’ہمدرد اور رحم دل ڈاکو‘: شہری کو گولی مار کر لوٹ مار کے بعد مرہم پٹی بھی کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
ملک کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو لوٹنے کی خبریں تو آئے روز سامنے آرہی ہوتی ہیں، لیکن ایسے ڈاکو کسی خوش قسمت شہری کو ہی ملتے ہیں جو زخمی کرکے لوٹنے کے بعد ابتدائی طبی امداد بھی دے جاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے شہری کو زخمی کرنے کے بعد لوٹ مار کی اور پھر جاتے جاتے اس کی مرہم پٹی بھی کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں فوٹو شوٹ کے دوران دلہا دلہن کے ساتھ ڈکیتی کی انوکھی واردات
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفرآباد کے علاقے دولائی میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے شہری کو گولی مارنے کے بعد واردات کی۔
ڈاکوؤں نے شہری سے لوٹ مار کرنے کے بعد اسے مرہم پٹی کی جس کے بعد فرار ہوئے، تاہم اس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے شہری پر دوسرا احساس یہ کیاکہ وہ اسے سڑک کے قریب ہی چھوڑ کر فرار ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں ’پیزا ڈکیت گروہ‘، فیصل آباد میں ڈکیتی کی انوکھی واردات
دوسری جانب چوکی پولیس کوہالہ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پولیس ڈاکو ڈکیت ڈکیت گرفتار رحم دل مرہم پٹی مظفرآباد ہمدرد وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس ڈاکو ڈکیت ڈکیت گرفتار مرہم پٹی وی نیوز ڈاکوؤں نے شہری مرہم پٹی شہری کو کے بعد
پڑھیں:
دادو: ڈاکوؤں کی گاڑیوں میں لوٹ مار، فائرنگ سے 1 مسافر جاں بحق
—فائل فوٹودادو کی تحصیل میہڑ میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 مسافر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے مسافروں سے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔
کندھ کوٹ کندھ کوٹ دن دہاڑے ڈاکوؤں کی مسافر گاڑیوں...
پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جھل مگسی سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ کوچ کا کلینر اور 1 کار سوار زخمی ہو گئے۔
لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال میہڑ منتقل کر دیا گیا ہے۔