مہنگائی کم ہو رہی، بے ایمانی سے آئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دیں، نوازشریف: قائد نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے۔ معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے۔ معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں۔ قائد محمد نوازشریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فی صد کی کمی سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے۔ روپیہ مستحکم ہوا اور گروتھ بڑھ رہی ہے۔ سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے، مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں۔ ہم نے پاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دیں، آگے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ محمد نوازشریف نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے، آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی اور پاکستان کے ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا ہے۔ پنجاب کی رونقیں اور خوشیاں بحال ہو رہیں، اللہ نظر بد سے بچائے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں پاکستان سیاہ اندھیروں سے باہر آ رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے پھر ثابت کیا کہ ہم ہی ملک کی خدمت کرتے ہیں، عوام کو ریلیف دیتے ہیں۔ ارکان اسمبلی نے قائد محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف ہمارے قائد ہیں جنہوں نے زخم کھائے لیکن ہمیشہ سیاست پر ریاست کے مفادات کو ترجیح دی۔ نواز شریف پاکستان کی ترقی کی علامت اور ضمانت ہے۔ ملک کی خوشحالی اور عوام کی بحالی کی بات آتی ہے تو صرف نواز شریف کا نام آتا ہے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ مریم نواز شریف جیسی مدبر اور محنتی وزیر اعلیٰ کا ملنا، پنجاب اور ہماری خوش قسمتی ہے۔ پہلی دفعہ سوئے ہوئے محکموں کو بھی کام پر لگا دیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف نے بطور وزیر اعلی نواز شریف اور شہباز شریف کی ترقی کی روایت کو ایک نئی مثال بنا دیا ہے۔ قوم کی بیٹی مریم نواز شریف دن رات عوام اور پنجاب کی خدمت کر رہی ہے۔ پاکستان اور پنجاب ترقی کر رہے ہیں، عوام کو تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام پورے صوبے اور ہر ضلع میں صفائی کی مثال بن چکا ہے۔ پنجاب کے عوام خوش اور مطمئن ہیں، ترقیاتی کاموں کا معیار اور رفتار لائق تحسین ہے۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جن محکموں کو سال ہا سال کوئی پیسہ نہیں ملتا تھا، وہ بھی کام کر رہے ہیں۔ جنگلات، جنگلی حیات کا فروغ اور تحفظ، ماحولیاتی بہتری، شریمپ فارمنگ کا آغاز، لائیو سٹاک کی ترقی انقلابی اقدامات ہیں۔ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر اور جدید زرعی مشینری، سکالرشپ پروگرام کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن بڑے اقدامات ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگی میں بہتری کا آنا ہی ہماری محنت کا صلہ ہے۔ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا برانڈ ہے، ہماری پہچان اور شناخت نواز شریف ہیں۔ پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔ بعدازاں مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت لاہور کا پہلا مربوط ترقیاتی منصوبہ گلبرگ سکیم بلاک تھری پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایل ڈی اے کی جانب سے گلبرگ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پراجیکٹ کا جائزہ لیا اور گلبرگ بی تھری بلاک میں جاری پائلٹ پراجیکٹ کا معائنہ بھی کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مربوط ترقیاتی پراجیکٹ کے تحت لاگت اور مینٹیننس کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت گلبرگ میں روڈز کی تعمیر و بحالی کی جائے گی۔ یونیفارم گرین بیلٹ فٹ پاتھ اور سائیکلنگ کے لئے واک وے بنائے جائیں گے۔گراؤنڈ واٹر ری چارجنگ کیلئے گرین بیلٹ روڈ لیول سے نیچے ہوگی۔ بارش کے پانی کے نکاس کے لئے واٹر ڈرینج سسٹم بھی بنایا جائے گا۔ سٹریٹس میں سولر لائٹس اور یونیفارم سائن لگائے جائیں گے۔ الیکٹرسٹی کے علاوہ دیگر تمام کیبل انڈر گراؤنڈ کر دی جائیں گی۔ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل سے صوبائی دارالحکومت کو نئی شکل ملے گی۔ ایل ڈی اے دوسرے مرحلے میں سبزہ زار مین بلیوارڈ کی سسٹین ایبل ری ماڈلنگ کر ے گا۔ جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ کی تعمیر و بحالی بھی مربوط ترقیاتی سکیم کے تحت ہوگی۔ ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ اور ٹولنٹن مارکیٹ کی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ بھی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور سمیت ہر شہر کی تعمیر و ترقی ہوگی۔ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سے نہ صرف شہر بہتر ہوگا بلکہ شہریوں کو بھی آسانی ہو گی۔ مریم نواز شریف نے کہا ہے پاکستان نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ سرزمین پاک پر کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انتہا پسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندانہ رویے اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہر سطح پر انتہاپسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے محمد نوازشریف نوازشریف نے شریف نے کہا پاکستان کی کی تعمیر محمد نواز نے کہا کہ شریف اور ترقی کی کی ترقی ملک کی رہی ہے کے تحت
پڑھیں:
اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں۔ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا۔ اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچالیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے۔ ڈی ریل نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا۔ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے۔ پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فی صد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں: ملک ریاض پر قیامت ٹوٹ پڑی، نواز شریف کہاں ہیں؟ چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں
ارکان اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے۔ آپ کی اور شہباز شریف کی روایات جس شاندار طریقے سے چل رہی ہیں، وہ بے مثال ہے۔ ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ثقافت کو ترقی ملتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ جب جب آتے ہیں مسلم لیگ(ن) آتی ہے، ملک کو ترقی، روشی، خوشیاں اور رنگ ملتے ہیں۔ نظام کی اصلاح جو مریم نواز نے کی اس کی اور مثال نہیں ملتی۔ ای ٹینڈرنگ کا شفاف نظام شروع کیا گیا، میرٹ پر یکساں اور معیاری ترقی کا سفر آگے بڑھ رہا ہے۔
ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ واہگہ ٹورازم کوریڈور کی تعمیر بے مثال ہے۔ پنجاب کی خوشیاں واپس آ رہی ہیں۔اجلاس کے شرکا نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر بھی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں: میڈیا سے دور نواز شریف کی آج کل جاتی امرا میں کیا مصروفیات ہیں؟
ارکان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں صوبہ پنجاب کا ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہوا ہے۔ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، ٹریکٹر اور جدید زرعی مشینری، اسکالر شپ پروگرام کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن پر وزیراعلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مریم نواز شریف پنجاب کا فخر ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بننا ہی پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے، اور ہم سب اِن کے سپاہی ہیں۔
اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔ پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثنا اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کے لیے صدر کلنٹن کی چیف جسٹس سے واش روم میں ملاقات کا انکشاف
سمیع اللہ خان، غزالی سلیم بٹ، محمد ریاض، مجتبیٰ شجاع الرحمن، خواجہ عمران نزیر، سہیل شوکت بٹ، ملک محمد وحید، خواجہ سلمان رفیق، ملک غلام حبیب اعوان اور چوہدری محمد نواز، ملک اسد علی کھوکھر، ملک شہباز علی کھوکھر، عمران جاوید، رانا راشد منہاس، محمد انس محمود، عرفان شفیع کھوکھر، بلال یاسین، مرغوب احمد، فیصل ایوب ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان لاہور نواز شریف وزیراعلیٰ مریم نوازشریف