پانی کے معاملے پر مؤقف واضح ہے، مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے، بلاول
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی:
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔
حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن ’آئی ورک فار سندھ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی۔ پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ مذہبی انتہا پسندی ہو یا دہشتگردی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ضرور تعریف کروں گا کہ ہمارے پاس ایسا وزیر اعلیٰ ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس بتاتا ہے۔ ہم نے نئے کنالز پر قومی اسمبلی میں واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔ آپ کی آواز اسلام آباد تک پہنچائیں گے۔ کچھ لوگوں کو احساس ہوا، انہوں نے تبصرہ بھی کرنا شروع کردیا ہے۔یہ کوئی نیا ایشو نہیں ہے، ہر وقت وزیر اعلیٰ سندھ آپ کا مقدمہ لڑتے ہیں۔ اس اشو کو جہاں بھی اٹھایا گیا وہاں وزیر اعلیٰ سندھ نے مخالفت کی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم مثبت سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ہر مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت ترقی کرے لیکن پانی کی تقسیم ٹھیک ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام روزگار کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جتنے سندھ کے لوگوں کی نوکریوں کی ڈیمانڈ ہے، اتنی سرکاری نوکریوں نہیں ملتیں۔ ہر کوئی وزیر اعلیٰ سے شکایت کرتا ہے۔ اب اس پورٹل کے تحت ملازمت کے مواقع دستیاب ہوں گے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو صرف گھر ہی نہیں دیے بلکہ ان کے بینک اکاؤنٹس بھی بنائے اور خواتین کو مالکانہ حقوق بھی دیے۔ ہاؤسنگ منصوبے کی وجہ سے 10 لاکھ اسامیاں بنیں۔ پرائیوٹ سیکٹر زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوکریاں دینے والوں سے کہتا ہوں کہ آئیں اور اس پلیٹ فارم کا حصہ بنیں۔ ابھی سندھ کے عوام آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، میں ہوکر آیا ہوں۔ پیپلز پارٹی کی یوتھ ونگ اور پی ایس ایف سے کہتا ہوں وہ اس کی مہم چلائیں۔ بزنس کمیونٹی سے کہتا ہوں وہ بھی اس پورٹل کا حصہ بنیں اور سندھ کے ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھائیں۔ مہنگائی کم ہورہی ہے۔ ہم ماڈرن ٹیکنالوجی کو استعمال کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر اعلی انہوں نے سندھ کے نے کہا
پڑھیں:
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ایم ایس میؤ اسپتال کو فارغ کرنے پر عفت عمر کا ردِ عمل
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے میؤ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فارغ کرنے پر اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے لاہور کے میؤ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو مریضوں کی شکایات پر برطرف کرنے کے فیصلے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار ایکس اکاؤنٹ پر کیا ہے۔
عفت عمر نے مریم نواز کی میؤ اسپتال کے دورے کی وائرل ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے اپنے ایکس پیغام میں لکھا ہے کہ میرے خیال میں ایک افسر کی یوں سرِعام تذلیل کرنا درست نہیں، اس شخص کی بات سنے اور مناسب تفتیش کیے بغیر کسی کو قومی ٹیلی ویژن پر برطرف کرنا درست بات نہیں ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 6 مارچ کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی میؤ اسپتال آمد کے موقع پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے تھے۔
ان شکایات پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شدید برہم ہو گئی تھیں۔
انہوں نے میؤ اسپتال کی انتظامیہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ایم ایس کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔
بعد ازاں متعدد میڈیا ہاؤسز کی جانب سے یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈانٹ کا نشانہ بننے والے ایم ایس میؤ اسپتال نے برطرفی سے 3 دن پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر فیصل نے کئی بار پنجاب حکومت سے فنڈز مانگے تھے اور فنڈز نہ ملنے پر انہوں نے 3 دن پہلے ہی استعفیٰ دیا تھا۔
Post Views: 2