پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نوجوانوں کو مایوسی کی جانب دھکیل رہی ہے، منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے میونسپل کارپوریشن ماڈل ٹاؤن نارتھ ناظم آباد کے تحت پولوں کی نمائش کا دروہ کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ڈائریکٹر پارک اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت شہر کے نوجوانوں کو مایوسی کی جانب دھکیل رہی ہے،ہم کراچی کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت بنوقابل کے 3.
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہناتھا کہ گزشتہ چند برس سے پھولوں کی نمائش کے پروگرامات ناپید ہوچکے تھے۔ پھول امن و محبت کی علامت ہے ، پھولوں کی نمائش سے استفادہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر وعدہ کیا تھا کہ وسائل سے بڑھ کر کام کریں گے۔ جماعت اسلامی اپنے وعدے کے مطابق اختیارات سے بڑھ کر دیانت کے ساتھ اپنے ٹاؤنز میں کام کررہے ہیں۔جماعت اسلامی نے 9 ٹاؤنز میں 125 سے زائد پارکس بحال کیے ، اوپن ائیر جم بنائیں ہیں۔ جماعت اسلامی نے پارکوں کے ساتھ ساتھ شہر میں۔ پھولوں کی نمائش کا تصور بھی پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے نمائندوں نے روڈ سائٹ جنگل کو بھی گرین کرکے گرین بیلٹ کا تصور پیش کیا۔پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کراچی کے محکمے پر قابض ہے۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین نے محدود وسائل میں پانی اور سیوریج کے مسائل بھی حل کروائیں ہیں۔جماعت اسلامی کراچی کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو بھی بے نقاب بھی کریں گے جو کراچی کے لوگوں کا حق کھارہے ہیں۔
منعم ظفر خان نے کہا کہجماعت اسلامی مسائل کے حل کے ساتھ جدوجہد اور مزاحمت کا راستہ بھی اختیار کریں گے۔انٹر نتائج کے موقع پر بھی جماعت اسلامی واحد جماعت تھی جنہوں نے آواز بلند کی۔ 12 فروری کو انٹر بورڈ کی بنائی ہوئی کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کے طلبہ کی تعلیم کشی کرنے والے ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے۔ انٹر بورڈ کے بنائی ہوئی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے۔اسکروٹنی نے نام پر 2 ماہ گزاردیے گئے ہیں لیکن رپورٹ سامنے نہیں لائی جارہی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت شہر کے نوجوانوں کو مایوسی کی جانب دھکیل رہی ہے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت بنوقابل کے 3.0 پروگرامات مکمل ہوچکے ہیں اوراب 4.0 کا آغاز ہوگیا ہے۔ہم کراچی کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ماڈل ٹاؤن کی جانب سے اہلیان ملیر کے لیے علم و ادب کا پروگرام رکھا ہے۔ آر سی ڈی گراؤنڈ میں مشاعرہ رکھا جائے گا۔جماعت اسلامی کا خدمت کا سفر امانت و دیانت کے ساتھ جاری رہے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی پی پی اراکین کا وزیر اعلیٰ بلوچستان پر عدم اعتماد کا اظہار؟
گزشتہ روز زرداری ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں اراکین بلوچستان اسمبلی نے پارٹی کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر سردار فیصل خان جمالی،سردار بابا غلام رسول عمرانی،ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولا،مشیر کھیل و امور نوجوان مینا مجید، سینیٹر سردار محمد عمر کورگیج، پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ آئی ٹی سردار زادہ صمد خان گورگیج، صوبائی وزیر برائے آبپاشی محمد صادق عمرانی، سینیئر رہنما علی مدد جتک،صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ،صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور بلیدی، پارلیمانی سیکرٹری انرجی میر اصغر رند، مشیر برائے محکمہ بلدیات حمزہ زہری،صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہ یار ڈومکی سمیت دیگر پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں بغاوت کے پیچھے صوبے کی پسماندگی نہیں، سرفراز بگٹی
اجلاس میں سیاسی صورتحال پارٹی اور حکومتی امور کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ بلوچستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا تاہم دوسری جانب صوبائی وزیر علی حسن زہری اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بکٹی کے درمیان ہونے والے تلخ جملوں کے تبادلے سے متعلق بھی معاملہ زیر بحث رہا۔
اس دوران پیپلز پارٹی کی مرکزی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے اراکین اسمبلی کو دونوں فریقین کے مابین معاملات کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق فریال تالپور کی زیر صدارت ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور صوبائی حکومت کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے بلوچستان حکومت کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے لیے مرتب کردہ حکمت عملی اور اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
ترجمان نے وضاحت کی کہ یہ اجلاس معمول کا ایک مشاورتی اجلاس تھا جس میں پارٹی کے تنظیمی امور، عوامی بہبود کے منصوبوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم، بعض میڈیا ہاؤسز نے اس اجلاس کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جبکہ حقیقت میں یہ ایک داخلی مشاورت تھی جو ہر سیاسی جماعت کے معمول کا حصہ ہوتی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا کہ اجلاس میں پارٹی قیادت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور بلوچستان حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس کے ترقیاتی اقدامات کی حمایت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیپلز پارٹی سرفراز بگٹی فریال تالپور وزیراعلیٰ بلوچستان