اسلام آباد ہائیکورٹ: پیکا ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر وزارت قانون ودیگر کو نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر وزارت قانون و انصاف اور وزارت اطلاعات و نشریات کو نوٹس جاری کردیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔
ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور صحافیوں کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے الیکٹرانک کرائم روکنے کیلئے متنازع پیکا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔
صحافتی تنظیموں نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کا بل مسترد کردیا ہے۔ پیکا ترمیمی بل کے خلاف صحافتی تنظیموں نے سڑکوں پراحتجاج کے ساتھ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائیکورٹ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری
پڑھیں:
سید عاصم منیر اور شہباز شریف کو عمران خان کا کوئی بھی خط نہیں ملا، رانا تنویر حسین
شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیدوار کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ اخبارات اور چینلز کے خلاف نہیں ہے، جو سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کرتا ہے پیکا ایکٹ ان کے خلاف ہے، پیکا ایکٹ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ڈرافٹ ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صنعت و پیدوار رانا تنویر نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان کو عمران خان کا کوئی بھی خط موصول نہیں ہوا۔ اپنے آبائی حلقہ شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، ترکیہ کے صدر کا دورہ معاشی طور پر بہت اہم رہا ہے اور اہم ترین معاہدے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک ایک درست معاشی سمت میں گامزن ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی کے تمام لوگ آپس میں دست و گریباں ہو رہے اور چھوٹے چھوٹے گروپ بن گئے ہیں، جس پارٹی کی بنیاد ملک دشمنی پر ہو اس میں اسی طرح کے گروپ ہوتے ہیں۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان کو عمران خان کا کوئی بھی خط موصول نہیں ہوا جبکہ پیکا ایکٹ اخبارات اور چینلز کے خلاف نہیں ہے، جو سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کرتا ہے پیکا ایکٹ ان کے خلاف ہے، پیکا ایکٹ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ڈرافٹ ہوا تھا۔ رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ حکومت مذاکرات کی حامی ہے، بانی پی ٹی آئی ہر بات پر یوٹرن لیتے ہیں اور جھوٹ، فتنہ انگیزی کی سیاست کرتے آرہے ہیں۔