ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی چلائے گئے۔
شہباز شریف نے رجب طیب اردوان سے مصافحہ بھی کیا اور مہمانِ خصوصی کو وفاقی کابینہ کے اراکین سے فرداً فرداً ملاقات کروائی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج دورہ پاکستان پر پہنچے ہیں۔
اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بھی ملاقات ہوئی۔
واضح رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صدر رجب طیب اردوان
پڑھیں:
صدر اردوان کی قیادت میں پاک، ترک تعلقات مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں:شہباز شریف
ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر کی پاکستان آمد پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر طیب اردوان بصیرت والے سیاست دان ہیں جنہوں نے ترکیہ کو بدل دیا، صدر اردوان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔
محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ صدر کے دورے پر ان مضبوط تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل