کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں ٹریفک حادثات کے اسباب، روک تھام اور اسکے پیش منظر میں کیے جانیوالے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے اقدامات اور لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ نے بھی ٹریفک ایشوز سے متعلق اجلاس میں احکامات دیے ہیں اور اس ضمن میں ہمیں ایک ٹیم کی حیثیت سے ناصرف ان احکامات کو فالو کرنا ہوگا بلکہ تمام ترٹریفک ایشوز اور معاملات سے متعلق سخت پالیسی پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ہیڈ کانسٹیبل کو بھی چالان ٹکٹس کے اجراء کا اختیار دینے جا رہے ہیں جسکا مقصد زیادہ سے زیادہ ٹکٹس چالان جاری کرنا اور شہریوں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام ایس ایس پیز ٹریفک، جملہ پولیس فورس کو آئندہ پیر سے سڑکوں، شاہراہوں اور ٹریفک لائٹس سگنلز پر دیکھنا چاہتا ہوں۔ لہٰذا خود کو آج ہی سے سخت ڈیوٹی کا پابند بنالیں کیونکہ آپ تمام کے پاس صرف آئندہ پیر تک کا وقت ہے۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ میں یا میرے فیملی ممبرز کو بھی ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر چالان دیا جائے کیونکہ قانون سب کے لیے یکساں اور برابر ہے۔ انہوں نے آپریشن پولیس کو تاکید کی کہ وہ ٹریفک پولیس کی بھرپور مدد کو یقینی بنائے اور شہر میں ٹریفک کی روانی کے لیے ان سے ہر ممکن تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران تفویض کردہ فرائض کو سنجیدہ لیں اور کام کرکے دکھائیں بصورت دیگر عہدوں سے برخاست کردیا جائیگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پارکنگ سے متعلق وزیر اعلی سندھ نے پالیسی ترتیب دیدی ہے اور اس ضمن میں پارکنگ کو ختم کیا جا رہا ہے اور پارکنگ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف اور صرف سنگل لائن پارکنگ کی اجازت ہوگی تاہم ڈبل لائن پارکنگ پر متعلقہ ایس او کو معطل کرتے ہوئے بلیک لسٹ کر دیا جائیگا۔ شہر میں چلنے والی بھاری گاڑیوں کی فٹنس اور انسپکشن کی جائے جبکہ ڈرائیورز کا بھی میڈیکل کرایا جائے۔ انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایات دیں کہ میئر کراچی کے پاس دستیاب واٹر ٹینکرز کی فہرست پر مل کر لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کے خلاف سخت اقدامات کیئے جائیں جبکہ ڈالے پر کوئی نہیں بیٹھے گا پولیس ہو یا سیکیورٹی گارڈ انھیں گاڑی کے اندر بٹھایا جائے اور یہ ہدایات ڈالہ مالکان کو بھی بتادی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانیوالی گاڑیوں کے علاوہ اشیائے خورونوش، زرعی اجناس، تعمیراتی سامان ودیگر ہیوی گاڑیوں کو پابندی سے استثناہے۔جبکہ فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشوں،بلیو لائٹس،پریشر ہارنز وغیرہ کے خلاف جاری مہم کو تیز کیا جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔جبکہ ٹریفک پولیس کے مجموعی اقدامات میں بہتری کے لیئے اقدامات کررہے ہیں۔اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز، ہیڈکوارٹرز،ڈی ایل برانچ،ٹریفک سمیت تمام زونل ڈی آئی جیز، تمام ایس ایس پیز کراچی و ٹریفک زونز کے علاوہ اے آئی جی آپریشنز سندھ نے بالمشافہ اور ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز حیدرآباد،ایس بی اے،میرپورخاص، لاڑکانہ اور سکھر نے ذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ ڈی ا ئی جی انہوں نے کو بھی

پڑھیں:

غلط پارکنگ پر رکشے کے چالان پر ڈرائیور کا ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں

وقاص احمد: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں غلط پارکنگ پر چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن عثمان خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ وارڈن نے دھمکیوں کی رپورٹ درج کرانے کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

عثمان خان نے اپنی درخواست میں بتایا کہ ساحل نامی رکشہ ڈرائیور نے فیروزپور روڈ پر غلط جگہ پر رکشہ کھڑا کیا تھا، جس پر اس کا چالان کیا گیا۔ چالان کرنے کے بعد رکشہ ڈرائیور غصے میں آ گیا اور خود کو ایک مذہبی جماعت کا کارکن کہہ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

صائم ایوب  کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔
 
 
 
 
 
 
 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ٹریفک حادثات پر آل پارٹیز کانفرنس، واقعات کو سیاسی رنگ نہ دینے کا متفقہ فیصلہ
  • کراچی میں ٹریفک حادثات پر آل پارٹیز کانفرنس، واقعات کو سیاسی رنگ نہ دینے کا متفقہ فیصلہ
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، امن و امان پر وزیرِاعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلا لی
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، امن و امان پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلا لی
  • خوبصورت سڑکیں دیکھنے لاہور ضرور آئیں‘ ٹریفک حادثات پر سندھ اور پنجاب حکومت آمنے سامنے
  • ٹریفک حادثات کی وجہ قوانین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے،مرکزی مسلم لیگ کی آل پارٹیز کانفرنس
  • کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کیخلاف جماعت اسلامی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست
  • کراچی میں ٹریفک حادثات پر گورنر سندھ کا وزیر اعلیٰ کو خط، کمیشن بنانے کا مشورہ
  • ٹریفک حادثات پر گورنر کا سندھ ہائیکورٹ کو خط ،حکم پر عملدرآمد کرانے پر زور
  • غلط پارکنگ پر رکشے کے چالان پر ڈرائیور کا ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں