اسٹپ فائونڈیشن کا مقصد غریب عوام کی خدمت کرنا ہے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
شہدادپور،اسٹپ فائونڈیشن کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر شائستہ بلوچ ودیگر کاگروپ
سنجھورو/شہدادپور(نمائندگان جسارت) اسٹپ فائونڈیشن کا مقصد غریب و مستحق لوگوں کی بلاامتیاز خدمت کرنا ہے میڈم شائستہ بلوچ کا اسٹپ فاؤنڈیشن سنجھورو کے آفس کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق اسٹپ فاؤنڈیشن سنجھورو آفس کی شاندار افتتاحی تقریب ہوئی جس میں اسٹپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔ اسٹپ فاؤنڈیشن سنجھورو کی جانب سے مرکزی چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ کا سنجھورو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور سندھ کی ثقافت اجرک پیش کی گئی۔ اس موقع پر آفس کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹپ فاؤنڈیشن بے یارومددگار لوگوں کی مدد کررہی ہے اور ان کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے اسٹپ فاؤنڈیشن کا مقصد غریب اور مستحق لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسٹپ فاؤنڈیشن سندھ بھر میں بھرپور طریقے سے کام کررہی ہے اور ہماری تنظیم کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب بھی گئی ہیں جس میں ان جوڑوں کو مکمل جہیز بھی دیا گیا جبکہ معذور افراد کو وہیل چیئر اور مستحق خاندانوں کو راشن بھی دیا گیا اور جلد ہی سنجھورو میں اسٹپ فاؤنڈیشن کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا بڑا پروگرام کیا جائے گا جس میں جوڑوں کو جہیز کا مکمل سامان بھی دیا جائے گا جبکہ اسٹپ فاؤنڈیشن سنجھورو کی جانب سے میڈم شائستہ بلوچ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر اسٹپ سنجھورو کے صدر سروپ ساگر،لیڈیز ونگ تعلقہ سنجھورو کی صدر امبردعا جمالی،عاطف پٹھان، قربان لغاری،راجا حاجانو،جیوت کمار،ہارون ابڑو، زاہدعلی رند،خان لنڈاوراحسان شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جانب سے
پڑھیں:
غریب ریڑھی والوں کو لوٹنے والا 2 رکنی گروہ پکڑا گیا؛ ویڈیو دیکھیں
لاہور:غریب ریڑھی والوں کو باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے لوٹنے والا 2 رکنی گروہ پکڑا گیا۔
نشتر کالونی تھانے کی پولیس نے ڈکیت گروہ کے 2 ارکان رفاقت اور عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا جو غریب ریڑھی والوں کو لوٹتے تھے۔
ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس کرکے بیدیاں سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان علی الصبح منڈی اور رات کو گھر واپس جاتے ہوئے ریڑھی بانوں کی ریکی کرتے تھے اور موقع پا کر ریڑھی بانوں سے گن پوائنٹ پر رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے تھے ۔
ملزمان سے چھینے گئے 14موبائل فون ،چوری شدہ 2 موٹرسائیکل و ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان ڈکیتی، چوری، ناجائز اسلحہ کے 32 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔