واشنگٹن مودی مخالف نعروں سے گونج اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اس موقع پر سکھ رہنمائوں نے خالصتان کے قیام اور کشمیری رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ فرینڈز اف کشمیر اور سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے موقع پر بڑی تعداد میں کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد کے موقع پر بھارت مخالف نعرے لگائے اور کہا کہ امریکہ جیسے انسانی حقوق کی بالا دستی پر یقین رکھنے والے ملک میں گجرات کے قصائی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث نریندر مودی جیسے شخص کو کسی بھی قیمت پر خوش آمدید نہیں کہا جا سکتا۔ اس موقع پر سکھ رہنمائوں نے خالصتان کے قیام اور کشمیری رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ فرینڈز اف کشمیر کی چیئر پرسن غزالہ حبیب نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے دور حکومت میں نہ صرف نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے بلکہ دیگر مذاہب اور اقلیتوں کو بھی شدید تعصب اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔مظاہرے میں کشمیری رہنمائوں راجہ مختار، عامر محبوب، حایقہ خان، اشرف بشیر محمد زبیر اور زبیدہ خان کے ہمراہ خصوصی طور پر ازاد کشمیر حکومت کے وزیر تعلیم ملک ظفر نے بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و جبر اور تشدد کا نوٹس لینا چاہیے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد از جلد حل کیاجاناچاہیے۔ سکھ رہنمائوں ڈاکٹر بخشی سنگھ،امر جیت سنگھ اور اوتار سنگھ پنوں کے ساتھ بڑی تعداد میں سکھ مظاہرین نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور مودی کے خلاف نعرے لگائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نعرے لگائے
پڑھیں:
تاجکستان زور دار زلزلے سے لرز اٹھا
تاجکستان(نیوز ڈیسک)تاجکستان زور دار زلزلے سے لرز اٹھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق تاحال ملک کے کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزی سطح زمین سے 16 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔
وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے “کپتان” کو ٹرول کردیا