وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ، کابینہ کے نئے ارکان کی حلف برداری رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے بعد نون لیگ نے پنجاب کابینہ میں مزید وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نواز شریف نے بارہ ارکان اسمبلی کے ناموں کی منظوری دے دی، بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشااللہ بٹ، ایوب گادھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنیں گے۔اس کے علاوہ سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، افتخارحسین، رانامحمدارشد بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ ملک اسدعلی کھوکھر، ملک آصف بھا، اسامہ لغاری اور شعیب صدیقی کا نام بھی کابینہ کےلیے شارٹ لسٹ کیاگیا ہے۔کابینہ کے نئےارکان کی حلف برداری رواں ہفتےہی متوقع ہے۔خیال رہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کو ایک سال ہوگیا ہے، حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی۔اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے، جس میں 5 معاون خصوصی ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کابینہ میں کابینہ کے
پڑھیں:
مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں اسپیشل افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی فراہمی کی تقریب میں مریم نواز نے کہا کہ خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو رجسٹر کرائیں۔
انہوں نے کہا خوشی ہے اب اقتدار کا رخ بدلا ہے، اب حکومت خود چل کر عوام کے دروازے تک پہنچ جاتی ہے، ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لے تو ان کی مشکل آسان ہوجاتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات میں کچھ مدد ہو سکے گی۔
رات گئے محتلف شہروں میں موسلا دھار بارش،فصلوں کو نقصان