ترک صدر پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔
ترک صدر کو وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس سے رخصت کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
روانگی سے قبل ترک خاتون اوّل کو دورے کی تصویری البم بھی پیش کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خواتین پر مشتمل پہلی خلائی پرواز، گلوکارہ کیٹی پیری سمیت 6 خواتین نے تاریخ رقم کردی
امریکہ(نیوز ڈیسک)گلوکارہ کیٹی پیری سمیت دنیا کی 6 طاقتور ترین خواتین نے تاریخ رقم کردی۔ پہلی بار خلا کی سیر کے بعد کامیاب لینڈنگ کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلیو اوریجن کا خلائی جہاز پہلی مرتبہ صرف خواتین پر مشتمل عملہ لے کر ٹیکساس سے خلا میں روانہ ہوا۔
عملے میں جیف بیزوز کی منگیتر لارین سانچیز، سی بی ایس کی میزبان گیل کنگ، ناسا کی سابق راکٹ سائنسدان عائشہ بو۔ سائنسدان امندا نگوین اور فلم پروڈیوسر کیریان فلین شامل تھیں۔
خلائی مہمانوں نے خلا میں بے وزن ہونے کا لطف اٹھایا اور مناظر کیمرے میں محفوظ کیے۔ گزشتہ 60 برس میں پہلی مرتبہ صرف خواتین پر مشتمل عملہ خلاء کی جانب روانہ ہوا۔
پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیدی