ہالی وڈ لیجنڈ کم کاردیشان کی نوجوان ہیرو میتھیو نوزکا سے چوتھی شادی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) کم کاردیشیان نے اپنے سے کئی سال چھوٹے اداکار میتھیو نوزکا سے مالیبو کے ساحل سمندر پر چوتھی شادی کرلی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وہ سفید عروسی لباس میں ملبوس تھیں جبکہ دلہا نوزکا نے اسٹیل بلیو سوٹ پہن رکھا تھا۔ لیکن ٹھہرئیے یہ شادی اصل نہیں۔۔ شادی کا یہ سین ریان مرفی کی نئی سیریز، آلز فیئر کے لیے ایک رومانوی منظر کے طور پر فلمایا گیا۔
44 سالہ رئیلٹی اسٹارکارداشیان سیریز میں ایک طاقتور فیمیل لاء فرم کی مالکہ اور طلاق اسپیشلسٹ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ شادی کے مناظر کے دوران ماڈل اور نو ہارڈ فیلنگز کے اداکار 32 سالہ میتھیو نوزکا کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کی ۔
یادرہے نوزکا نے Nike، Calvin Klein، Hugo Boss، Tom Ford، Ralph Lauren اور Versace سمیت برانڈز کے ماڈل کے طور پر شہرت حاصل کی اور اکتوبر 2024 میں Dolce & Gabbana eyewear مہم میں Miley Cyrus کے ساتھ اداکاری کی۔
انہوں نے 2023 میں جینیفر لارنس کی فلم No Hard Feelings میں جیسن کا کردار ادا کیا۔
نوزکا کی منگنی 31 سالہ اداکارہ اور ماڈل انانا سرکیس سے ہوئی ہے اور اس جوڑی کی چار بیٹیاں ہیں۔
جبکہ کِم کاردیشان کے سابق تیسرے شوہر 47 سالہ کنیے ویسٹ سے چار بچے ہیں اور اس سے قبل وہ کرس ہمفریز اور ڈیمن تھامس سے بھی شادی رچا چکی ہیں ۔
اس کے سابق پارٹنرز میں پیٹ ڈیوڈسن اور اوڈیل بیکہم جونیئر بھی شامل ہیں۔
کارداشیان ’’ آلز فیئر’’ سیزن میں ساتھی اداکاروں Niecy Nash اور Glenn Close، Sarah Paulson، Naomi Watts، اور Teyana Taylor کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جبکہ وہ اس سیریز کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کم کاردیشیان کا کردار مبینہ طور پر ان کی اصل وکیل لورا واسر سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا ، جس نے کینے ویسٹ اور کرس ہمفریز کے ساتھ طلاق دلوائی تھی ۔
کم کاردیشیان اصل زندگی میں بھی ایک وکیل ہیں:
ایک دلچسپ امریہ ہے کہ کم کاردیشان اس وقت حقیقی زندگی میں قانونی کیریئر بنا رہی ہے۔ اس نے گزشتہ سال بے بی بار کا امتحان پاس کیا تھا اور اب مکمل بار کے امتحان کی تیاری کر رہی ہے۔
یادرہے کم کاردیشان نظام انصاف میں اصلاحات کے لیے 2017 سے سرگرم ہیں۔ انہوں نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں عمر قید کی سزا یافتہ ایلس جانسن کی رہائی کے لئے مہم چلائی اورسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جسکے بعد 20 سال سزا کاٹنے والی ایلس کو 2018 میں رہائی مل گئی۔ اس وقت وہ سزائے موت کے قیدیوں کیون کوپر اور جولیس جونز، کی رہائی کے لئے مہم چلا رہی ہیں ۔
44 سالہ کم کاردیشیان کی شادی 2000 سے 2004 تک ڈیمن تھامس سے، 2011 سے 2013 تک کرس ہمفریز سے اور 2014 سے 2022 تک کینے ویسٹ سے برقرار رہی۔
مزیدپڑھیں:اوگرا کا فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کم کاردیشیان کے ساتھ
پڑھیں:
شکارپور میں فائرنگ، بھائی جاں بحق، بہن زخمی
—فائل فوٹوشکارپور کے گاؤں شہمیر جونیجو میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔
کراچی بلدیہ ٹائون سیکٹر8 میں نامعلوم ملزمان نے...
پولیس کے مطابق ملزم نے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد اس کی بہن کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے۔
مقتول کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔