کالر کی جانب سے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام میں کالر کی جانب سے کال کرکے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی تمام ٹیلی وژن چینلز کی جانب سے خصوصی نشریات کے پروگرامات نشر کیے جا رہے ہیں اور ایسے پروگرامات میں ہونے والی باتوں اور بحث کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین اظہار برہمی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
چند دن قبل جوریہ سعود کے ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہونے والے رمضان شو میں صوبائی دارالحکومت کراچی کے ایک کالر نے فون کرکے مولوی صاحب سے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کراچی سے کال کرنے والے شخص نے بتایا کہ وہ ملیر کے علاقے میں رہتے ہیں اور آئے دن ٹریفک پولیس والے ان کا چالان کر دیتے ہیں۔
ان کا دعویٰ تھا کہ ان کے پاس گاڑی کے تمام کاغذات ہوتے ہیں جب کہ ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی ہوتا ہے لیکن اس باوجود ٹریفک پولیس والے کوئی نہ کوئی خرابی نکال کر ان کا چالان کر دیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ آئے روز ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کاٹنے سے تنگ آ چکے ہیں، اس لیے انہیں کوئی وظیفہ بتایا جائے۔
کالر کی بات پر پروگرام میں موجود مولوی صاحب نے ٹریفک پولیس اہلکاروں اور اعلیٰ افسران کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ موٹر سائیکل سوار افراد کا خیال رکھا کریں۔
مولوی صاحب نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ ظلم موٹر سائیکل والوں کے ساتھ ہوتا ہے، ایک تو پیٹرول مہنگا، اوپر سے ٹریفک پولیس والے ان کے چالان کاٹتے رہتے ہیں۔
مولوی صاحب نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر موٹر سائیکل سوار دیہاڑی پر مزدوری کرنے جاتے ہیں، اس لیے ان کا خیال کیا کریں۔
ساتھ ہی مولانا صاحب نے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ بھی بتایا اور موٹر سائیکل والوں کو ہدایت کی کہ وہ جیسے ہی ٹریفک پولیس والوں کو دیکھیں وظیفہ پڑھنا شروع کریں، ان کا چالان نہیں ہوگا۔
کالر کی جانب سے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئ، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے اور زیادہ تر صارفین نے دعویٰ کیا کہ پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے اس طرح کی جعلی کالز کروائی جاتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Express TV (@entexpresstv)
مزیدپڑھیں:ٹی وی کی وہ اداکارائیں جو اپنا مذہب بھول کر ہولی کے رنگوں میں بھیگ گئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی ویڈیو وائرل ٹریفک پولیس موٹر سائیکل مولوی صاحب کی جانب سے سے ٹریفک کالر کی
پڑھیں:
ننھا مہمان آنے والا ہے۔۔ وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین نے ثنا جاوید کے جلد ماں بننے کی پیش گوئی کر دی
کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ ثناء جاوید، جو پہلے اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کے لیے مشہور تھیں، اب اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں، رمضان اسپیشل شو ‘جیتو پاکستان’ میں ان کی موجودگی نے قیاس آرائیوں کو ایک نیا رخ دے دیا ہے—کیا وہ امید سے ہیں؟
ثناء جاوید نے گلوکار عمیر جسوال سے علیحدگی کے بعد اچانک پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کر لی، جس پر انٹرنیٹ صارفین کے تبصرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ اس شادی سے پہلے، شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے راہیں جدا کیں، اور دو الگ الگ خاندانوں کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد بننے والی اس نئی جوڑی کو مسلسل تنقید کا سامنا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by ???????????????????????????????????????????????? (@sistorolgy.official)
دلچسپ بات یہ ہے کہ ثناء اور شعیب کی پہلی ملاقات بھی ‘جیتو پاکستان’ کے سیٹ پر ہوئی تھی، اور اب یہی شو ایک بار پھر ان کے چرچے کی وجہ بن گیا ہے!
حالیہ قسط میں، ایک گیم کے دوران، جہاں شرکاء کو مخصوص کھانے کھانے تھے، ثناء جاوید کو اچانک متلی محسوس ہونے لگی اور وہ پریشان ہوکر دور ہٹ گئیں۔ اس منظر نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک نیا اشارہ دے دیا—کیا یہ علامت کسی بڑی خوشخبری کی ہے؟
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے کے بعد، مداحوں نے تبصرے کی بوچھاڑ کر دی۔ کچھ نے خوشی کا اظہار کیا، تو کچھ ناقدین نے موقع غنیمت جان کر تنقید کے نشتر چلائے۔ تاہم، ثناء جاوید اور شعیب ملک نے اس پر کوئی ردِعمل نہیں دیا، جس سے چہ مگوئیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
مزیدپڑھیں:فہد مصطفیٰ پر بھی فرشی شلوار کا جادو چل گیا،ویڈیو وائرل