آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اداروں کی تحقیقات میں واضح طور پر ثابت ہوا ہے کہ اس حملے میں افغان شہری براہ راست ملوث تھے، شواہد سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی اور نگرانی افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید جھڑپوں کے دوران 5 بہادر فوجی مادر وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے کینٹ کی سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی تاہم پاکستان کی مستعد اور بہادر سکیورٹی فورسز نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے 2 بارود سے بھری گاڑیاں حفاظتی دیوار سے ٹکرا دیں، پاک فوج کے جوانوں نے بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کو نشانہ بنایا اور 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جن میں 4 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اس شدید جھڑپ میں 5 بہادر فوجی مادر وطن پر قربان ہو گئے، خودکش دھماکوں کی وجہ سے حفاظتی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا جس سے ملحقہ عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے ایک مسجد اور رہائشی عمارت بھی تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں 13 بے گناہ شہری شہید جبکہ 32 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اداروں کی تحقیقات میں واضح طور پر ثابت ہوا ہے کہ اس حملے میں افغان شہری براہ راست ملوث تھے، شواہد سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی اور نگرانی افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ کر رہے تھے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے، پاکستان اپنی سرحدوں کے پار سے ہونے والے ان خطرات کے جواب میں ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہیں، ہمارے بہادر فوجیوں اور بے گناہ شہریوں کی قربانیاں ہمارے اس غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے ہر قیمت چکانے کو تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق پاک فوج

پڑھیں:

بنوں: 3 بارودی گاڑیوں سے خودکش حملے، 15 شہری شہید، 25 زخمی، کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

بنوں‘ اسلام آباد‘ پشاور‘ کوئٹہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے خیبر پی کے کے ضلع بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کی جانب سے دہشت گرد حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔ اس دوران دہشت گردوں نے 2 بارود سے بھری گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرائیں۔ فورسز نے دہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں گھسنے کی کوشش ناکام بنائی اور سکیورٹی اہلکاروں نے 6 خارجی دہشت گردوں کو مختلف انٹری پوائنٹس پر ہلاک کیا۔ اہلکاروں نے دیگر دہشت گردوں کو بھی محصور کرلیا ہے۔ کئی قریبی گھر منہدم ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینئر ضلعی پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ خود کش بمباروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری دو گاڑیاں بنوں چھاؤنی کے داخلی دروازے سے ٹکرا دیں جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر دھماکے ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں 15 معصوم شہری شہید جبکہ 25  زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے خارجیوں کا ماہ رمضان میں افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان خارجیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے تمام خارجیوں کے صفایا تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ بنوں دہشتگرد حملے میں15 شہری شہید ہو گئے جبکہ 25 زخمی ہیں۔ ترجمان ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نعمان نے کہا ہے کہ شہید شہریوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔ خارجیوں نے افطار کے وقت جب بنوں بازار میں رش تھا، بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجیوں نے ایک بارود سے بھری گاڑی بازار سے ملحقہ ایریا میں اڑا دی جس کی وجہ سے معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے اور قریبی مسجد بھی شہید ہو گئی۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بنوں کینٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان اور امن دشمن قوتوں کی مذموم سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اس طرح کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیئرمین سینٹ نے بنوں حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے بہادری سے اس حملے کو ناکام بنایا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ہم اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ہر لمحہ مادر وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے بھی دہشتگردی کی مذمت کی اور کہا افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کے دفتر سے جاری ایک بیان میں ضلع بنوں میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے  ہوئے سینئر پولیس عہیداروں سے رپورٹ طلب کی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بروقت طبی امداد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ آفس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اس طرح کے واقعات انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام خارجیوں کا صفایا کرنے تک فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ ادھر بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے مقام پر  دہشت گردوں نے گاڑیوں پر حملہ کر دیا۔ مسلح افراد نے ناکہ بندی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد گیس باؤزر جلا دیئے۔ مسلح دہشت گردوں نے کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کو روکا۔ اس دوران پولیس موبائل کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ دہشت گردوں نے پسنی اور اورماڑہ کے درمیان کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ اطلاع ملنے پر فورسز کی بھاری نفری  جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ دہشت گرد فرار ہوگئے۔ جبکہ کوسٹل ہائی وے پر عارضی طور پر معطل ٹریفک بحال کر دی گئی۔ 

متعلقہ مضامین

  • بنوں دہشت گردی: 5 جوان شہید، تمام 16 حملہ آور ہلاک، آئی ایس پی آر
  • بنوں کینٹ حملہ ناکام رہا، تمام 16دہشت گرد ہلاک، 5جوان شہید
  •  بنوں کینٹ پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، تمام 16 دہشتگرد ہلاک اور 5 جوان شہید ہوئے: آئی ایس پی آر
  • بنوں کینٹ حملہ ناکام رہا، 16 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان وطن پر قربان ہوئے: آئی ایس پی آر
  • بنوں کینٹ میں فورسز نے بزدلانہ دہشتگردحملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر
  • بنوں کینٹ حملہ ناکام رہا، 16 دہشتگرد مارے گئے، 5 جوان وطن پر قربان ہوگئے، آئی ایس پی آر
  • بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام،6خوارج ہلاک، سیکیورٹی ذرائع
  • بنوں: 3 بارودی گاڑیوں سے خودکش حملے، 15 شہری شہید، 25 زخمی، کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک
  • سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، 6 دہشتگرد ہلاک