وائٹ ہاؤس کے سامنے نریندر مودی کے خلاف بڑا مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
واشنگٹن:
واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ایک بڑا مظاہرہ ہوا۔
مظاہرے میں سکھ کمیونٹی کے ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور "خالصتان" کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ بھارت کی دیگر اقلیتی کمیونٹیز بھی مودی کے خلاف نعرے بازی میں شامل ہوئیں۔
مظاہرے کے دوران چند بھارتی شہری مودی کے حق میں بھی نعرے لگاتے نظر آئے، جس سے دونوں طرف کے مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔
پولیس نے حالات کو کنٹرول کرتے ہوئے مظاہرین کو الگ الگ کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی اقلیتوں کے حقوق کو نظر انداز کر کے ان کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں، اور ان کا مطالبہ تھا کہ صدر ٹرمپ کو اس صورتحال کی شدید مذمت کرنی چاہیے۔ اس دوران خالصتان کے پرچم بھی لہرائے گئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لیہ، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ ضلع لیہ کے زیراہتمام سعودی اقدامات کے خلاف مظاہرہ
ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ آئمہ اطہار، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی قبروں کو شہید کرنا بنی اُمیہ کا وطیرہ ہے، دُنیا نے دکھ لیا ہے کہ جس سعودی عرب میں مندر، سینما اور جوئے کے اڈے تعمیر کیے جا سکتے ہیں وہاں مزارات کیوں نہیں ہو سکتے، اس سے سعودی حکمرانوں کی آل رسول سے دشمنی واضح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ضلع لیہ کے زیراہتمام جنت البقیع میں مزارات مقدسہ کی بے حرمتی اور اُنہیں شہید کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ سردار صفدر حسین خان، ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری اور دیگر نے کی۔ مظاہرین نے سعودی عرب میں جنت البقیع کے مزارت کو منہدم کرنے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ آئمہ اطہار، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی قبروں کو شہید کرنا بنی اُمیہ کا وطیرہ ہے، دُنیا نے دکھ لیا ہے کہ جس سعودی عرب میں مندر، سینما اور جوئے کے اڈے تعمیر کیے جا سکتے ہیں وہاں مزارات کیوں نہیں ہو سکتے، اس سے سعودی حکمرانوں کی آل رسول سے دشمنی واضح ہے۔