حادثات کیلئے کسی ایک شخص یا ادارے کو قصور وار ٹھہرانا درست نہیں، حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ جو لوگ غلط انداز میں گاڑیاں چلاتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو بے احتیاطی کرتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو لوگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ بھی قصور وار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں آئے روز رونما ہونے والے حادثات کے لیے کسی ایک شخص یا ادارے کو قصور وار ٹھہرانا درست نہیں، حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جو لوگ غلط انداز میں گاڑیاں چلاتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو بے احتیاطی کرتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو لوگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ بھی قصور وار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق احکامات نئے نہیں ہیں، ٹرانسپورٹ کے محکمے میں ایک وقت نہ ہونے کے برابر افسران تھے، اس محکمے کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس کے چارجز پوری دنیا میں کنزیومرز کو ہی ادا کرنے ہوتے ہیں، ذاتی طور پر گاڑیوں کی چارجڈ پارکنگ کے خلاف نہیں لیکن پارکنگ کے ٹھیکے دے دیئے جاتے ہیں، اس سے متعلق نیا مکینزم بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں حکومت کی طرف سے کوئی تاخیر نہیں، اگر کسی جگہ پر تعمیراتی کام میں تاخیر ہے تو اس کی وجوہات بتا سکتا ہوں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ لوگ ٹریفک لائٹس کی خلاف ورزی کرتے ہیں، بائیکس پر ہیلمٹس کا استعمال نہیں کیا جاتا، سائیڈ مِرر نہیں ہوتے، موٹر سائیکل سواروں کے لیے جب سرکار سختی کرتی ہے تو لوگ چیختے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہیں ان کا بھی قصور ہے قصور وار ہیں نے کہا کہ کرتے ہیں جو لوگ
پڑھیں:
نوشہروفیروز،شہید صحافی عزیز میمن کی 5 ویں برسی منائی گئی
نوشہروفیروز (نمائندہ جسارت) شہید صحافی عزیز میمن کی پانچویں برسی سادگی سے منائی گئی، صحافی برادری نے شہید عزیز میمن کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی اور پھول نچھاور کئے۔ نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر منور حسین منور، محمود الحسن جلالی، سینئر صحافیوں عابد علی ساحل طْور، قاضی ذوالفقار اور بچل ہنگورو کی قیادت میں صحافی برادری قبرستان پہنچی شہیدِ صحافت عزیز میمن کے فرزند فائق عزیز میمن بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ پانچویں برسی پر شہیدِ صحافت عزیز میمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت وقت سے وعدے وفا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں شہید عزیز میمن ایک بہادر صحافی تھے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں سندھ حکومت تاحال مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے جو افسوسناک ہے سندھ حکومت فوری شہید عزیز میمن کے فرزند کو نوکری دے۔