خیبرپختونخوا میں 16 ہزار اساتذہ بھرتی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں 16 ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے پی نے کہا ہے کہ نئی بھرتیاں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کی جارہی ہیں، صوبے میں نئی بھرتیوں سے نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا، نگران دور میں بھرتی 16 ہزار ملازمین کو نکالنے کا بل پیش
محکمہ تعلیم کے پی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسامیوں کی تفصیلات محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر جلد مشتہر کی جائیں گی جس کے ذریعے امیدوار اپلائی کرسکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبرپختونخوامیں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ‘گورنر
پشاور(آن لائن )گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے قیام امن یقینی بنا نے کے لئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ وحدت امت و استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کرم میں آج کانوائے پر ہونے والا حملہ افسوسناک ہے، وہاں پر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، بیرون ملک محنت مزدوری کرنے والے مسافروں کو ٹائم پر نہ پہنچنے پر ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن و امان کی صورتِ حال پر مل کر یہاں سے پیغام دیں گے، رمضان کی آمد بھی ہے، امن و بھائی چارے کا پیغام دینا مقصد ہے۔گورنر کے پی نے کہا کہ کانفرنس کے آخر میں مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے۔