احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار، شادی کی تقریبات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ڈرامہ ’پری زاد‘ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق گزشتہ کئی دنوں سے قیاس آرائیاں جاری تھیں جس کے بعد اب ان کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز کی جانب سے احمد علی اکبر کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اداکار ماہم بتول نامی خاتون کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ تاہم احمد علی اکبر کی ہونے والی اہلیہ کا تعلق شوبز سے نہیں ہے بلکہ وہ ایک وکیل ہیں۔
یاد رہے کہ ان دنوں لالی ووڈ میں شادیوں کا سلسلہ جاری ہے ان دنوں کبریٰ خان اورگوہر رشید کی شادی کا سلسلہ جاری ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: احمد علی اکبر کی کی شادی
پڑھیں:
دنیا کے کئی ممالک میں چینی لالٹین فیسٹیول کی تقریبات کا انعقاد
دنیا کے کئی ممالک میں چینی لالٹین فیسٹیول کی تقریبات کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چینی لالٹین فیسٹیول کے موقع پر دنیا بھر کے بہت سے ممالک نے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا ۔ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی دوست روایتی چینی ثقافت کی کشش کو محسوس کرنے کے لیے ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں ۔
گیارہ تاریخ کو زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا اور انگولا کے دارالحکومت لوانڈا میں چائنا میڈیا گروپ کے لالٹین فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو بڑی اسکرینوں پر پیش کیا گیا اور مقامی لوگوں کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی ملی۔
اسی طرح ،اٹلی کے شہر فلورنس نے چینی نئے سال کے استقبال اور شان دار “لالٹین فیسٹیول”کے موضوع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ڈریگن اور لائن ڈانس کے ذریعے شرکاء کے لئے نئے سال کی خوشیوں اور نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ۔تقریب میں موسیقی، رقص، مارشل آرٹس سمیت پرفارمنس اور رنگا رنگ پروگراموں نے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں، سمندر پار چینیوں اور سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔