اسلام آباد کی ایک عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 2 درخواستیں منظورکرتے ہوئے ان کی اپنے بچوں سے بات کرانے اور ان کا میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا۔

اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا، اس کے علاوہ عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عدالت نے

پڑھیں:

عمران خان نے کہا ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی وقت کا تقاضا ہے، اعظم سواتی 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا یہ ملک بھی میرا ہے اور  فوج بھی، وقت کا تقاضہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔

پشاور  ہائی کورٹ کے بابہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جارحیت اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم انسانیت کی بدترین تاریخ ہے،  آج جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں،  ہماری فوج ملک و قوم کے دفاع کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کمی محسوس کی جارہی ہے، بھارت کو شکست دینے کیلئے عوام کا فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے،  وقت کا تقاضہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی باعزت رہائی ناگزیر ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ   بانی نے پہلے ہی کہا تھا یہ ملک بھی میرا ہے یہ فوج بھی میری ہے، جن مسخروں کو حکومت دی ہوئی ہے ، یہ ملک کو بچا نہیں سکتے، نواز شریف ، شہباز شریف اور آصف زرداری نے اے ٹی ایم مشین کی طرح ملک کو لوٹا۔

اعظم سواتی کی ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت منظور 

اعظم سواتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،  سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔

اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے کی تین انکوائریز ہیں،  اسسٹنٹ کمشنر اٹارنی جنرل  نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اور کیس کی رکارڈ ابھی تک نہیں ایا۔

جسٹس صاحبزادہ اسداللہ  نے کہا کہ وفاق کی دلچسپی بھی ہے اور سستی بھی ہے،  ان عہدوں پر جو لوگ بیٹھے ہیں یہ معزز لوگ ہے، اگر ان کے خلاف کیسز ہے تو رکارڈ دیں، اگر کیسز نہیں ہے تو بھی بتا دیں، یہ بھی اپنا کام کرے گے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل صاحب آئندہ سماعت پر رکارڈ لے ائے، نہیں تو ہم لکھے گے کہ کوئی کیس نہیں ہے اور درخواست نمٹا دے گے۔

اعظم سواتی  نے کہا کہ  میں دل کا مریض ہوں، ایک مہینے کا ٹائم دیا جائے،  وفاقی حکومت نے کیسز بنائے ہیں،

عدالت نے اعظم سواتی کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت مہینے میں اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے کردیا گیا
  • پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا 6روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے
  • عمران خان نے کہا ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، رہائی وقت کا تقاضا ہے، اعظم سواتی
  • عمران خان نے کہا ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی وقت کا تقاضا ہے، اعظم سواتی 
  • عظمی بخاری کی جعلی ویڈیوز کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور
  • ایئر پورٹ خودکش حملہ کیس میں نجی بینک کے ملازم کی ضمانت منظور
  • توشہ خانہ ٹو کیس، اڈیالہ جیل میں عمران خان کا دوبارہ طبی معائنہ کروانے کا حکم جاری
  • پہلگام واقعہ؛ بھارت سلامتی کونسل سے من پسند قرارداد منظور کروانے میں ناکام
  • پہلگام واقعہ: سلامتی کونسل میں پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت من پسند قرارداد منظور کروانے میں ناکام
  • عمران خان حملہ کیس ،مرکزی ملزم کو دو بار عمر قید اور جرمانے کا حکم