اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے خط میں سنجیدہ مسائل کی طرف اشارہ کیا ہے۔ عمران خان چاہتے ہیں فوج اورعوام میں خلیج پیدانہ ہو۔نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے خط میں لکھا ہے کہ فوج کی بڑی قربانیاں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ فوج اور عوام میں خلیج پیدا نہ ہو۔اگرچہ یہ اوپن خط ہے تاہم  جن کی طرف خط لکھا ہے یہ انہی کی طرف ہے۔

شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے۔ پارٹی میں نظم و ضبط بھی قائم کرنا ضروری ہے۔قبل ازیں قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت نہ ملنے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی حکومت پر کڑی تنقید کی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے ارکان اگر ایوان میں بولیں بھی تو ان کی آواز میوٹ کر دی جاتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے عوامی مسائل پر مبنی سنجیدہ خط کو بھی فٹبال بنا دیا گیا۔ حکومت اپنے رویئے سے اندازہ لگا لے کہ وہ جمہوریت کو چلانا چاہتی ہے یا نہیں؟؟۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بولے موجودہ پارلیمنٹ جیسی ناکامی کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اپوزیشن ارکان کو اغوا کیا گیا۔ اس حوالے سے قائم کمیٹی کی تحقیقات بھی سامنے نہ آئیں۔ اگر حکومت ٹکراؤ کا ارادہ رکھتی ہے تو تیاری کرلے ہم آرہے۔

ویلنٹائن ڈے  ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 8 خواتین سمیت 15 افراد گرفتار

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر

پڑھیں:

غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں،عوامی تحریک

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما لال جروار، مرکزی نائب صدر ستار رند، ضلع نوشہروفیروز کے صدر لطیف بھٹی، جنرل سیکرٹری حسین سومرو اور دیگر رہنماؤں نے نوشہروفیروز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کارپوریٹ فارمنگ،6 نئے کینال، لاقانونیت، بہاریوں، برمیوں اور بنگالیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے آج (19 فروری کو) تنگوانی میں ریلی اور 20 فروری کو شکارپور میں کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول کو وزیرِاعظم بنانے کے لیے سندھیوں کی نسل کشی کے منصوبوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ ایک طرف سندھ کے پانی اور زمینوں کو پیپلز پارٹی کی قیادت نیلام کر رہی ہے تو دوسری طرف سندھی عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے بہاریوں، بنگالیوں، ہندوستانیوں اور برمیوں کو شناختی کارڈ دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ایم کیو ایم اور جے یو آئی بھی ان سندھ دشمن سازشوں میں پیپلز پارٹی کے ساتھ شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کے لیے غیرملکیوں کو سندھی عوام پر مسلط کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ میں لاقانونیت کو فروغ دے کر صوبے کے امن و امان کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ غیرقانونی غیرملکیوں کو سندھ پر مسلط کر کے یہاں ایک اور اسرائیل بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ عالمی سامراجی قوتیں بھارت، افغانستان اور بنگال کے جرائم پیشہ گروہوں کو سندھ میں آباد کرنا چاہتی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اقتدار کی لالچ میں سندھ کے وجود پر حملہ کیا ہے اور صوبے کی آبادیاتی ترکیب (ڈیموگرافی) کو تبدیل کرنے کی سازش کی ہے۔ بہاریوں، برمیوں اور ہندوستانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ سندھ دشمنی ہے۔ پیپلز پارٹی کی ان سندھ دشمن اور ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف عوامی تحریک سڑکوں پر نکل کر اس کے مکروہ چہرے کو عوام کے سامنے بے نقاب کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سندھیوں کی نسل کشی کے منصوبے کسی بھی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔ سندھ کے عوام کی پُرامن جدوجہد نے تمام آمروں اور جابروں کو ہمیشہ ذلیل وخوار کیا ہے، اور پیپلز پارٹی کا بھی یہی انجام ہوگا۔ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کے وطن فروش ٹولے کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔

متعلقہ مضامین

  • غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں،عوامی تحریک
  • 26 ویں ترمیم سے عدالت کے اندر عدالت بنادی گئی، بیرسٹر گوہر
  • 26  ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے:بیرسٹر گوہر
  • حکومت کی کامیابی ملک پر قرض میں اضافہ کرنا ہے: بیرسٹر سیف
  • 26ویں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی وکلاء تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے: بیرسٹر گوہر
  • 26ویں ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا: بیرسٹر گوہر
  • خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر شدید تنقید
  • اگر کسی کی لڑائی ہے تو پارٹی کے اندر رہنی چاہیے، فیصل چوہدری
  • حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات کا اہم موقع گنوا دیا: بیرسٹر گوہر
  • حکومت کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کب ہوگا؟ پی ٹی آئی رہنما نے بتادیا