فلسطین پر غاصبانہ قبضے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بن سکتا، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
گڑھی خیرو میں شہداء مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہداء نے اپنے پاکیزہ خون کے ذریعے عصر حاضر کے فرعون اور ہامان کا مقابلہ کیا اور بے سروسامانی کے عالم میں وقت کی ظالم اور جابر قوتوں کو عبرتناک شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے مجاہدین اور شہداء نے امت مسلمہ کو متحد، انسانیت کو بیدار اور اسرائیل و امریکہ کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ قصر عباس علیہ السلام گڑھی خیرو میں منعقدہ شہدائے مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماء فضل حسین اصغری، مرکزی جنرل سیکرٹری غلام حسین جعفری، اے ایس او کے مرکزی سیکرٹری تعلیم منتظر مہدی اور دانشور معظم عبدالرزاق بلوچ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہدائے مقاومت نے اپنے پاکیزہ خون کے ذریعے عصر حاضر کے فرعون اور ہامان کا مقابلہ کیا اور بے سروسامانی کے عالم میں وقت کی ظالم اور جابر قوتوں کو عبرت ناک شکست دی۔
فلسطین اور غزہ کے مجاہدین اور شہداء نے امت مسلمہ کو متحد اور انسانیت کو بیدار کیا۔ انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ آج دنیا بھر میں پاکیزہ فطرت کے حامل آزاد منش انسان امریکی اور اسرائیلی ظلم اور بربریت کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے مزید اشکار ہوتا چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر قبضے کا ٹرمپ کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ فلسطین کے وارثان شہداء غزہ کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔ دنیا بھر کے آزاد انسان آج بھی تحریک آزادی فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فلسطین پر غاصبانہ قبضے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بن سکتا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق بلوچ نے کہا کہ رہبر معظم کی قیادت میں پوری دنیا کے صالحین قبلہ اول کی آزادی کے لئے متحد ہو چکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود کانفرنس سے نے کہا کہ دنیا کے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کولکھے خط کا جواب آئے گا یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 فروری 2025ء ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کولکھے خط کا جواب آئے گا یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت اور عمران خان مقبول ترین لیڈر ہیں، اگربانی پی ٹی آئی کوئی خط لکھے یا ٹویٹ کرے اس کو سنجیدہ لینا چاہیئے۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں سیاسی جماعتیں ایسی ہی ہوتی ہیں احتجاج ہوتا رہتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ایسی صورتحال میں تنخواہیں بڑھانا کہاں کا انصاف ہے؟آج جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ تھی جس میں ہم بھی پیش ہوئے، دو ججز نے بھی آج وہاں شرکت نہیں کی۔ سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف پٹیشن التواء میں پڑی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کولکھے خط کا جواب آئے گا یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا۔پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی مقبول ترین لیڈر ہیں، اگر عمران خان خط لکھے یا ٹویٹ کرے اس کو سنجیدہ لینا چاہیئے۔ مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ جب تک 26ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ نہیں ہوتا تب تک جوڈیشل کمیشن موخر ہونا چاہیے تھا، ہمارے اعتراض کے باوجود جوڈیشل کمیشن اجلاس جاری رکھاگیا لیکن ہم اس کاحصہ نہیں ہیں،اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے دوران ہمارا اعتراض تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلے تک اجلاس موخر کیا جائے۔
ہمارے اعتراض پر اجلاس میںووٹنگ کروائی گئی لیکن اکثریت نے فیصلہ دیاکہ اجلاس جاری رکھا جائے گا۔ جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر نہیں کیا گیا جس پراحتجاج کرتے ہوئے ہم نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں کہا کہ تحریک انصاف نے 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں جو التواء میں ہیں اس لئے فیصلہ آنے تک اس اجلاس کو موخر کر دیا جائے۔ سپریم کورٹ کے دو ججز جن میں جسٹس منصور علی شاہ اور منیب اختر بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ان دونوں ججز نے اجلاس کو موخر کرنے کا کہا تھا۔