اسلام آباد:

رہنما تحریک انصاف ولید اقبال کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے واقعہ پر ہم تو بالکل بھی تقسیم نہیں ہیں،ہم اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں، وقاص اکرم نے اس پر بیان دیا ہے یہ ان کے بیان کا حصہ ضرور ہے کہ وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کو کٹہرے میں لانا چاہیے لیکن سب سے پہلے اس پر شدید تشویش کا اظہار ہے اس کی پرزور مذمت ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنھوں نے یہ کیا ہے ہم ان کو دہشت گرد گردانتے ہیں۔ 

رہنما مسلم لیگ (ن) ناصر بٹ نے کہا کہ یہ جو کچھ ہوا یہ بہت ہی افسوس ناک ہے، پچھلے ایک سال سے دہشت گردی کی لہر زیادہ تیز ہو چکی ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہو رہی ہے، خدا خیر کرے ہماری جو فورسز ہیں جس طریقے سے ان دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پوری قوم ہر سیاسی جماعت ان کے ساتھ کھڑی ہوتی۔ 

صدرپاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھرنے کہا کہ دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں نکالی جا رہی، یہ نہر جو محفوظ شہید کینال ہے ہیڈ سلیمانکی سے آ رہی ہے اور اس کا دریائے سندھ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ درحقیقت ہو یہ رہا ہے کہ ہمارے سندھی بھائی وہ بھی پاکستانی ہیں ہم بھی پاکستانی ہیں وہ شروع سے جس طرح کالاباغ ڈیم کا مسئلہ بنا انھوں نے پتہ نہیں کسی کے کہنے پہ یا جو بھی ہے اس مسئلے کو اٹھائے رکھا اور کالا باغ ڈیم نہ بننے دیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی

 بولان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع کچھ(بولان) میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی جس دوران پہلے ٹریک پر دھماکا کیا گیا اور پھر ٹرین پر فائرنگ ہوئی۔ حکام کے مطابق ٹرین میں موجود سکیورٹی اہلکاروں اور ٹرین پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی جعفر ایکسپریس میں مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی مذمت
  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے کی شدید مذمت
  • دہشت گردوں کا بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ، اقوام متحدہ کی سخت مذمت
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ڈھاڈر میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملے کی مذمت
  • جعفر ایکسپریس حملہ، بلاول بھٹو سمیت چاروں وزرائے اعلیٰ کی شدید مذمت
  • صدر اور وزیراعظم کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ دہشتگردی، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کردیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
  • بنوں دہشتگردی واقعہ کا مقدمہ درج