نیوزی لینڈ نے زبردست بولنگ کی ، کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا ، محمد رضوان
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد کہا کہ ہم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ہمیں لگا کہ دوسری اننگز میں وکٹ مزید مشکل ہو جائے گی، لیکن ان کے بولرز نے ہم پر دباؤ برقرار رکھا۔
محمد رضوان نے کہا ہمارا ہدف 280 رنز تھا، لیکن مخالف ٹیم نے زبردست بولنگ کر کے ہمیں اس ہدف تک پہنچنے نہیں دیا۔ ہم رنز کم بنا سکے، اور ان کی باؤلنگ واقعی شاندار تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اور آغا سلمان شراکت بنانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن وہ ہمیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دے رہے تھے۔ ہمارا ہدف 300 نہیں، بلکہ 280 تھا، لیکن ہم وہاں تک نہیں پہنچ سکے۔ میری وکٹ بھی ایک اہم موڑ ثابت ہوئی۔
رضوان نے کہا ہمیں فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی، یہ وہ شعبہ ہے جہاں ہم اب بھی کمزور ہیں۔انہوں نے اسپنر ابرار احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ابرار نے واقعی بہت زیادہ بہتری دکھائی ہے، لیکن ہمیں دوسرے کھلاڑیوں کو بھی بہتر کرنا ہوگا۔ رضوان نے کہا کہ ہماری نظر چیمپئنز ٹرافی 2025 پر بھی ہے، اسی لیے ہم نے آج پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاکہ ہم اپنی تیاری کو مضبوط بنا سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رضوان نے
پڑھیں:
چیمپئینز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ کو ایک اور بڑا دھچکا
نیوزی لینڈ کو چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض ایک روز قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔
فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے وارم اَپ میچ کے دوران پاؤں میں چوٹ لگنے کے باعث چیمپئینز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو بالنگ اسپیل کے دوران دائیں پاؤں میں درد ہوا، جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے، ابتدائی طبی امداد کے بعد تصدیق کی گئی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجرڈ
فرگوسن کی انجری کے باعث فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو کیوی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔
کائل جیمیسن نے اپنی کمر میں فریکچر کی وجہ سے 10 ماہ کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی تھی، جنہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سپر اسٹارز جو بدقسمتی سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر رہیں گے
نیوزی لینڈ کے ہیڈکوچ گیری اسٹیڈ نے فرگوسن کی انجری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوکی فرگوسن بالنگ لائن کا اہم حصہ تھے انکی انجری سے ہمیں نقصان ہوسکتا ہے تاہم کرکٹر کی جلد صحتیابی کیلئے پرامید ہوں۔
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو میزبان پاکستان کا چیلنج درپیش ہوگا۔