واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر کھلے الفاظ میں دھمکی دے دی ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کی کوشش کی تو اسے سنگین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ورنہ اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ہم سے معاہدہ چاہتا ہے مگر یہ نہیں جانتا کہ اس تک پہنچنا کیسے ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وہ ایرانی مسئلے کو "حل کر دیں گے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کے دورِ صدارت میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر ایران جوہری عزائم ترک کر دے تو وہ ایک عظیم قوم بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کے ان سخت بیانات کے پس منظر میں عمان میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے پر بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور 12 اپریل کو منعقد ہوا، مذاکرات کی میزبانی سلطنت عمان نے کی۔

ذرائع کے مطابق، مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت مشرقِ وسطی کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کی، جبکہ ایرانی وفد کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بات چیت کا پہلا دور مثبت اور تعمیری رہا۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کا دوسرا دور بھی عمان میں ہی متوقع ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ایرانی نمائندے کا آئی اے ای اے کے آزاد، تکنیکی و غیر جانبدارانہ کردار پر زور

ڈائریکٹر جنرل عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کیساتھ ملاقات میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کیلئے ایران کے نئے سفیر و مستقل نمائندے نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے آزاد، تکنیکی و غیر جانبدارانہ کردار پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے کے آئندہ دورۂ تہران سے باہمی تعاون کو تقویت ملیگی اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر و مستقل نمائندے رضا نجفی نے آج ڈائریکٹر جنرل عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) رافائل گروسی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنی تقرری کی اسناد پیش کیں۔ رضا نجفی نے ایران و آئی اے ای اے کے درمیان باہمی تعاون اور رافائل گروسی کے آئندہ دورۂ تہران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران رافائل گروسی نے ایران و عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون کے تسلسل کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تمام فریقوں کے درمیان مثبت و تعمیری ماحول پیدا کرنے کی کوشش پر زور دیا۔ اس ملاقات میں  پر امن ایرانی جوہری پروگرام میں پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے نئے سفیر و مستقل نمائندے نے اس سلسلے میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے آزاد، تکنیکی و غیر جانبدارانہ کردار پر زور دیا اور آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کے عمل کے بارے اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطۂ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای کے آئندہ دورۂ تہران سے باہمی تعاون کو تقویت ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے.ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں ہوگا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
  • ایران جوہری ہتھیار کا خواب ترک کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، ٹرمپ
  • ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب چھوڑ دے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ
  • ٹرمپ کی ایران کو دھمکی، جوہری خواب دیکھنا ترک کرو، ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہو
  • ایرانی نمائندے کا آئی اے ای اے کے آزاد، تکنیکی و غیر جانبدارانہ کردار پر زور
  • ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا نیا دور، صرف پابندیاں اٹھانے پر بات چیت
  • امریکہ سے مکالمت صرف جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق، ایران
  • مسقط مذاکرات کے بارے مصر کا ایران، عمان و امریکہ کیساتھ رابطہ