مقبول اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے ماضی میں ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جس پر وہ شدید غصے میں آگئے۔

جاوید شیخ نے حال ہی میں ’آج‘ ٹی وی‘ کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ دورانِ پروگرام انہوں نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے تجربے پر بھی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ سے شادی کیوں نہیں کی؟

اداکار نے بتایا کہ وہ شوٹنگ کے لیے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن پہنچے، جہاں عمران ہاشمی بھی موجود تھے۔ شوٹنگ کے وقت ہدایت کار نے ان کا اور عمران ہاشمی کا تعارف کرایا اور اس دوران انہوں نے بھارتی اداکار سے ملانے کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا۔ جس پر عمران ہاشمی نے نا مناسب رویہ اختیار کیا اور بے دلی سے ہاتھ ملا کر چلے گئے جس پر انہیں افسوس ہوا اور غصہ بھی آیا۔

 

@aajnewsofficial عمران ہاشمی کی جاوید شیخ کے ساتھ بدتمیزی شیخ صاحب نے عمران ہاشمی کو اوقات یاد دلادی #AajNews #BaraneRehmat #IftarTransmission ♬ original sound – aajnewsofficial

جاوید شیخ نے بتایا کہ اس واقع کے ایک دن بعد جب وہ شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچےتو کریو نے انہیں کہا کہ  آپ عمران ہاشمی کے پاس جاکر ریہرسل کے حوالے سے بات کر لیں جس پر انہوں نے غصے میں کہا وہ نہیں جائیں گے عمران ہاشمی کو ان کے پاس بھیجیں، جس کے بعد بالی ووڈ اداکار آئے اور انہوں نے شوٹنگ کی ریہرسل کی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران ہاشمی کی اس حرکت کے بعد انہوں نے شوٹنگ سیٹ پر رہتے ہوئے بھی 15 دن تک بالی ووڈ اداکار سے بات نہیں کی، جس کے بعد عمران ہاشمی نے خود ان سے بات کرنا شروع کی۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار جیسے اداکار بھی انہیں شیخ صاحب کہہ کر بلاتے ہیں اور عزت دیتے ہیں لیکن عمران ہاشمی نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ اور میرا لڑکیوں سے دوستی کرنے کا مقابلہ رہتا تھا، سید نور

اداکار نے کہا کہ کسی سے بدلہ لینا ہو تو ضروری نہیں ہے کہ بدتمیزی کی جائے بلکہ آپ نرم مزاجی سے بھی اپنا انتقام لے سکتے ہیں۔

جاوید شیخ کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایسی گفتگو پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی، کئی صارفین نے سوال کیا کہ ’کیا یہ واقعی رمضان ٹرانسمیشن ہے‘؟

صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن میں دین کی باتیں ہو رہی ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’واہ کیا دینی ماحول ہے‘۔ اسامہ شاہ لکھتے ہیں کہ ’عوام کو ایسی رمضان ٹرانسمیشنز کا بائیکاٹ کرنا چاہیے‘۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ ’ساتھ بیٹھے مولوی صاحب بھی پریشان ہو گئے کہ میں رمضان ٹرانسمیشن میں آیا ہوا ہوں یا کپل شرما شو میں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ جاوید شیخ رمضان ٹرانسمیشن عمران ہاشمی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ جاوید شیخ عمران ہاشمی

پڑھیں:

اڈیالہ جیل کے دروازے پر پی ٹی آئی وکلا اور عمران خان کی بہن علیمہ خان کے درمیان شدید تلخ کلامی

اڈیالہ جیل راولپنڈی  کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی کے وکلا اور عمران خان کی بہن علیمہ خان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں علیمہ خان سمیت دیگر بہنوں کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ختم ہوئی تو اڈیالہ کے داخلہ گیٹ پر علیمہ خان کی وکلاء رہنماؤں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی،  علیمہ خان نے وکلاء رہنماوں کو چارج شیٹ کردیا۔

علیمہ خان نے وکلاء سے مکالمہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملاقات کرے گا جسکو کوئی زمہ داری سونپی گئی ہو، بغیر زمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا، آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے ہر بندہ صرف ملاقات کے لئے جیل آتا یے، ہمارا بھائی اندر ہے، ہمارا اس سے پیار ہے،  ہم اسکے لئے جان بھی دے سکتے ہیں۔

علیمہ خان نے وکلاء سے مکالمہ کیا کہ کوئی بھی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا، پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم اور سلمان صفدر کے پاس ہے۔

علیمہ خان نے وکلاء سے سوال  کیا کہ میرے بھائی کی بچوں سے ٹیلی فونک بات نہیں کرائی جا رہی،نہ کتابیں مل رہی ہیں، علیمہ خان نے نعیم پنجھوتہ سے سوال کیا کہ آپ بشری بی بی کے فوکل پرسن ہیں، آپ کس کس سے ملتے ہیں،نعیم پنجھوتہ نے جواب دیا کہ میں کسی سے نہیں ملا،جس سے ملا یوں آپ بتائیں۔

علیمہ خان نے نعیم پنجھوتہ پر غم و غصہ کا اظہارکیا، ،علیمہ خان نے نعیم پنجھوتہ سے مکالمہ کیا کہ میرے ساتھ بدتمیزی نہ کریں، نعیم پنجھوتہ نے جواب دیا کہ  میں بدتمیزی نہیں کر رہا، ہم جیلیں بھگت کرآئے، ہم پر پرچے ہوئے ہیں، علیمہ خان نے کہا کہ تم یہ کس طرح مجھ سے بات کر رہے ہو،خاموش رہو۔

موقع پر کھڑے وکلاء نعیم پنجھوتہ کو پکڑسائیڈ پر لے گئے، علیمہ خان وکلاء سے بات بار پوچھتی رہیں کہ آپ نے اب تک بانی پی ٹی آئی کے لئے عدالت سے کیا ریلیف لیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • عمران ہاشمی شوٹنگ کے دوران میرے سلام تک کا جواب نہیں دیا تھا؛ جاوید شیخ
  • جعفر ایکسپریس حملہ، سینیٹر عرفان صدیقی کی عمران خان پر شدید تنقید
  • ’پہلے دھماکا ہوا، ٹرین رک گئی، پھر شدید فائرنگ ہوتی رہی‘ بچنے والے مسافروں کی گفتگو
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ سینیٹر عرفان صدیقی کی عمران خان پر تنقید
  • پاکستان چین کے ساتھ معیشت، ٹیکنالوجی میں گہرے تعاون کا خواہاں ہے، سفیر خلیل ہاشمی
  • مرد کی 4 شادیوں پر اداکارہ فضا علی کی جذباتی گفتگو، ویڈیو وائرل
  • اڈیالہ جیل کے دروازے پر پی ٹی آئی وکلا اور عمران خان کی بہن علیمہ خان کے درمیان شدید تلخ کلامی
  • عمران ہاشمی نے نامناسب رویہ اختیار کیا: جاوید شیخ
  • اداکارہ صاحبہ نے سیٹ پر اداکار کو تھپڑ جڑ دیا