رضوان اور سلمان نے کون کون سے ریکارڈ بنائے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹرز نے نئے ریکارڈ بناڈالے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے اپنا سب سے بڑا ریکارڈ ٹوٹل 353 رنز کا ہدف حاصل کیا اور چیمپئینز ٹرافی سے قبل دیگر ٹیموں کو خبردار کیا۔
اہم معرکے میں آغا سلمان نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 134 رنز جبکہ کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے تھے۔
اس سے قبل گرین شرٹس نے آسٹریلیا کیخلاف 2022 میں 349 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا۔
ہوم گراؤنڈ پر سلمان علی آغا اور کپتان محمد رضوان نے چوتھے اور پانچویں نمبر پر بلےبازی کرتے ہوئے سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا۔
مجموعی طور پر مڈل آرڈر بلےبازوں کی جانب سے یہ 27 واں واقعہ تھا، جب دو پاکستانی بلے بازوں نے ون ڈے میں سنچری بنائیں۔
سلمان اور رضوان نے 260 رنز کی شراکت داری بھی کی، جو پاکستان کیلئے ون ڈے کرکٹ میں ہدف کے تعاقب میں ریکارڈ پارٹنرشپ ہے۔
دونوں بیٹرز نے محمد حفیظ اور عمران فرحت کو پیچھے چھوڑا، جنہوں نے 2011 میں زمبابوے کے خلاف ناقابل شکست 228 رنز کی شراکت قائم کی۔
ان کا 260 رنز کی شراکت داری بھی ون ڈے میں پاکستان کیلئے چوتھی وکٹ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ تھی، اس سے پہلے بہترین بلے باز شعیب ملک اور محمد یوسف نے سال 2009 چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے خلاف 206 رنز بنائے تھے۔
آغا سلمان اور رضوان کی میچ جیتنے والی شراکت پاکستان کیلئے ون ڈے میں کسی بھی بیٹنگ پوزیشن کیلئے تیسری سب سے بڑی پارٹنرشپ تھی۔
اس سے قبل اوپنر فخر زمان اور امام الحق کے درمیان 304 رنز جبکہ انضمام الحق اور عامر سہیل کے درمیان 263 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رنز کی شراکت
پڑھیں:
پی ایس ایل، سیم بلنگز نے لاہور قلندرز کیلئے تیز ترین ففٹی کا عمر اکمل کا 9 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
پی ایس ایل ایڈیشن 10 میں سیم بلنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے عمر اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ عمر اکمل نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں لاہور قلندرز کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف دبئی میں 22 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی، سیم بلنگز نے 9 سال قبل بنایا گیا لاہور قلندرز کی جانب سے عمر اکمل کا تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ 19 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر توڑ ڈالا۔ اس فہرست میں کرس لین 2020ء میں ملتان سلطانز کیخلاف 22 گیندوں پر نصف سنچری سکور کرکے اب تیسرے، بین ڈنک 2020ء اور عمر اکمل 2016ء میں 23،23 گیندوں پر نصف سنچریاں بنا کر مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں مجموعی طور پر تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ رائیلی روسو اور آصف علی کے پاس ہے، ان دونوں نے 17 گیندوں پر نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔یاد رہے کہ اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہو رقلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹوں پر 219 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان نے 67 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے جبکہ سیم بلنگز 19گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سیم بلنگز نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے تھے۔ 220 رنز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 17 ویں اوور میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں پی ایس ایل 10کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دی۔