بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی امریکا میں ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی سطح بلند کرنے سے متعلق امور پر خیالات کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نریندر مودی کی ملاقات اور متوقع بات چیت کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے بھارت میں تہلکہ مچادیا ہے کہ وہ جمعرات کی شب بھارت کے خلاف ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ بھارت نے امریکی برآمدات پر ڈیوٹی عائد کر رکھی ہے۔ امریکی صدر کہہ چکے ہیں کہ بھارت نے درآمدی ڈیوٹی نہ ہٹائی تو امریکا بھی بھارتی اشیا و خدمات کی درآمد پر ڈیوٹی عائد کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

امریکا کی طرف سے کینیڈا، میکسیکو اور چین کے خلاف ٹیرف عائد کیے جانے پر بھارت میں بھی کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ بھارت کے برآمدی تاجر پریشان ہیں کہ اگر ٹرمپ نے ٹیرف لگایا تو امریکا کے لیے بھارت کی مصنوعات بہت مہنگی ہوجائیں گی اور یوں اُن کی طلب بھی گرے گی۔

بھارتی قیادت امریکا سے اشتراکِ عمل بڑھانا چاہتی ہے مگر امریکی مصںوعات پر درآمدی ڈیوٹی گھٹائی نہیں جارہی۔ امریکی تاجر اس پر احتجاج کرچکے ہیں اور اُنہوں نے صدر ٹرمپ پر بھی واضح کردیا ہے کہ اگر بھارت سے ٹیرف ہٹانے کو نہ کہا گیا تو اُن کا اچھا خاصا نقصان ہوتا رہے گا اور یوں بھارتی منڈی میں امریکی مصنوعات کی کھپت گھٹے گی۔

اگر صدر ٹرمپ نے آج رات بھارت کے خلاف بھی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تو یہ دوطرفہ تعلقات کے لیے دھچکے کے مترادف ہوگا۔ امریکی تاجروں نے کہہ دیا ہے کہ جب تک بھارت پر بھی ٹیرف عائد نہیں کیا جاتا تب تک امریکی معیشت کے لیے بھارتی منڈی کے دروازے پوری طرح نہیں کھل سکیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھارت کے کے خلاف

پڑھیں:

پاکستان مخالفت بھارتی نژادپال کپور،ڈونلڈلوکی جگہ  ٹرمپ کے نئے معاون وزیرخارجہ مقرر

واشنگٹن(ممتازرپورٹ)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے بھارتی نژادپال کپورکو ڈونلڈ لوکی جگہ امریکہ کا نیاسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ءنامزدکردیا۔یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘‘کرسٹوفرکلیری نامی امریکی کی پوسٹ میں کیاگیا، پال کپورکاشمار امریکہ میں پاکستان مخالف لابی میں ہوتاہے،وہ  پاکستان کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں  پاکستان سے متعلق تین کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں انہوں نے پاکستان کو خطرناک ریاست قراردیا۔واضح رہے کہ پال کپورکے پیشروڈونلڈلوسائفرسکینڈل کے حوالے سے پاکستان میں خاصے مقبول ہوئے بانی پی ٹی آئی نے لو پرالزام عائدکیاتھاکہ انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرکو بلاکردھمکی دی تھی اور اس بنیادپرپی ٹی آئی کی طرف سے سیاسی بیانیہ بھی بنایاگیاتھا تاہم بانی پی ٹی آئی اپنے اس الزام کوثابت نہیں کرسکے تھے

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ اپنا شوق پورا کرنے کیلیے اسرائیل کو واشنگٹن کے اردگرد بسائیں، حافظ نعیم الرحمٰن
  • پاکستان مخالفت بھارتی نژادپال کپور،ڈونلڈلوکی جگہ  ٹرمپ کے نئے معاون وزیرخارجہ مقرر
  • مودی واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
  • مودی کے بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ
  • مودی ٹرمپ ملاقات میں تجارت کا پہلو نمایاں ہو گا‘امریکی صدر مزیدتیل خریدنے کا مطالبہ بھی کرسکتے ہیں.تجزیہ نگار
  • اسٹیل و المونیم پر ٹیکس بڑھ گیا، امریکا کو امیر بنانے کی ابتدا ہوگئی، ٹرمپ
  • بھارتی وزیراعظم نریندرمودی دوروزہ دورے پرکل واشنگٹن پہنچیں گے
  • ٹرمپ نے اسٹیل اور المونیم کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف لگادیا
  • معاہدے کی خلاف ورزی،حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی،ہر قسم کی صورتحال کیلیے تیار ہیں‘ اسرائیل