2025-03-14@21:04:48 GMT
تلاش کی گنتی: 2111

«کسی بھی تحریر مواد»:

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر دہشت گردوں حملے کے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام رکن ممالک دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر قابل مذمت حملے میں ملوث تما افراد، منتظمین، سہولت کار اور مالی معاونت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کی حکومت کے ساتھ فعال طور پر تعاون کریں۔ سیکیورٹی کونسل...
    سٹی 42: سلامتی کونسل ارکان جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر ہونے والے بزدلانہ و سفاک دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی،یہ صوبہ بلوچستان کے شہر سبی کے قریب دہشت گردوں کا نشانہ بنی،اس قابل مذمت دہشت گرد حملے کے نتیجے میں کم از کم 25 پاکستانی شہری  شہید ہوئے، بلوچستان لبریشن آرمی نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ اس کے "مجید بریگیڈ" نے کیا،سلامتی کونسل ارکان متاثرہ خاندانوں، پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی تمنا کرتے ہیں،سلامتی کونسل ارکان ہر قسم اور ہر شکل میں دہشت گردی بین...
    اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2025ء سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہو گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالت میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے بعد اب مقدمات اور درخواستیں آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2025ء سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہو گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ای فائلنگ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ دشمن نما لوگوں کو قوم اور دنیا نے پہچان لیا اگر یہ چھپ کر افغانستان جائینگے تو وہاں انہیں گھس کرماریں گے، ایم ایل ون کا سنتے سنتے کان پک گئے ہیں اگر کوئی تعاون کرے گا تو ٹھیک ورنہ ہم اپنے وسائل سے کراچی سے پشاور تک ٹریک کو ڈبل کریں گے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ دشمنوں نے پاکستان پر وار کیا ہے تو جواب بھی دیا جائیگا، غیر ملکی طاقتیں جس طرح کا کھیل کھیل رہی ہیں اسی طرح سے انہیں منہ توڑ جواب دیا گیا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ بی ایل اے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ دکاندار گوشت میں وزن چوری کے نِت نئے طریقے اپناتے ہیں جن میں گوشت میں پانی بھرنا، مرغیوں کو ذبح کر کے پانی بھرے ڈرم میں ڈالنا وغیرہ شامل ہیں۔ گوشت کو بیچنے سے پہلے ماہر طریقے سے پانی کے پائپ کو ایک رگ میں لگا دیا جاتا ہے تاکہ اس سے گوشت میں پانی بھرا جا سکے جس سے گوشت پھول جاتا ہے، اس کا سائز بڑا دکھائی دیتا ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے دکاندار ناجائز منافع بڑھاتے ہیں۔ ایسے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک دکاندار کو جانور کے پائے میں پمپ سے ہوا بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنے کے منصوبے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایک لاکھ نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے حصول کا ہدف مقرر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام: وظیفے کی رقم میں 100 فیصد سے زائد اضافہ مریم نواز نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ہنر مند کارکنوں کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے اور تربیت یافتہ افراد کے لیے بزنس کارڈز اور قرضوں تک ترجیحی رسائی پر زور دیا۔ دور افتادہ علاقوں میں نوجوانوں کی مدد کے لیے نجی شعبے کے اشتراک سے ’اسکلز آن وہیل‘ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ نے ‘’پلگ اینڈ پلے‘ کال...
    پانی کے معاملے پر مقف واضح ہے، مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے، بلاول WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن آئی ورک فار سندھ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی۔ پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ مذہبی انتہا پسندی ہو یا دہشتگردی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا...
    کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام میں کالر کی جانب سے کال کرکے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی تمام ٹیلی وژن چینلز کی جانب سے خصوصی نشریات کے پروگرامات نشر کیے جا رہے ہیں اور ایسے پروگرامات میں ہونے والی باتوں اور بحث کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین اظہار برہمی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ چند دن قبل جوریہ سعود کے ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہونے والے رمضان شو میں صوبائی دارالحکومت کراچی کے ایک کالر نے فون کرکے مولوی صاحب سے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کراچی سے کال کرنے...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی، کامیاب آپریشن کرنے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا، کراچی میں سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن آئی ورک فور سندھ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پاک فوج نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو شکست دی اور انہیں بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی شجاعت...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسا وزیراعلیٰ ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس بتاتا ہے، ہم نے نئے کنالز پر قومی اسمبلی میں واضح مؤقف اختیار کیا ہے، آپ کی آواز اسلام آباد تک پہنچائیں گے، کچھ لوگوں کو احساس ہوا، انہوں نے تبصرہ بھی کرنا شروع کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔ حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن ’آئی ورک فار سندھ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا...
    لاہور ہائی کورٹ میں ماہِ صیام میں چکن کی قیمت میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ لاہور میں بھی مہنگائی کا طوفان آگیاملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی راشن اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ عدالت عالیہ نے درخواست گزار  کی جانب سے درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے نوٹس میں فریقین سے جواب طلب کیا ہے۔
    اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا پر احتیاط کریں لاعلمی میں وہ توہین مذہب کا مواد شیئر کردیتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس ہستی کی وجہ سے ہماری پہچان ہے وہ رحمتہ اللعالمین ﷺ کی ہستی ہے، رسول اکرم ﷺ کے احترام کا اعتراف سب مذاہب کرتے ہیں، نبی اکرم ﷺ کی توہین کی سزا کسی بھی شکل میں سزائے موت ہے، پہلے یہ سزا عمر قید یا سزائے موت دونوں میں سے ایک تھی مگر مجھے اللہ پاک نے اعزاز بخشا، نواز شریف کی سابقہ ایک حکومت میں، میں نے 295میں ترمیم پیش کی اور اب توہین رسالت کی سزا صرف اور صرف سزائے موت ہے۔...
    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔   حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن ’آئی ورک فار سندھ‘ کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی۔  پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔  مذہبی انتہا پسندی ہو  یا دہشتگردی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ میں ضرور تعریف کروں گا کہ ہمارے پاس ایسا وزیر اعلیٰ ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس بتاتا ہے۔...
    ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم حکومت اور نجی شعبے کے درمیان پارٹنرشپ چاہتے ہیں، اس حوالے سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’آئی ورک فار سندھ‘ کی ایپ شروع کی ہے، نوجوانوں اور ملازمتیں دینے والوں کو اس پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔  کراچی میں سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن’ آئی ورک فور سندھ ’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت سے اپنی تقریر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں، مسلح افواج کی شجاعت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے نہ صرف مغوی بازیاب کرائے بلکہ دہشتگردوں کا قلع قمع...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا، جس کے ذریعے شہریوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔جاب پورٹل کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور بزنس کمیونٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارےملک میں 65فیصد یوتھ ہے۔ یہ پورٹل بنایا گیا ہے۔ اس ایپ میں نہ صرف پڑھے لکھے افراد بلکہ ان پڑھ ہنرمند بھی اپنا سی وی ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف گورنمنٹ بلکہ پرائیوٹ سیکٹرکےاداروں سے بھی ہم نے رابطہ کیا ہے وہ بھی اس پورٹل ایپ سے...
    ویب ڈیسک : شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔  جاب پورٹل کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور بزنس کمیونٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارے ملک میں 65 فیصد یوتھ ہے، یہ پورٹل نوجوانوں کیلئے بنایا گیا ہے۔ اس ایپ میں نہ صرف پڑھے لکھے افراد بلکہ ان پڑھ ہنرمند بھی اپنا سی وی ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف گورنمنٹ بلکہ پرائیوٹ سیکٹرکےاداروں سے بھی...
    لاہور میں غیر ملکی مہمانوں کے سیکیورٹی گارڈز نے کینال روڈ پر راستہ نہ دینے پر شہری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور اسے تشدد کانشانہ بھی بنایا۔ لاہور میں سرِعام غنڈہ گردی کا واقعہ کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر مامور پرائیویٹ کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز نے راستہ نہ دینے پر عمران نامی شہری کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ کر دی۔ واقعے پر شہری عمران بھی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے نکلا اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو قابو میں کر لیا جس کے بعد باقی سیکیورٹی گارڈز نے اسے بٹ مارے اور جلدی سے گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ اس موقع...
    جعفر ایکسپریس کے واقعہ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج  ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ یہ اہم ترین پریس کانفرنس آج شام 3:30 بجے اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس کے واقعہ اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر مفصل بریفنگ دی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعلیٰ بلوچستان واقعہ جعفر ایکسپریس کے حوالے سے اہم نکات  پیش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیےجعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید واضح رہے کہ 11 مارچ کو بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)جعفرایکسپریس کے المناک واقعہ کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ کا اہم دورہ کیاہے جہاں انہیں اس واقعہ اور آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ،آرمی پبلک سکول پشاور کے واقعہ کے واقعہ کیبعد جعفر ایکسپریس کا اغواء اوردہشت گردی ایک بڑی اور سنگین واقعہ ہے ،بعض تجزیہ نگاراسے پاکستان کا نائن الیون بھی قراردے رہے ہیں جب کہ کچھ عناصر بیرون ملک بیٹھ کر ایساپروپیگنڈا کررہے ہیں جو کسی طورپر انہیں زیب نہیں دیتا،ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے اندردہشت گردی کے خاتمے کے لیے اسی طرح کا اتفاق رائے پیداکیاجائے جیسا2014میں اے پی ایس واقعہ کے بعد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کیاتھااورتحریک انصاف نے تمام تراختلافات کے باوجود نہ صرف اپنادھرناختم کردیاتھابلکہ وزیراعظم...
    نیویارک( نیوزڈیسک)کتا کسی انسان کو کاٹ لے تو یہ خاص بات نہیں مگرکسی شخص کو گولی مار دے تو یہ حیران کن واقعہ ہے . ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ میں پیش آیا جہاں کتے نے اپنے مالک کو گولی مار دی . امریکی شہری جیراڈ کرک ووڈ نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ بستر پر ایک گن کیساتھ لیٹا ہوا تھا جب کتے نے چھلانگ لگا کر میری گن سے فائر کردیا. کتے کا پنجہ گن میں‌پھنس گیا جس سے گولی چل گئی اور گولی جیراڈ کرک ووڈ نامی شخص کو لگ گئی . اس وقت گھر میں جیراڈ کرک ووڈ کی ایک دوست خاتون بھی موجود تھی جو گن چلنے کے بعد گھر سے چلی...
    وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی سولر پینل پالیسی کی منظوری کے لیے جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے ایک سمری پیش کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے تحت چھتوں پر نصب کیے جانے والے نئے سولر پینلز سے بجلی ساڑھے 9 سے 10 روپے فی یونٹ کےریٹ پر خریدی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:سال 2025 میں سولر پینلز کی قیمتیں کیا رہنے کا امکان ہے؟ ان کی جانب سے مزید یہ بھی کہا گیا کہ حکومت اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے پہلے سے نصب چھتوں کے سولر پینلز کے معاہدوں کا احترام جاری رکھے گی اور ان سے بجلی 27 روپے فی یونٹ کے نرخ پر...
    ابوبکر جو بابا کے نام سے مشہور ہیں، بلوچستان کے ایک مقبول ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں۔ بابا پچھلے سال  نجی ٹی وی کے میزبان وسیم بادامی کے خلاف ان کی شکایت کے وائرل ہونے کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔ اس نے وسیم بادامی سے درخواست کی کہ وہ انہیں شانِ رمضان میں مدعو کریں، اور وسیم بادامی نے ان سے  وعدہ کیا تھا کہ وہ آئندہ سال انہیں مدعو کریں گے، اب، وسیم بادامی نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے اور بابا بچہ نے آخرکار شانِ رمضان میں جگہ بنالی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ننھے ٹک ٹاکر کی شکایت رنگ لے آئی، بلوچستان حکومت نے بڑے اعلانات کردیے ان کا شان رمضان میں اسپیشل بچوں کے سیگمنٹ میں پہلا...
    دہشت گردی کے خونی اور خونریز واقعات و سانحات نے پاکستانیوں کی زندگیاں اجیرن اور غیر محفوظ بنا رکھی ہیں ۔ ہماری سیکورٹی فورسز کے جوان اور افسران دہشت گردی کا ٹیٹوا دبانے اور دہشت گردوں کے سر کچلنے کے لیے دن رات قربانیاں دے رہے ہیں ۔ کئی کامیابیاں بھی مل رہی ہیں۔ بد قسمتی سے مگر دہشت گردی کا طوفان رکنے اور تھمنے کی بجائے مسلسل آگے بڑھ اور پھیل رہا ہے ۔ قوی اندیشے اور خدشے ہیں کہ دو ممالک ( بھارت اور افغانستان) پاکستان کے خلاف دہشت گردی ، دہشت گردوں اور خوارج کو اعانت ، استعانت اور بڑھاوا دے رہے ہیں ۔ مُلّا طالبان کا افغانستان، بدقسمتی سے، پاکستان کے خلاف ایک کوڑھ کی حیثیت...
    ہم نے ایک خواب دیکھا ہے جو غریب تو نہیں لیکن عجیب بہت ہے کئی خواب شناسوں سے تعبیر پوچھی کوئی تسلی بخش تعبیر کسی نے نہیں بتائی۔ اس لیے اسے مشتہر کررہے ہیں کیونکہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک بزرگ مہر، لقمان زمان اور سقراط بقراط زمان پڑا ہوا ہے۔جو اگرچہ آج کل ٹی وی چینلوں اور اخبارات و اشتہارات میں بہت زیادہ مصروف ہیں کیونکہ انھوں نے اس بگڑی ہوئی دنیا اور بگڑے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر چلانے کے لیے کنٹریکٹ لیا ہوا ہے کیونکہ ان میں سے ہر ایک کا یہ خیال ہے کہ اس کے علاوہ باقی سارے لوگ بگڑچکے ہیں اور اگر ان کو راہ...
    فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے اسرائیل کا ایک اور گھناؤنا کام بے نقاب ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے غزہ میں خواتین کی صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا اور صنفی تشدد کو جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کی تعمیر نو: اہم یورپی ممالک نے ٹرمپ پلان کیخلاف عرب منصوبے کی حمایت کردی اقوام متحدہ کے آزادانہ بین الاقوامی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی کارروائیاں کیں، اسرائیلی حملوں سے غزہ میں طبی سامان کی قلت کے نتیجے میں حاملہ خواتین کی اموات میں اضافہ ہوا۔ اس رپورٹ میں...
    ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی سفارش پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہونہار سکالرشپ کا دائرہ کار گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات تک بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی سفارش پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہونہار سکالرشپ کا دائرہ کار گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات تک بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خصوصی مراسلہ میں مریم نواز کی علم دوست پالیسیوں اور اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے پنجاب کے پروفیشنل تعلیمی اداروں میں...
    بھارت میں ہندوؤں کے تہوار ہولی پر ہونے والی ہلڑ بازی اور زور زبردستی نے 25 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ میں پیش آیا جہاں 25 سالہ نوجوان ہنس راج کی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے جس کے الزام میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ اشوک، ببلو اور کالو رام نامی لڑکے مقامی لائبریری پہنچے جہاں ہنس راج مقابلے کے امتحان کے لیے تیاری کر رہا تھا۔ تینوں لڑکوں نے ہنس راج پر ہولی کے رنگ پھینکنے کی کوشش کی جس پر ہنس راج...
    کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس جیسے حملوں سے بچنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین دن پہلے بولان میں دہشت گردوں نے ایک ٹرین جس میں 400 سے زائد پاکستانی سفر کر رہے تھے انہیں یرغمال بنایا اور متعدد کو شہید کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو رمضان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا ذرا بھی خیال نہیں آیا، ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تاریخ میں کبھی پیش نہیں آیا اور اس ویرانے میں...
    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو منشیات کیس میں قصور وار قرار دیدیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ میک گل کوکین کی لین دین میں سہولت کاری میں ملوث پائے گئے، انہیں بہنوئی اور اسٹریٹ ڈرگ ڈیلر کے ساتھ سہولت کاری میں بھی قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میک گل کے خلاف فیصلہ نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روزہ ٹرائل کے بعد سنایا جس میں جیوری نے کرکٹر کی جانب سے صرف 2 افراد کو متعارف کرانے کا دعویٰ بھی مسترد کیا۔ آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ منشیات کا یہ کیس 2021 سے چلتا آ رہا تھا تاہم اسٹیورٹ میک بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار...
    ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل مومنہ اقبال کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ خواجہ سرا ہونے کی وجہ سے مجھے گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ مومنہ اقبال سے منسوب اس وائرل ویڈیو کو شوبز اور صحافت کے شعبے سے جڑے افراد نے بھی شیئر کیا تھا۔ تاہم جب اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے اس کا تجزیہ کیا گیا تو پتا چلا کہ یہ ویڈیو دانستہ طور پر ایڈٹ کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو مومنہ اقبال کے 29 اگست 2022 کو ایک یوٹیوب چینل کے ایک انٹرویو کا حصہ ہے۔ یہ مکمل انٹرویو اب بھی آن لائن Fuchsia Magazine کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔ مومنہ اقبال کے اس اوریجنل انٹرویو کو مکمل طور پر...
    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل منشیات کیس میں قصور وار قرار دے دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک نے بنائے پنک بال کرکٹ میں نئے ریکارڈ نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روزہ ٹرائل کے بعد فیصلہ سنایا جس میں اسٹیورٹ کی جانب سے صرف 2  افراد کو متعارف کرانے کا دعویٰ بھی مسترد کیا۔ منشیات کا مقدمہ سنہ 2021 سے چل رہا تھا تاہم اسٹیورٹ میک گل بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار میں ملوث قرار نہیں دیے گئے۔ انہیں رواں برس کے آخر میں سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیے: مصنوعی منشیات کا فروغ عالمی صحت کو کس طرح تباہ کر رہا ہے؟ اسٹیورٹ میک گل کوکین کی لین دین...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)کبھی تاج و تخت کے وارث، کبھی غلامی و زوال کے شکار، تاریخ کے صفحات ایسے بے شمار قصے سناتے ہیں، مگر کچھ کہانیاں دل کو چھو لینے والی ہوتی ہیں۔ یہ کہانی بھی ایک ایسی ہی شخصیت کی ہے، جو کبھی مغلیہ سلطنت کے شاندار ماضی سے جڑی تھی، مگر آج زندگی کی بنیادی سہولتوں کے لیے ترس رہی ہے۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں بہادر شاہ ظفر کی پڑپوتی سُلطانہ بیگم کی، جو کبھی ایک شاہانہ زندگی کا خواب دیکھتی تھیں، مگر آج کولکتہ کی ایک تنگ و تاریک گلی میں گمنامی اور مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ شاہی خون، مگر بے بسی کا مقدر سُلطانہ بیگم کا نام سن کر شاید...
    کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کی جانب سے اپنے رمضان شو میں پانی سے متعلق کہی گئی بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کے درمیان بحث بھی شروع ہوگئی۔ جویریہ سعود نے چند دن قبل اپنے رمضان شو میں اداکارہ ایمن خان کی جانب سے کھانا تیار کرنے کی بات پر کہا کہ تھا کہ ہر کسی کے کھانے بنانے میں اس لیے فرق ہوتا ہے، کیوں کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں۔ ایمن خان نے کہا تھا کہ ان کے گھر میں کھانا تیار کرنے کے لیے ملازمہ موجود ہے لیکن جب بھی وہ کھانا تیار کرتی ہیں تو ان کے شوہر منیب بٹ فورا پہچان لیتے ہیں کہ کھانا کس نے بنایا...
    بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اب بھی بین الاقوامی سرمایہ کاری کا مقبول علاقہ ہے اور بہت سی غیر ملکی کمپنیاں چینی معیشت کے مستقبل کے حوالے سے پر امید ہیں ۔جمعرات کے روزایک اور سوال کے جواب میں ماؤ ننگ نے کہا کہ گزشتہ سال چین میں بغیر ویزے کے ٹرپس کی تعداد دو کروڑ سے زائد ہے جس میں سال بہ سال 112 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات متعارف کروائے گا۔ واضح رہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک غیر ملکی...
    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے ہالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ ایس وائے نے ڈزنی پلس کی نئی سیریز "ڈیلی بوائز" میں نہ صرف ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ اس سیریز کے ذریعے بطور اداکار بھی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے اس طرح وہ ہالی ووڈ میں کام کرنے والے پہلے پاکستانی فیشن ڈیزائنر بن گئے ہیں رپورٹس کے مطابق "ڈیلی بوائز" کا پہلا سیزن 10 اقساط پر مشتمل ہے جس کی کہانی دو پاکستانی نژاد امریکی بھائیوں کے گرد گھومتی ہے اس سیریز میں ایچ ایس وائے آٹھویں اور نویں قسط میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے، جبکہ انہوں نے...
    خواجہ آصف میں اخلاقی جرات اور شرم وحیا ہوتی تو مستعفی ہو جاتے: اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر دفاع کے دل و دماغ پر پی ٹی آئی اور سوشل میڈیا سوار ہے، خواجہ آصف میں اخلاقی جرات اور شرم وحیا ہوتی تو مستعفی ہو جاتے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کہہ رہے ہیں سب کچھ پی ٹی آئی کی وجہ سے ہورہا ہے، سب کچھ آپ کی نااہلی کی وجہ سے ہورہا ہے، ہمارے لیے سب سے...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید مسافروں اور ایف سی اہلکاروں کے اہل خانہ سےتعزیت کیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہماری فوج قربانیاں دے رہی ہے، فورسز نے جس طرح جعفر ایکسپریس کے مسافروں کی بازیابی کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے، اس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہم سب کو ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے، اسی سلسلے میں ارکان قومی اسمبلی اور وزرا نے بھی...
     ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دورانِ آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے۔   وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہادر محافظوں نے بڑے سانحے سے ملک کو بچا لیا اور 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے جعفر ایکسپریس کے تمام یرغمالیوں کو رہا کروا لیا،انہوں نے کہا کہ دورانِ آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے، افغانستان سے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی زبان بولی جاتی رہی، ہم پر لازم ہے کہ سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی وحدت کا مظاہرہ کریں۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کررہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ بنایا ہی اسی لیے جاتا ہے کہ فوج کو ڈسپلن میں رکھا جا سکے، ان کی رائے میں پارلیمنٹ کے بجائے آئین پاکستان سپریم ہے کیونکہ پارلیمنٹ بھی آئین کے تابع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سویلینز کا ملٹری ٹرائل: یہ کوئی ہائیکورٹ نہیں کہ دائرہ سماعت محدود ہوگا، جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکس جس پر وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث بولے؛ ایک شق کے بجائے آئین پاکستان کو مجموعی تناظر میں دیکھنا چاہیے،کسی قانون کے اطلاق کا معیار کیا ہوگا یہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  گزشتہ 3 روز سے جعفر ایکسپریس کا معاملہ شروع ہوا اور جس طرح سے ہماری افواج نے تمام دہشت گردوں سے نمٹا لیکن جس طرح سے پی ٹی آئی اس معاملے پر پروپیگنڈا کیا، وہ انتہائی شرمناک ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 روز سے جعفر ایکسپریس کا معاملہ شروع ہوا اور جس طرح سے ہماری افواج نے تمام دہشت گردوں سے نمٹا، وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 دنوں میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے، اس کو جسطرح سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے بیان کیا، کہا گیا...
    بلوچستان کوئٹہ ٹرین کے اغوا کی تفصیلات آ رہی ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ افغان شدت پسند شریف اللہ عرف جعفر کے امریکی عدالت میں پیشی کے روز پیش آیا۔ اتفاق سے کوئٹہ بولان کے قریب جس ٹرین کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا اس کا نام بھی ’’جعفر ایکسپریس‘‘ تھا۔ اس بدقسمت ٹرین میں 400 مسافر سوار تھے جن میں سے 100 مسافروں کو دہشت گردوں نے اغوا کر کے ٹرین کو آگ لگا دی تھی۔ واقعہ کے بعد سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔ بلوچستان دشوار گزار اور پہاڑی علاقہ ہے جہاں تک رسائی میں دشواری پیش آ رہی تھی۔ لیکن محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ...
    بھارت کے دورے پر آئی برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی خاتون سے زیادتی کا واقعہ نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا۔ برطانوی خاتون کو ایک بار اس کے دوست نے جبکہ دوسری بار لفٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی خاتون کی بھارتی شہری سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔ برطانوی خاتون اپنے دوست سے ملنے بھارت آئی تھی۔ خاتون کے دوست نے ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ برطانوی خاتون کے مطابق جب وہ واقعے کی اطلاع  دینے کے لیے ہوٹل کے ریسپشن جانے کے لیے لفٹ...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں اور وہ سن سکتا ہے۔ حال ہی میں جویریہ سعود نے رمضان ٹرانسمیشن میں کہا کہ جاپانی سائنسدان نے تحقیق کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پانی بھی جذبات رکھتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سائنسدان نے تجربے کے لیے دو بوتلوں میں پانی ڈال کر ان کے سامنے مثبت اور منفی باتیں کیں اور پھر بوتلوں میں موجود پانی کو جانچا۔ یہ بھی پڑھیں: سعود بالی ووڈ اسٹار ورن دھون سے مشہور اداکار ؟ جویریہ سعود کا انکشاف انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد جاپانی سائنس دان نے دیکھا کہ جس پانی کی بوتل کے سامنے...
    جاوید شیخ ڈراما اور فلم میں یکساں مقبولیت رکھنے والے ورسٹائل اداکار ہیں جنھوں نے بھارت جاکر بھی فلموں میں کام بھی کیا۔ بالی ووڈ میں جاوید شیخ کا استقبال پُرتپاک انداز میں کیا گیا تھا تاہم کچھ ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے جن پر اداکار نے لب کشائی کردی۔ ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے بتایا کہ فلم جنت کی شوٹنگ میں ان کا تعارف عمران ہاشمی سے کرایا گیا لیکن عمران ہاشمی نے میرے سلام کا جواب نہیں دیا۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد عمران ہاشمی کے ساتھ تقریباً دو ہفتے تک بات چیت نہیں ہوئی اور دونوں کے درمیان سرد مہری رہی تھی۔ جاوید شیخ نے مزید بتایا کہ جب ڈائریکٹر...
    (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی 13 پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں کراچی سےلاہور، اسلام آباد، جدہ، کوئٹہ اور پشاور جانے والی پروزیں شامل ہیں۔  تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سےلاہورجانےوالی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402 ،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،اور 502شامل ہیں۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی  کراچی سے اسلام آباد جانےوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 200 تین گھنٹے تاخیر کے بعدتین بجے روانہ ہوگی۔  کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے اس وقت ملک بچانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں قمر زمان کائرہ نے کہاکہ نہری پانی کے معاملے پر پنجاب کا کیس بھی مضبوط ہے مگر سندھ کے ساتھی جذباتی ہورہے ہیں، باہمی اعتماد سازی تک اس معاملے کو مؤخر کر دینا چاہیے تاکہ مزید دراڑیں نہ پڑیں۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار ’میں اور آپ (دہشت گردوں سے) نہیں لڑ سکتے، جو لڑ...
    سندھ حکومت نے لوگو والے شاپنگ بیگز کے پیسے لینے والوں کے خلاف کارروائی کا جو فیصلہ کیا ہے وہ اگرچہ تاخیر سے ہوا مگر ایک اچھا فیصلہ ہے جس پر اگر حقیقی طور پر عمل ہوا تو اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے اور عوام کو ہر طرف سے لوٹنے کے مذموم عزائم نہ صرف ناکام ہوں گے بلکہ عوام کا بھی کچھ مالی فائدہ ہوگا۔ حکومت کی کوشش اور بار بار خبردار کیے جانے کے باوجود ملک میں شاپنگ بیگز کی تیاری اور استعمال رکنے میں نہیں آیا بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہی ہو رہا ہے جو ماحولیاتی آلودگی ہی نہیں بڑھا رہا بلکہ لوگوں کی ناجائزکمائی کے ذریعے کے ساتھ نکاسی آب کی تباہی میں...
    ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 2 بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔ وادی تیراہ کے علاقے میدان برقمبر خیل یارگل خیل میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں 3 دن سے بارش جاری ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری نے سیاحوں کو  اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور شہر اور گرد و نواح میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات  گئے ہونے والی بارش سحری تک رک گئی ، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اُدھر بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش کا سلسلہ تین روز سے جاری ہے جب...
    اقوام متحدہ، امریکا اور چین نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ ایکس پر جاری ایک بیان میں  امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’ہم جعفر ایکسپریس پر حملے اور بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد بولان ایکسپریس کی سروسز معطل امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جسے امریکا نے ایک عالمی دہشتگرد گروپ قرار دیا ہے۔ ہم متاثرین، ان کے اہل خانہ اور اس خوفناک واقعے سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سفارتخانے کا مزید...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں، خصوصاً جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے بریفنگ دی جس میں جعفر ایکسپریس واقعے کی تفصیلات ابتدائی تحقیقات اور سیکورٹی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حملے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک انچ زمین پر بھی...
    کراچی(شوبز ڈیسک)سابق اداکارہ کرن اشفاق حسین دار اپنی بے باک رائے اور منفرد انداز کے لیے مشہور ہیں، اور ایک بار پھر ان کا بیان خبروں میں آ گیا۔ اس بار انہوں نے شادی شدہ خواتین کو ایک ایسا مشورہ دیا، جس نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ حال ہی میں، ایک مداح نے کرن اشفاق سے اپنی شادی شدہ زندگی کے مسائل پر رائے مانگی۔ خاتون نے کہا کہ اس کا شوہر ماماز بوائے ہے، اور شادی کے دو سال بعد بھی ان کے درمیان معاملات پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ اس پر کرن اشفاق نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا: “ماماز بوائے کا گھر نہیں بستا! اللہ کرے کہ آپ کے شوہر کو جلد سمجھ آجائے...
    کراچی(شوبز ڈیسک)رواں سال عید سے قبل ٹرینڈ میں آنے والا لباس ‘فرشی شلوار’ جہاں سوشل میڈیا پر جاتے ہی اب کوئی نہ کوئی سلیبریٹی اس ڈریس کو پہنی نظر آرہی ہے وہیں فہد مصطفیٰ نے بھی اس ٹرینڈ میں انٹرسٹ ظاہر کردیا ہے۔ رواں سال عید سے قبل ٹرینڈ میں آنے والا لباس کوئی اور نہیں بلکہ ‘فرشی شلوار’ ہے جو کسی کی نئی سوچ کا نتیجہ نہیں بلکہ دہائیوں قبل پاکستان میں سب سے زیادہ فیشن ایبل ڈریس تھا جس کو اب واپس لایا گیا ہے۔یوں تو تمام ہی برانڈز نے اسے اپنی عید کلیکشن کا حصہ بنایا لیکن اصل میں اس فیشن کو واپس لانے والی صدف کنول ہیں جنہوں نے 2023 میں چھوٹی قمیص کے ساتھ فرشی...
    جاوید شیخ ڈراما اور فلم میں یکساں مقبولیت رکھنے والے ورسٹائل اداکار ہیں جنھوں نے بھارت جاکر بھی فلموں میں کام بھی کیا۔  بالی ووڈ میں جاوید شیخ کا استقبال پُرتپاک انداز میں کیا گیا تھا تاہم کچھ ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے جن پر اداکار نے لب کشائی کردی۔ ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے بتایا کہ فلم جنت کی شوٹنگ میں ان کا تعارف عمران ہاشمی سے کرایا گیا لیکن عمران ہاشمی نے میرے سلام کا جواب نہیں دیا۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد عمران ہاشمی کے ساتھ تقریباً دو ہفتے تک بات چیت نہیں ہوئی اور دونوں کے درمیان سرد مہری رہی تھی۔ جاوید شیخ نے مزید بتایا کہ جب ڈائریکٹر نے کہا کہ عمران ہاشمی کے ساتھ ریہرسل کرنا ہے تو میں...
    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق کیس فائل ہونے سے پہلے انتقال کر گئے تھے، مرحوم شخص کے خلاف کیس کیسے قابل سماعت ہوسکتا ہے؟ درخواست گزار کے حاصل کردہ یکطرفہ فیصلے کی شفافیت پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ضلعی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا ہے، ارسلان خالد نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق رینٹ کنٹرولر کورٹ نے انصاف ہاؤس کے کرائے کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر مختصر حکم جاری کردیا، عدالت نے انصاف ہاؤس کے 3 کمرے مالک کے حوالے کر دیئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے...
    ---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔کے پی کابینہ نے جوڈیشل آفیسرز ویلفیئر فنڈ کے قیام کے لیے ڈرافٹ بل کی منظوری دے دی، ریگی ماڈل ٹاؤن میں جوڈیشل اکیڈمی کے لیے درکار اراضی کا فنڈ بھی منظور کر لیا۔کے پی محتسب سیکریٹریٹ میں پوسٹوں کی تخلیق کے لیے پابندی میں نرمی اور ایبٹ آباد پبلک اسکول میں آڈیٹوریم بنانے کے لیے فنڈ کی منظوری دے دی گئی۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاسوزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ نے طالب علموں کے اسٹارٹ اپ ایوارڈ...
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں بھی مفت سولر سسٹم اسکیم کے لیے 25 لاکھ 38 ہزار درخواستیں موصول ہو گئیں۔  پراجیکٹ ڈائریکٹر اسفندیار نے مفت سولر سسٹم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قرعہ اندازی کے بعد ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیں گے  جبکہ قرعہ اندازی کے بعد احساس اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔  انہوں نے کہا کہ سسٹم میں 585 واٹ سولر پلیٹ، ایک بیٹری، 3 بلب اور 2 پنکھے شامل ہیں۔ جبکہ سسٹم میں انورٹر کی جگہ ایک چارجر دیا جائے گا۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت  اسفندیار نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ اگر نیکسز نہیں بھی بنتا تب بھی سیکشن ٹوون ڈی ٹو کالعدم قرار کیسے دیا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث جواب الجواب دیتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان میں درج ہے آرمی ایکٹ آرمڈ فورسز کے ڈسپلن اور فرائض کی انجام دہی کیلئے ہے،میں آپ کے سامنے بتا دوں 9مئی واقعات میں انسداد دہشتگردی کا کوئی جرم نہیں...
     مقبول اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے ماضی میں ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جس پر وہ شدید غصے میں آگئے۔ جاوید شیخ نے حال ہی میں ’آج‘ ٹی وی‘ کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ دورانِ پروگرام انہوں نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے تجربے پر بھی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ سے شادی کیوں نہیں کی؟ اداکار نے بتایا کہ وہ شوٹنگ کے لیے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن پہنچے، جہاں عمران ہاشمی بھی موجود تھے۔ شوٹنگ کے وقت ہدایت کار نے...
    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے صاف انکار کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمیں نہ تو احکامات دے سکتا ہے اور نہ ہی دھمکیوں سے دباؤ میں لا سکتا ہے اس لیے میں اس کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت نہیں کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جو کرنا چاہے کر لے ایران کسی بھی دباؤ کے تحت اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا اس سے قبل ہفتے کے روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ایران کو دھمکایا نہیں جا سکتا ان کے مطابق ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات...
    قیصر کھوکھر:  محکمہ داخلہ پنجاب نے کمسن بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "گڈٹچ بیڈٹچ" کے بارے میں آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، بچوں کو مناسب اور نامناسب جسمانی رویوں کے بارے میں احسن انداز میں آگاہ کیا جائے تاکہ وہ ان رویوں کو پہچان سکیں اور ان کی رپورٹ کرسکیں۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کے دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت کا کسی فریق کے دلائل پر انحصار کرنا لازم نہیں ،عدالت مکمل انصاف کا اختیار بھی استعمال کر سکتی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے اپیلوں کی سماعت کی ۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا ایف بی علی کیس میں دوسری طرف سے جس پیراگراف کو بنیاد پر کر دلائل دیے جاتے رہے وہ بے اثر ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا اسکا مطلب ہے کہ آپ بھی اس کیس کو چیلنج کرہے ہیں۔خواجہ حارث نے بتایا ایف بی علی کیس میں کہا گیا...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف ولید اقبال کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے واقعہ پر ہم تو بالکل بھی تقسیم نہیں ہیں،ہم اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں، وقاص اکرم نے اس پر بیان دیا ہے یہ ان کے بیان کا حصہ ضرور ہے کہ وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کو کٹہرے میں لانا چاہیے لیکن سب سے پہلے اس پر شدید تشویش کا اظہار ہے اس کی پرزور مذمت ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنھوں نے یہ کیا ہے ہم ان کو دہشت گرد گردانتے ہیں۔  رہنما مسلم لیگ (ن) ناصر بٹ نے کہا کہ یہ جو کچھ ہوا یہ بہت...
    سیاست ہمیشہ سے مکالمے برداشت اور دلیل کی بنیاد پر چلتی آئی ہے۔ اختلافات رہے، نظریاتی تقسیم بھی موجود رہی مگر جمہوریت اسی صورت میں پروان چڑھتی ہے جب اختلافِ رائے کو برداشت کیا جائے، جب دوسروں کو سننے اور سمجھنے کی روایت باقی رہے۔ مگر جب سیاست میں سے رواداری ختم ہو جائے ،جب اختلاف کو دشمنی سمجھا جانے لگے ،جب مکالمے کی جگہ دھمکی اور دلیل کی جگہ تحقیر لے لے تو پھر جمہوریت صرف ایک دکھاؤا بن کر رہ جاتی ہے۔  دنیا کی تاریخ میں کئی بار ایسے مرحلے آئے ہیں جب طاقت کے نشے میں چور حکمرانوں نے مکالمے کے بجائے طاقت اور جبر کا راستہ اپنایا، جب دلیل کو مسترد کرکے دھونس کو سیاست کا...
    شاہ لطیف ٹاؤن منزل پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ امین علی کے نام سے کی گئی۔ انویسٹی گیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک شخص کے خلاف شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مدعیہ معروف بی بی نے شوہر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ مدعیہ نے گزشتہ روز سر راہ ایک شخص کو شناخت کر کے انویسٹی گیشن پولیس سے رابطہ کر کے اطلاع دی اور بتایا کہ شوہر پر فائرنگ کرنے والا مبینہ شخص یہاں موجود ہے جس پر انویسٹی گیشن پولیس موقع پر...
    اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )K&Ns کے نام سے پاکستان میں نام نہاد حلال چکن کا کاروبار زور و شور سے جاری ہے لیکن اگر حقیقت میں جانا جائے تو یہ حلال کے مطلب پر پورا نہیں اترتا مرغی حلال کرتے وقت صرف اس پر اللہ اکبر ہی کہنا نہیں ہوتا بلکہ چکن سے پورا خون بھی نکالنا ہوتا ہے لیکن یہاں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ K&Ns ان چیزوں کا قطعی طور پر کوئی خیال نہیں رکھ رہا اور جب بھی اس پروڈکٹ کی کوئی چکن گھر میں لا کر بنائی جائے تو اس کا سارا گوشت خون سے بھرا ہوا ہوتا ہے اور جب بھی اس کو ہانڈی میں ڈالا جائے تو اس چکن کے گوشت...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے آج وزارت خزانہ میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جناب محمد یحییٰ نے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ یونیسف کے نمائندے جناب عبداللہ فاضل بھی موجود تھے۔ملاقات میں قرضوں کے انتظام، قرضوں کی تنظیم نو، ماحولیاتی فنانسنگ، پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) اور پاکستان کے سبز توانائی کی طرف منتقلی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر آفس کی سربراہ محترمہ افکے بوٹس مین اور UNFPA کے نمائندے ڈاکٹر لوئے شبانہ کے علاوہ وزارت خزانہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔وزیر خزانہ نے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ...
    مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ رمضان المبارک کے مہینے میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں محمد رضوان، بابر اعظم، سفیر اعظم اور نسیم شاہ کے والد کو حرم میں بیٹھے کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل بابراعظم کے بھائی سفیر اعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بھائی کے ہمراہ مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو جاری کی اور کچھ تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔ انسٹاگرام پر موجود تصاویر میں ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ بھی...
    ملک کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو لوٹنے کی خبریں تو آئے روز سامنے آرہی ہوتی ہیں، لیکن ایسے ڈاکو کسی خوش قسمت شہری کو ہی ملتے ہیں جو زخمی کرکے لوٹنے کے بعد ابتدائی طبی امداد بھی دے جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے شہری کو زخمی کرنے کے بعد لوٹ مار کی اور پھر جاتے جاتے اس کی مرہم پٹی بھی کرگئے۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں فوٹو شوٹ کے دوران دلہا دلہن کے ساتھ ڈکیتی کی انوکھی واردات میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفرآباد کے علاقے دولائی میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے شہری کو گولی مارنے کے بعد...
    اوٹاوا(نیوز ڈیسک) سبکدوش ہونے والے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے۔ جسٹن ٹروڈو کی کرسی اُٹھا کر پارلیمنٹ سے باہر جاتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا وائرل ہو گئی ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے اپنی کُرسی خریدنے کی روایت موجود ہے۔ خیال رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے بھی بطور وزیرِ اعظم 9 سال اپنے استعمال میں رہنے والی کُرسی خرید کر حاصل کی ہے۔ مزیدپڑھیں:نادرا نے پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ”متعارف کرادیا
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے طبیعت میں بہتری کے لئے اپنے مداحوں سے دعاوں کی درخواست کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انجلین ملک کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس سے متعلق انہوں نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو مطلع کیا تھا جس کے بعد شوبز شخصیات کی جانب سے بھی ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اب حال ہی میں اداکارہ نے دوبارہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں ہسپتال میں داخل دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں انجلین ملک کے ہاتھ میں تسبیح بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ نامور ہدایتکارہ ان دنوں کیمو تھراپی کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکالت نامے دستخط کرواکر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے سابق وزیراعظم سے ملاقات نہ کرانے اور وکالت ناموں کے معاملہ پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی . درخواست گزار وکیل شعیب شاہین ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے، عدالتی طلبی پر نمائندہ اڈیالہ جیل بھی عدالت پیش ہوئے دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے موقف اپنایا کہ 200 سے زائد مقدمات ہیں اگر وکالت نامے ہی نہیں ہوں گے تو ہم کیا کریں گے.(جاری ہے) جسٹس انعام امین منہاس...
    پاکستان ویٹ لیفٹرز پر پابندیوں کے بعد اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پاکستان کے دو آفیشلز پر بھی پابندی لگ گئی۔ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سابق نائب صدر امجد امین بٹ اور ویٹ لفٹنگ کوچ وقاص اکبر کو چار سال کے لیے ویٹ لفٹنگ کی سرگرمیوں کے لیے نا اہل قرار دے دیا ہے، ان دونوں کو مختلف شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔  آئی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت فیڈریشن کے سابق صدر حافظ عمران بٹ اور کوچ عرفان بٹ کا کیس ثالثی عدالت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ان کے خلاف بھی پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔
    امریکا کے شہر لاس اینجلس کے ایئرپورٹ سے ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن کو واپس بھجوا دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی اطلاع وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو بھی دی گئی ہے جس کے بعد وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار پاکستانی دفتر خارجہ نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  کہ ’پاکستانی سفیر اپنے نجی دورے پر امریکہ گئے ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر وزارت خارجہ تحقیقات کر رہی ہے۔‘ میسر معلومات کے مطابق سفیر کو درست ویزہ اور...
    سٹی42 : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔   سینئر سول جج محمد عباس شاہ نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج 2 کیسزکی سماعت کی۔ مقدمے میں نامزد کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدم پیشی پر علی نواز اعوان، راجا خرم نواز و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ دونوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگرافراد نامزد ہیں۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ملزمان کی بریت کی درخواست پر آج بھی دلائل نہ ہوسکے۔ جج محمد عباس شاہ نے کہا کہ...
    امریکی اور یوکرینی صدور، ڈونلڈ ٹرمپ اور والدیمیر زیلنسکی کے درمیان حالیہ مکالمہ چند منٹوں پر مشتمل تھا لیکن اِس مکالمے سے شروع ہونے والا ’’مکالمہ‘‘ ختم ہونے میں نہیں آ رہا۔ شرکائے نشست کی گفتگو، الفاظ اور لب ولہجہ ہی نہیں، ’’بدن بولی‘‘ (Body Language) بھی دیدنی تھی۔ یہ اُس عوامیّت (Populism)کا عُریاں مظاہرہ تھا جس کی کرشمہ سازیاں اَب یورپ، امریکہ اور لاطینی امریکہ تک ہی محدود نہیں رہیں، ایشیا تک آن پہنچی ہیں۔ کوئی آٹھ دہائیاں قبل ہٹلر کے مشیر گوئبلز کے پاس صرف ریڈیو تھا جس کے ذریعے اُس نے ہٹلر کا ایک مسیحاصفت بت تراشا اور خلقِ خد کو اُس کے سحر میں مبتلا کردیا۔ آج بھی ’سامری کے بچھڑے‘ تخلیق کرنے کا فن، تشہیر...
    پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پرپشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب خان نے سماعت کی۔ عدالت نے  افتخار مشوانی کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اگلی پیشی پروزارت داخلہ سمیت متعلقہ فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار رکن اسمبلی ہیں اوراومنی بس چاہتے ہیں۔ جسٹس صاحب زادہ...
    ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے لیے وقت دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیلوں پر مختصر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔ پنجاب پراسیکیوشن کی طرف سے ایڈووکیٹ ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر عدالت عظمیٰ نے تیاری کے لیے وکیل درخواست گزار کو وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز بھی...
    ایکسپریس انٹرینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے ہیرو سرفراز احمد نے شرکت کی۔ پروگرام میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک کالر اسد نے بذریعہ ٹیلی فون سرفراز احمد سے اُن کی کمزور انگریزی سے متعلق سوال کیا۔ کالر نے کہا کہ میں نے آپ کے کئی انٹرویوز دیکھیں جن میں آپ انگریزی بولتے وقت گھبرا جاتے تھے۔ اس سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ کیمرے کے آگے ہر شخص پریشر میں آجاتا ہے اور بھول بھی جاتا ہے، ہم لوگ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اپنی زبان استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں تو دوسری زبان میں گفتگو کرتے ہوئے مشکل ہوتی ہے۔ پروگرام...
    رمضان المبار ک کاپہلا عشرہ اختتام پزیر ہو گیا ہے، لیکن اس ایک عشرے میں ہی ہمارے ہم مذہب تاجروں اور پھل فروشوں میں روزہ دار مسلمانوں کو زندہ درگور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی کھانے پینے کی بہت سی چیزوں (پھلوں’ سبزیوں’ گوشت’ کھجوروں’ بیسن’ چینی اور دوسری اشیا) کی قیمتیں بے قابو ہو گئی ہیں۔ دکانداروں نے ہر چیز کی قیمت میں پچاس سے سو روپے اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے عام پاکستانی کی قوتِ خرید مزید محدود ہو چکی ہے’ یوں لوگوں کے لیے افطاری یا سحری کا معقول انتظام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی...
    پاکستان میں چار قسم کے افغان مہاجرین رہتے ہیں، پہلی قسم وہ ہے جن کے پاس دستاویزات نہیں ہیں ان کی بڑی تعداد کو نکالا جا چکا ہے۔ دوسرے اے سی سی کارڈ ہولڈر ہیں، ان کی تعداد 9 لاکھ ہے۔ پی او آر یعنی وہ افغان جن کے پاس پروف آف رجسٹریشن ہے ان کی تعداد 14 لاکھ ہے۔ چوتھی قسم وہ ہے جو افغان طالبان کی کابل واپسی کے بعد پاکستان آئے تھے، یہ لوگ امریکا اور یورپ جانے کے لیے ویزا پراسیس مکمل ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ 29 جنوری کو وزیراعظم آفس میں ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں افغان مہاجرین کے حوالے سے پالیسی کی منظوری دی گئی۔ تمام اقسام کے افغان مہاجرین کو 31...
    (گزشتہ سے پیوستہ)  یکم مئی1960 ء کو گجرات، ہندوستان کا خودمختار صوبہ یا ریاست بنا۔ اُس دور میں جب آزادی کا سورج دیکھنے والی نسل بوڑھی ہوچکی تھی اور نئی نسل اُس کی جگہ لے رہی تھی تو ایسے میں پورے معاشرے میں تبدیلیاں رُونُما ہورہی تھیں، مختلف زبانیں بولنے والوں کے آپس میں میل ملاپ کی وجہ سے گجراتی کا ذخیرہ الفاظ بھی قدرے مختلف اور وسیع ہوا، نیز، گجراتیوں اور گجرات میں رہنے والے دیگر لوگوں نے (جن کا تعلق اترپردیش، بہار، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان سمیت مختلف صوبوں سے تھا)، اُردو سے روزاَفزوں ارتباط کی وجہ سے اردو زبان وادب میں دل چسپی ظاہر کرتے ہوئے نثرونظم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دِکھائے۔ عالمی معیار کی شاعری...
    کیریئر کے ابتدائی مشکل دنوں میں لیجنڈری امیتابھ بچن کو ایک کردار کے لیے 500 روپے معاوضہ ملا تھا لیکن انھوں نے اپنا سین خود فلم سے حذف کروا دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ خود امیتابھ بچن نے سنایا وہ بتاتے ہیں کہ 1978 میں فلم جنون میں ایک مختصر کردار ادا کرنے کے 500 روپے ملے تھے۔ امیتابھ کے بقول اس فلم میں ششی کپور کی موت کا سین بھی تھا جس میں بھیڑ بھی جمع کرنا تھی۔ اسی بھیڑ میں، میں بھی شامل تھا۔ لیجنڈری اداکار نے بتایا کہ ہجوم میں خود کو دیکھ کر مجھے کوئی خوشی نہیں ہوئی اور میں نے فلم ڈائریکٹر سے وہ سین حذف کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔ امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ مجھے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ان کے چاہنے والے اور مخالفین کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خیالات، نظریات اور پالیسیوں کے اظہار سمیت کسی پر تنقید یا تعریف و توصیف کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ کل رات گئے وہ زرا مختلف انداز میں نظر آئے جب انھوں نے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں آدھا چہرہ ان کا جب کہ آدھا چہرہ معروف راک اسٹار آنجہانی ایلوس پریسلے کا تھا۔ امریکی صدر نے اس پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں لکھا تاہم یہ پہلی بار نہیں جب انھوں نے کنگ آف راک ایلوس پریسلے سے اپنی مشابہت کو ظاہر کیا ہو۔ گزشتہ برس بھی ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے...
    اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے فنڈز کی بھی منظوری دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کل رات طلب کرلیا گیا، کابینہ کا 27واں اجلاس کل رات 09 بجے کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، کابینہ میں شامل 15 وزراء، 5 مشیر اور 12 معاون خصوصی کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بڑا یوٹرن لیا ہے اور خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کی...
    شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق ہنجر وال ٹریفک حادثے میں 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔داتا دربار گیٹ نمبر پانچ کے قریب 60 سالہ بزرگ شہری فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا، شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں 30 سالہ نامعلوم نشے کے عادی نوجوان کی لاش ملی ،اچھرہ میں بیہوشی کی حالت میں ملنے والا 45 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، چونگی امر سدھو میں30 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا ،ہیر کے علاقہ نواز شریف انٹرچینج کے قریب سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی...
    پنجاب میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیوں اور کارکنوں نے سخت تشویش کا اظہارکیا ہے۔ معروف اینیمل رائٹس ایکٹیوسٹ سارہ گنڈاپور نے ایکسپریس نیوز کو انٹرویو  میں اس غیر انسانی عمل  کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "جانور بھی ہماری طرح جاندار مخلوق ہیں، ان کو بھی تکلیف ہوتی ہے، وہ بھی خوشی، محبت اور درد محسوس کرتے ہیں۔ ہمیں ان کے ساتھ ظلم نہیں کرنا چاہیے بلکہ ایک مہذب اور انسانی رویہ اختیار کرنا چاہیے۔" مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے  آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دے دی سارہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹر کا دورہ کرکے رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کو رمضان پیکج کی مانیٹرنگ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کے اجرا پر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ جامع اور شاندار پروگرام قابل تعریف ہے، پہلی مرتبہ حکومت نے شفاف طریقے سے یہ نظام متعارف کروایا اور اب تک کسی کی کوئی شکایت نہیں آئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی بہبود...