نائب وزیراعلٰی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کریں اور علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کو ترجیح دیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیراعلٰی سریندر چودھری نے واضح کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس (این سی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان کبھی بھی کسی بھی قسم کا اتحاد ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت کی ضرورت نہیں اور مستقبل میں پارٹی ہمیشہ اپنے اصولوں پر کاربند رہے گی۔ نائب وزیراعلٰی سریندر چودھری نے یہ بیان آج شوپیاں کے ارہامہ میں واقع منی سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی ترقیاتی میٹنگ کے دوران کیا۔ اس اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران شریک تھے، جہاں خطے کی ترقیاتی اسکیموں اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اجلاس میں ترقیاتی منصوبہ پر بھی غور و خوص کیا گیا اور عہدیداروں کے ساتھ حالات کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعلٰی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کریں اور علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مفاد میں کام کرنے کے لئے پُرعزم ہے اور ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کبھی بھی کسی بھی حال میں بی جے پی سے اتحاد نہیں کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیشنل کانفرنس

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار دوگنا کرنے کا فیصلہ، تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائی جا سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کی ترقی کے لیے 40 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے اور مکمل بجٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے تھرڈ پارٹی ویری فیکیشن کے عمل کو بھی زیر غور لایا تاکہ منصوبوں کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے جاری منصوبوں کی رفتار، فنڈز کے استعمال اور شفافیت پر تفصیلی بریفنگ لی۔ 1250 بنیادی اور دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ 1200 ڈسپنسریوں کے قیام کے محکمہ صحت کے 432 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی “اپنی چھت اپنا گھر” سکیم کے تحت چار ماہ میں 80 گھر مکمل ہوئے، اور اس سکیم کے تحت ریکارڈ قرض دیے گئے۔ کسان کارڈ کی اسکیم کے ذریعے 50 ارب روپے استعمال ہو چکے ہیں اور کسانوں نے ٹریکٹر خریدے ہیں۔ اس کے علاوہ کسانوں کے لیے 9 ارب روپے کی ٹیوب ویل اسکیم کے تحت 2.5 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں، جبکہ مزید 6 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔

مریم نواز شریف نے تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں زراعت کے ترقیاتی بجٹ میں 300 فیصد اضافہ کیا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کی 5 اسکیمیں مارچ تک مکمل ہوں گی۔ اجلاس میں بجٹ ڈیٹا فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں بتایا کہ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں 882 ارب روپے رکھا گیا تھا، جسے بڑھا کر 1048 ارب روپے تک پہنچا دیا گیا ہے۔ اب تک 693 ارب روپے جاری ہو چکے ہیں اور 401 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ اس وقت 547 ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے جن میں وزیراعلیٰ کے 81 منصوبے، 815 عمومی منصوبے اور ضلعی سطح پر تین ہزار سات سکیمیں شامل ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک سال میں بے مثال کام کیا ہے اور اب محکموں کو بھی غیر معمولی رفتار سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے سوئے ہوئے محکموں کو جگایا اور ہر شعبے میں تاریخی فنڈنگ فراہم کی۔

اس اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیئرمین نبیل احمد اعوان سمیت تمام صوبائی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار دوگنا کرنے کا فیصلہ، تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک
  • نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ تونسہ شریف میں عوامی کمیٹیوں کے کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں
  •  آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، عظمی بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل
  • آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، عظمی بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل
  • آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، عظمی ٰبخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل
  • علی امین گنڈا پور نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے تو عملی کام کرنا ہوگا: امیر حیدر ہوتی
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت میں کشمیریوں کو تحفظ کی امید تھی لیکن کچھ نہیں بدلا، محبوبہ مفتی
  • پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں اتحاد کا امکان، فواد چوہدری کا دعویٰ
  • غزہ میں امریکہ اور اسرائیل کے عزائم پورے نہیں ہوںگے، پاکستان نیشنل فورم