بادلوں کی پھر انٹری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشیں، پہاڑوں پر برفباری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور، اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر بارشوں کا نیا سپیل جاری ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جڑواں شہروں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں شیخوپورہ، اوکاڑہ، ملتان، حافظ آباد، ہری پور، حسن ابدال، جھنگ، کندیاں، چنیوٹ میں بھی بادل برس پڑے۔
ادھر پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ شمال مشرقی پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔
آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، پیر چناسی، مکڑ اور گنجا پہاڑ پر برفباری سے نظارے حسین ہوگئے، برف باری کے باعث سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں آج شام تک بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور آزاد کشمیر میں رابطہ سڑکیں بند رہنے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نے برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وقفے وقفے سے کے مختلف بارش اور کا سلسلہ جاری ہے
پڑھیں:
پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے، بارشوں سے متعلق الرٹ
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں 16 اپریل تا 20 اپریل گرد آلود ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، سیالکوٹ، اوکاڑہ، فیصل آباد، خوشاب اور میانوالی میں بارش اور آندھی متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق اپریل کے اختتام پر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ جائے گی، عوام گرمی اور لو کی شدت میں محتاط رہیں۔
صوبائی ادارے نے محکمہ اسکول ایجوکیشن، صحت، آب پاشی، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کےلیے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق شہری آسمانی بجلی سے بچنے کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں، گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔ ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جائے