کینسر میں مبتلا اداکارہ انجلین ملک نے دعا کی درخواست کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے طبیعت میں بہتری کے لئے اپنے مداحوں سے دعاوں کی درخواست کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق انجلین ملک کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس سے متعلق انہوں نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو مطلع کیا تھا جس کے بعد شوبز شخصیات کی جانب سے بھی ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
اب حال ہی میں اداکارہ نے دوبارہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں ہسپتال میں داخل دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں انجلین ملک کے ہاتھ میں تسبیح بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ نامور ہدایتکارہ ان دنوں کیمو تھراپی کے تکلیف دہ مرحلے سے گزر رہی ہیں، اسی لئے انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے دعاوں کی درخواست بھی کی۔
مزیدپڑھیں:پونم پانڈے: متنازعہ شہرت رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انجلین ملک
پڑھیں:
اداکارہ صاحبہ نے سیٹ پر اداکار کو تھپڑ جڑ دیا
لاہور(نیوز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صاحبہ افضل نے سیٹ پر ایک اداکار کو تھپڑ مار دیا۔
اداکارہ صاحبہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے پوچھا کہ سیٹ پر کبھی کسی سے لڑائی ہوئی ہے؟
انہوں نے بتایا کہ ایک اداکار ہے جس کا نام میں بھول گئی ہوں کیونکہ انہوں نے کام جاری نہیں رکھا۔
صاحبہ نے کہا کہ میرے ساتھ اس فلم میں فیصل قریشی ہیرو تھے، ہم ایک گانے کی شوٹنگ کررہے تھے جس گانے میں اس اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل کو جلا رہی ہوں۔
اداکارہ کے مطابق وہ اداکار زیادہ اوور ایکٹنگ کررہا تھا جب کیمرا آن ہوا اور اس نے اوور کیا تو میں نے اسے تھپڑ مار دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے تھپڑ مارا تو وہ گر گیا اس وقت چھوٹے کیمرے ہوتے تھے ہوسکتا ہے کہ فیصل قریشی کے پاس وہ ویڈیو ہو کیونکہ وہ ویڈیو بنا رہا تھا۔
صاحبہ نے کہا کہ آج بھی جب فیصل قریشی مجھ سے ملتے ہیں تو ہمیں وہ تھپڑ کی گونج یاد آجاتی ہے۔
مزیدپڑھیں:صدقہ فطر ایک ہزار 900 فی کس، ایک روزہ چھوڑنے کا کفارہ 68 ہزار روپے مقرر