکا خیر مواد سے تباہ کرنے شروع کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں، 2 ہزار سے زیادہ بے گناہ کشمیری گرفتار
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج گزشتہ چند روز کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کم از کم 11 مکانات کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرچکی ہے، دھماکہ خیز مواد سے گھروں کو تباہ کیے جانے سے اطراف کی عمارتیں اور مکانات بھی متاثر ہوتے ہیں۔
بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں پر ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج، اسرائیلی فوج کی حکمت عملی کی نقل کرتے ہوئے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کررہی ہے تاکہ انہیں بے گھر کیا جاسکے اور بھارتی جبر کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کا حوصلہ توڑا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحوں پر حملہ، دفتر خارجہ کا اظہار افسوس
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر عام کشمیریوں کے گھر تباہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردوں اور عام شہریوں میں فرق کرے، حکومت خود کو اُن بے گناہ افراد سے دور نہ کرے جو دہشتگردی کے خلاف ہیں۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہزاروں افراد گرفتار کیے گئے ہیں اور متعدد عام کشمیریوں کے گھروں کو دھماکوں سے اڑایا جارہا ہے، حکام یقینی بنائیں کہ بے گناہ افراد کے گھر نہ گرائے جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت بھارتی فوج تباہ دھماکا شہری محبوبہ مفتی مسمار مقبوضہ کشمیر مکانات وزیراعلی