گنڈاپور کی خان سے شیر افضل کو نکالنے پر نظرثانی کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
راولپنڈی (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی امور اور پارٹی معاملات پر بات چیت کے علاوہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر بھی بات کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں سیاسی امور اور پارٹی معاملات کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست بھی کی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئس والوں کو شوٹ کرو، کوئی پوچھے تو کہو علی امین نے گولی ماری، وزیراعلیٰ پختونخوا کا کارکنوں کو جواب
کارکنوں کی علی امین گنڈاپور سے آئس کی روک تھام پر گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے علی امین سے درخواست کی کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دورہ مردان میں کارکنوں کو کہا ہے کہ آئس منشیات کا استعمال کرنے والوں کو شوٹ کرو۔ کارکنوں کی علی امین گنڈاپور سے آئس کی روک تھام پر گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے علی امین سے درخواست کی کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ وزیراعلیٰ نے کارکنوں کو جواب دیا کہ آئس منشیات کا استعمال کرنے والوں کو شوٹ کرو، کوئی پوچھے تو کہو کہ علی امین نے گولی ماری۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو رشوت لینے والے افسر کے سر پر اینٹ مارنے کا مشورہ دیا تھا۔