عالمی سطح پر مودی سرکار کی بے عزتی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
بھارتی وزیراعظم مودی کا دورہ امریکا اور ٹرمپ کے ساتھ ملاقات اس وقت پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں مودی اور ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی مودی کی نااہلی واضح نظر آئی، ماضی کی طرح اس بار بھی مودی کو اپنی بات واضح کرنے کیلئے پرچیوں کا سہارا لینا پڑا، مودی کی جانب سے پرچیاں پڑھنے پر دنیا بھر میں اس کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ سے گفتگو کے دوران مودی پرچیاں نکال کر اور دیکھ دیکھ کر پڑھتا رہا، مودی کی اس حرکت پر وہاں موجود میڈیا بھی ہنس رہا تھا۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں اس وقت صورتحال عجیب ہوئی جب ایک بھارتی صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا، ٹرمپ نے بھارتی صحافی کے سوال کا جواب دینے کی بجائے اس کی بے عزتی کی اور کھری کھری سنا دیں، یہاں تک کہہ دیا کہ مجھے آپ کی بات سمجھ نہیں آئی حالانکہ سوال انگریزی میں تھا اور واضح تھا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی ٹرمپ کی اس حرکت کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے، مودی اور ٹرمپ کی اس پریس کانفرنس سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹرمپ کو بھارت یا مودی سے کوئی کوئی غرض نہیں۔
یہ سب دنیا کو دکھانے کیلئے کیا گیا ڈراما ہے، بھارت کو مودی کے دورہ امریکا پر خوش ہونے کی بجائے وہاں ہونے والی جگ ہنسائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مودی ٹرمپ ملاقات، وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔
سکھ کمیونٹی کے ارکان بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھی جو آزاد وطن ’خالصتان‘ کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ بھارت کی دیگر اقلیتی کمیونٹیز نے بھی مودی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت اور نعرے بازی کی۔ اس دوران خالصتان کے پرچم بھی لہرائے گئے۔
“Anti-Modi Rally Outside the White House Organized by World Sikh Parliament”
???? Washington, D.C. | Feb 13, 2025, & Bhai Himmat Singh led a protest against PM Modi’s alleged role in human rights violations against Sikhs, including targeted killings. #AntiModiRally #JusticeForSikhs pic.twitter.com/YNthB3sJiX
— World Sikh Parliament (@sikh_parliament) February 13, 2025
مزید پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ کی آمد پر واشنگٹن آزاد خالصتان کے نعروں سے گونج اٹھا
اس دوران چند بھارتی شہری اپنے ملک کا پرچم تھامے مودی کے حق میں نعرے لگاتے نظر آئے، جس سے مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔ اس پر مقامی پولیس نے حالات کو کنٹرول کرتے ہوئے مظاہرین کو الگ الگ کر دیا۔
سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی اقلیتوں کے حقوق کو نظر انداز کرکے ان کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کو اس صورتحال کی شدید مذمت کرنی چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خالصتان سکھ کمیونٹی وائٹ ہاؤس واشنگٹن ڈی سی