ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا۔
2 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، مہمان صدر کے لیے پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، شاہراہ دستور پر سرخ اور سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے، مہمان صدر کے اعزاز میں سلامی بھی دی گئی اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی کو وفاقی کابینہ کے اراکین سے تعارف کرایا جس کے بعد ترک صدر نے اپنے وفد کے ارکان سے وزیراعظم کی ملاقات بھی کروائی۔
اس موقع پر ترک صدر اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بھی ملاقات ہوئی جبکہ مہمان صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں اپنے ہاتھوں سے پودا بھی لگایا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ترک صدر رجب طیب اِردوان گزشتہ روز رات دیر گئے 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
TagsImportant News from Al Qamar.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل وزیراعظم ہاؤس شہباز شریف
پڑھیں:
صدر اردوان کی قیادت میں پاک، ترک تعلقات مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں:شہباز شریف
ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر کی پاکستان آمد پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر طیب اردوان بصیرت والے سیاست دان ہیں جنہوں نے ترکیہ کو بدل دیا، صدر اردوان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔
محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ صدر کے دورے پر ان مضبوط تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل