وہ واحد ایم این اے جو اپنی ماہانہ تنخواہ بھی نہیں لیتی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) خاتونِ اول، پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں، مسلم لیگ ن کے بانی نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔
گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔
’’یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ کا ہے ‘‘ شیر افضل مروت پھٹ پڑے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان کے واحد اداکار جن کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر حیران کن سنگ میل عبور کرلیا
پاکستانی ڈراموں کی دھوم تو پڑوسی ملک تک بھی ہے اور سوشل میڈیا کے جدید دور میں ان کی شہرت کو چار چاند لگ گئے۔
پاکستانی ڈراموں کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس ڈیجیٹل دور میں کئی ڈرامے اربوں ویوز حاصل کر چکے ہیں۔
مگر ان سب میں ایک اداکار کا نام سب سے نمایاں ہے جن کے صرف دو ڈراموں کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 8 ارب سے زیادہ ہوگئی۔
یہ اداکار دانش تیمور ہیں جن کے ڈراموں نے اتنی بڑی تعداد میں صارفین نے دیکھا۔ یہ کارنامہ تاحال کسی اور پاکستانی اداکار کے حصے میں نہیں آیا۔
دانش تیمور کے ریکارڈ توڑنے والے ڈراموں میں ’’جان نثار نے تقریباً 3 ارب اور ’’کیسی تیری خود غرضی‘‘ نے 5 ارب ویوز حاصل کیے۔
خیال رہے کہ اداکار وہاج علی کے ڈراموں نے بھی مجموعی طور پر 4 ارب ویوز کا سنگِ میل عبور کیا ہے چکے ہیں لیکن کسی ایک اداکار کے دو ڈراموں کا الگ الگ 2 ارب ویوز حاصل کرنا دانش تیمور ہی کا خاصہ ہے۔
دانش تیمور کے کیریئر کا آغاز 2005 میں ’’دو سال بعد‘‘ سے کیا اور پھر ’’ڈریکولا‘‘ نے بھی کامیابی حاصل کی۔
ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں ’’رہائی‘‘، ’’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘‘، ’’دیوانگی‘‘ اور ’’عشق‘‘ شامل ہیں مگر ’’جان نثار‘‘ اور ’’کیسی تیری خود غرضی‘‘ نے ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔