Nawaiwaqt:
2025-04-13@15:21:09 GMT

 ریڈیو آج بھی معتبر ذریعہ خبر رسانی ہے:مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

 ریڈیو آج بھی معتبر ذریعہ خبر رسانی ہے:مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان لوگوں تک معلومات، تفریح اور تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریڈیو کے عالمی دن پر ریڈیو کے تمام سامعین اور تمام متعلقین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریڈیو ابلاغیات کی دنیا میں اختراع کا آغاز ہے. ریڈیو دنیا بھر میں تاحال اجتماعی ذریعہ خبر رسانی کا طاقتور ترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو تعلیم، معلومات اور تفریح کی فراہمی کیلئے بنیادی میڈیم کے طور پر ریڈیو کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں.

ریڈیو آج بھی معتبر ذریعہ خبر رسانی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ تعلیمی نشریات کی بدولت ریڈیو سماجی زندگی کا اہم کردارہے، ریڈیو پاکستان نے فنون لطیفہ موسیقی، تفریح، صوتی تھیٹر، ثقافت  میں جوہر قابل متعارف کرائے، ریڈیو چینلز جدید ٹیکنالوجی کے امکانات کے ساتھ ساتھ اپنی نشریات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ علاقائی اور قومی سطح پر 933 ریڈیو چینلز خبروں اور موسیقی کروڑوں انسانوں تک آواز پہنچا رہے ہیں. ریڈیو پاکستان لوگوں تک معلومات، تفریح اور تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اہم ذریعہ ابلاغ کے طور پرریڈیو نشریات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں، چاہے آپ گھر پر ہوں، سفر کر رہے ہوں اور چاہے کہیں بھی ہوں.ریڈیو کی نشریات میسر رہتی ہیں. ریڈیو لوگوں کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے بہترین وسیلہ ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز کہا کہ

پڑھیں:

کاروبار فنانس کیلئے 80ہزار قرض کی درخواستیں منظور

لاہور( آئی این پی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آسان کاروبارفنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈ اسکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کی، وزیراعلی مریم نواز نے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق لون دینے کا حکم دیا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنے والے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ قرض حاصل کرنے والوں میں ٹرانسپورٹ، فارماسیوٹیکل چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد شامل ہیں۔ کاروبار فنانس کیلئے 80 ہزار سے زائد افراد کی قرض کی درخواستیں منظور کی گئیں۔کاروبار فنانس اورکاروبار یکارڈ کے ذریعے 34ہزار کاروباری افراد کیلئے لون کا اجرا ء کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم دیدیا۔ 

سپریم کورٹ نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر اہم فیصلہ جاری کردیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • غربت کا خاتمہ اولین ترجیح، آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اوّل سے ملاقات
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورے پر ترکیہ پہنچ گئیں
  • ترکیہ؛ مریم نواز کی ڈپلومیسی فورم میں شرکت، پنجاب میں تعلیمی اقدامات اجاگر کریں گی
  • کاروبار فنانس کیلئے 80ہزار قرض کی درخواستیں منظور