روزگار کے مواقع؛ سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا، جس کے ذریعے شہریوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔جاب پورٹل کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور بزنس کمیونٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارےملک میں 65فیصد یوتھ ہے۔ یہ پورٹل بنایا گیا ہے۔ اس ایپ میں نہ صرف پڑھے لکھے افراد بلکہ ان پڑھ ہنرمند بھی اپنا سی وی ڈال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف گورنمنٹ بلکہ پرائیوٹ سیکٹرکےاداروں سے بھی ہم نے رابطہ کیا ہے وہ بھی اس پورٹل ایپ سے روزگارکےمواقع دیں گے۔ اکثرنوجوان سرکاری نوکری چاہتے ہیں۔ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم جیسے پروجیکٹ بھی ہیں، ایسے پروجیکٹ بھی بنائے ہیں جس سے لوگ ہنرمند ہورہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے جاب پورٹل لانچ کیا ہے۔ اس پورٹل پر صوبے کے نوجوان رجسٹرڈ ہوں گے۔ مواقع اور ٹیلنٹ اکٹھے ہوں گے تو صوبہ ترقی کرے گا۔ نوکری دینے اور لینے والوں سے گزارش کروں گا کہ زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایک سے 4گریڈ کی نوکریوں کا اشتہار بھی اس پورٹل پر دیں گے۔ 5سے 15 گریڈ کی نوکریاں آئی بی اے کے ذریعے دیتے ہیں۔ شفاف طریقے سے نوکریاں دیں گے۔ عارضی نوکریوں کو بھی اس سسٹم کے ساتھ لنک کریں گے۔ اس جاب پورٹل کی تشہیر کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ رجسٹرڈ ہو سکیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح پیپلز پارٹی اس صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ کوشش ہے کہ سندھ کے لوگوں کی مزید خدمت کریں۔ اس صوبے کو لوگوں نے سیلاب میں شدید مشکلاتیں دیکھی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق 21 لاکھ گھروں کا منصوبہ بنایا۔ 8لاکھ سے زائد گھر بنا چکے ہیں۔ سیلاب متاثرین کے جو گھر بنائے، اگر ملک بنا دیں تو دنیا کے 800 ملکوں سے بڑا ملک بنے گا۔
ذوالفقار بھٹو جونیئر نے سیاست میں آنے کی تصدیق کردی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
شہر کی سڑکیں ، گلیاں ٹھیک کریں تو 100 کیا 200 ارب روپے بھی پاس کرادوں گا، گورنرسندھ
کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میئر کراچی مرتضی وہاب کی پیش کش پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شہر کی سڑکیں، گلیاں، محلیں ٹھیک کردیں تو 100 کیا 200 ارب روپے کی سمری بھی وفاق سے منظور کروادوں گا۔
گورنر ہاؤس میں 12ویں افطار ڈنر کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے سوال کیا کہ سنا ہے شہر میں بجلی، گیس 24 گھنٹے آرہی ہے اور سب کو نوکریاں مل گئیں ہیں۔
کامران ٹیسوری نے شرکا سے سوال کیا کہ سنا ہے سب کو بجلی بھی مفت مل رہی ہے۔ اس پر وہاں موجود شرکا نے کھڑے ہوکر نہیں نہیں کے نعرے لگائے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سنا ہے کہ میئر کراچی نے شہر کی سڑکیں ٹھیک کر کے قالینیں بچھا دی ہیں، مجھے انتظار ہے کہ میئر کراچی 100ارب روپے کی سمری لائیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکیں ، گلیاں ، محلیں ٹھیک کریں تو 100کیا 200ارب روپے کی سمری بھی پاس کرادوں گا۔ میں بغیر اختیار کے 50ہزار بچوں کو آئی ٹی کی تعلیم فراہم کررہا ہوں جبکہ روزانہ ہزاروں لوگ افطار ڈنر بھی کررہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ بغیر اختیار کے گورنر ہاؤس سے لاکھوں راشن بیگز ، رکشے ، لیپ ٹا پ ، موبائل تقسیم کئے، اگر مجھے اختیار ملا اور اربوں روپے ملے تو سب کی حالت بہتر کردوں گا۔