کیریئر کے ابتدائی مشکل دنوں میں لیجنڈری امیتابھ بچن کو ایک کردار کے لیے 500 روپے معاوضہ ملا تھا لیکن انھوں نے اپنا سین خود فلم سے حذف کروا دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ خود امیتابھ بچن نے سنایا وہ بتاتے ہیں کہ 1978 میں فلم جنون میں ایک مختصر کردار ادا کرنے کے 500 روپے ملے تھے۔

امیتابھ کے بقول اس فلم میں ششی کپور کی موت کا سین بھی تھا جس میں بھیڑ بھی جمع کرنا تھی۔ اسی بھیڑ میں، میں بھی شامل تھا۔

لیجنڈری اداکار نے بتایا کہ ہجوم میں خود کو دیکھ کر مجھے کوئی خوشی نہیں ہوئی اور میں نے فلم ڈائریکٹر سے وہ سین حذف کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ مجھے ششی کپور نے بھی یہی مشورہ دیا تھا کہ اتنے چھوٹے کردار مت کرو تم بڑے کاموں کے لیے بنائے گئے ہو۔

ششی کپور کی یہ بات بالکل درست ثابت ہوئی اور امیتابھ بچن کے لیے حالات بدل گئے جب انھیں زنجیر میں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی جو کہ بلاک بسٹر بن گئی اور ’اینگری ینگ مین‘ کے طور پر اپنا امیج بنایا۔

امیتابھ بچن نے بعد میں ششی کپور کے ساتھ بھی کام کیا اور دونوں نے ایک ساتھ کئی کامیاب فلمیں دیں جیسے کالا پتھر، شان، نمک حلال اور اکیلا شامل ہیں۔

بعد ازاں ششی کپور نے پھر ہدایت کار سے درخواست کی کہ وہ امیتابھ بچن کے سین حذف کردیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امیتابھ بچن ششی کپور

پڑھیں:

وفاقی دارالحکومت میں خاتون پر تشدد؛ تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں خاتون پر تشدد کا معاملہ میں پیشرفت سامنے آئی ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں درج مقدمہ 5 دفعات کے تحت درج کیا گیا، واقعہ 23 فروری 2025 کو پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، متن مقدمہ کے اندراج کے مطابق خاتون نے بتایا کہ جمال نامی شخص نے دوستوں کے ہمراہ ہمارا راستہ بلاک کیا، ہماری گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔
خاتون کے مطابق میرے سمجھانے پر جمال نے مجھ پر بدترین تشدد کیا، مجھے اور میری بیٹی کو بالوں سے گھسیٹا گیا، ہمارے بیگ چھین لیے گئے، جن میں 20 لاکھ کیش اور 10 تولے سونا بھی موجود تھا۔
متن مقدمہ میں بتایا گیا کہ فرار ہوتے ہوئے ملزمان نے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کی کوئی پرفارمنس نہیں، میو اسپتال واقعہ کا پول کھل گیا، ملک احمد خان
  • دلچسپ موڑ
  • پہلے آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کی پوری کوشش کی: فاطمہ آفندی نے دلچسپ قصہ سنا دیا
  • بنوں دہشتگردی واقعہ کا مقدمہ درج
  • وفاقی دارالحکومت میں خاتون پر تشدد؛ تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج
  • امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن ہاتھ میں 2 گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں؟
  • شاہد کپور نے کرینہ کپور سے ملاقات پر کیا کہا؟
  • معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار: محکمہ زکوٰۃ ختم، 30 کروڑ تقسیم پر ایک ارب 60 کروڑ روپے لاگت آتی تھی، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • ماورا حسین کی سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش