سندھ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزا اور جرمانے بڑھانے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
چیف سیکریٹری سندھ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھائے جائیں گے۔
ٹریفک قوانین میں اصلاحات سے متعلق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر کی صدارت میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور دیگر شریک ہوئے۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کراچی میں قائم تمام بچت بازاروں اور چارجڈپارکنگ کی تفصیلات طلب کرلیں۔
ترجمان چیف سیکریٹری نے اجلاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ء میں ترامیم ki منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں ڈی آئی جی ٹریفک نے تجویز دی کہ قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر بائیک سے لے کر ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں جبکہ تمام نئے ڈرائیورز کے لیے ڈرائیونگ کورس لازمی قرار دیا جائے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے بریفنگ میں مزید کہا کہ فیس لیس ٹکٹس سسٹم کی تجویز ہے جو خودکار نمبر پلیٹ کی شناخت اور اسپیڈ کیمروں سے جرمانے جاری کرے گا۔
گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مدت 6 ماہ سے کم کر کے1 ماہ کرنے کی تجویز دی گئی، اسی طرح تمام کمرشل گاڑیوں میں ٹریکنگ اور سیفٹی ڈیوائسز کی تنصیب کی بھی تجویز سامنے آئی۔
صوبے میں چلنے والی تمام کمرشل گاڑیوں میں ڈیش کیم اور کیبن کیمرا لگانے کی بھی سفارش کی گئی۔
چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے ٹریفک انجینئرنگ بیورو میں اصلاحات کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
چیف سیکریٹری نے پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے ٹریفک قوانین اور جرمانوں کے بارے میں عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے۔
اجلاس میں آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عمل درآمد کے لیے ایکسائز، ٹرانسپورٹ اور پولیس کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیف سیکریٹری سندھ ٹریفک قوانین کے لیے
پڑھیں:
ضم اضلاع کے فنڈز کے پی حکومت کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، بیرسٹر سیف
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات ڈاکٹر بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، وفاق نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا، خط میں انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے فنڈز خیبر پختونخوا کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع باقاعدہ طور پر خیبر پختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں لہٰذا ضم شدہ اضلاع کے فنڈز بھی خیبر پختونخوا کو منتقل کیے جائیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ضم شدہ اضلاع کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ناگزیر ہے، دہشت گردی صرف ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔
انہوں ںے کہا کہ وفاق نے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں صوبائی حکومت کا ساتھ دینے کے بجائے فنڈز اپنے پاس روک لیے ہیں۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت ضم شدہ اضلاع پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ضم اضلاع میں تعلیم کا فروغ، صحت کی سہولیات کی فراہمی اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔