پشاور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پرپشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب خان نے سماعت کی۔ عدالت نے افتخار مشوانی کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے اگلی پیشی پروزارت داخلہ سمیت متعلقہ فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار رکن اسمبلی ہیں اوراومنی بس چاہتے ہیں۔ جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ نے کہا کہ آپ کے اومنی بس والے مسئلے ختم نہیں ہوئے جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جی بس ختم ہونے والے ہیں۔
جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ نے کہا کہ ایف آئی اے اور نیب کی تفصیلات تو آگئی ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل دولت خان نے جواب دیا کہ جی آگئی ہیں صرف وزارت داخلہ کی رپورٹ آنا باقی ہے جس کے لیے خط لکھ دیا ہے۔عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔ عدالت نے اگلی پیشی پر وزارت داخلہ سمیت متعلقہ فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
2 لاپتہ افراد گھر واپس آ گئے، پولیس کی رپورٹ عدالت میں جمع
---فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی۔
ٹھٹہ سے لاپتہ لڑکی سمیت دیگر افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ سے لاپتہ معاذ خان اور محمد یاسین گھر واپس آ گئے ہیں۔
عدالت نے دونوں شہریوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اجالا نامی لڑکی ایک سال سے تھانہ مکلی، ٹھٹہ کی حدود اور شرافی گوٹھ سے رفیع الرحمٰن ایک برس سے لاپتہ ہے۔
بعد ازاں عدالت نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 10 اپریل تک ملتوی کر دی۔