نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا اہم بیان آگیا۔
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ ہمیں لگا کہ دوسری اننگز میں وکٹ کی رفتار مزید مشکل ہو جائے گی۔ تاہم نیوزی لینڈ کے بولرز نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا، جس کی وجہ سے ہم اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکے۔
محمد رضوان نے بتایا کہ ہمارا ہدف 280 رنز تھا لیکن مخالف ٹیم کی زبردست باؤلنگ کی وجہ سے ہم صرف 242 رنز ہی بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی باؤلنگ واقعی شاندار تھی۔ میں اور آغا سلمان نے شراکت بنانے کی کوشش کی لیکن مخالف ٹیم نے ہمیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ میری وکٹ کا گرنا بھی ایک اہم موڑ تھا۔
پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے رضوان نے اعتراف کیا کہ فیلڈنگ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں اب بھی بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں فیلڈنگ میں بہت بہتری لانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ہماری کمزوری ہے۔ تاہم انہوں نے اسپنر ابرار احمد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابرار نے بہت زیادہ بہتری دکھائی ہے لیکن ہمیں دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اسی سطح پر لانا ہوگا۔
محمد رضوان نے یہ بھی بتایا کہ ٹیم کی نظر چیمپئنز ٹرافی پر ہے اور اسی لیے انہوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاکہ ٹیم اپنی تیاری کو مزید مضبوط بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔
بی سی سی آئی کی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے پر کاٹنے کی تیاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محمد رضوان نیوزی لینڈ رضوان نے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
چیمپئینز ٹرافی سے قبل احمد شہزاد نے محمد رضوان پر بڑا الزام عائد کردیا
قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان پر بچگانہ فیصلے کرنے کا الزام عائد کردیا۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کی ٹیم مقررہ 50 اووز میں 242 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
مہمان نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اس میچ میں پاکستانی فیلڈز کی جانب سے ٹام لیتھم کے 3 کیچز ڈراپ کیے گئے۔
میچ کے اختتام پر اپنے یوٹیوب چینل پر احمد شہزاد نے محمد رضوان کی کپتانی پر سوال اٹھایا اور انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے فیصلوں کو بچگانہ قرار دیا۔
انکا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سمجھ سے باہر تھا کیونکہ کراچی میں پچ رات کے وقت زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے جبکہ بالرز کو گیند پر گرفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
احمد زہاد کا کہنا تھا کہ آپ میچوں میں بہت سی غلطیاں کررہے ہیں، کیچز ڈراپ کررہے ہیں اور بالنگ میں جان لگ نہیں رہی تو میچ کیسے جیتیں گے۔
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔